Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

🍂 *چھوٹا عمل بڑا ثواب !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ایک شخص راستے پر چل رہا تھا کہ اس نے وہاں کانٹے دار ڈالی دیکھی۔ اس نے اسے اٹھا لیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کا یہ عمل قبول کیا اور اس کی مغفرت کر دی۔*🔹
📗«صحیح بخاری-2472»

Zooni-malik-me
 

🍂 *سوچ سمجھ کر بولئے!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنی زبان سے اللہ کی ناراضگی کی بات کہتا ہے، اور وہ اس میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتا، حالانکہ اس بات کی وجہ سے وہ ستر برس تک جہنم کی آگ میں گرتا چلا جاتا ہے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ -3970»

Zooni-malik-me
 

🌼 *ہر آفت سے نجات !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لیے کافی ہو جائیں گی۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5009»
Subha bakher

Zooni-malik-me
 

_*GOOD ADVICE*_
*_حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمة الله تعالى عليہ فرماتے ہیں: صدقے کے ذریعے رزق میں اضافہ اور زکاة کے ذریعے اپنے مالوں کو محفوظ کرلو ._*
*اللہ پاک ان پر اپنی بے شمار رحمتوں کا نزول فرمائے اور انکے صدقے ہمیں دنیا و آخرت میں مبارک رزق عطا فرمائے.*
🌹☘️❤️🎁🌹☘️❤️🎁🌹☘️❤️

Zooni-malik-me
 

_*GOOD Advice*
اگر تم کسی پریشانی میں مبتلا ہو تو تھوڑا اس پہلو سے بھی سوچ لیا کرو کہ کہیں یہ پریشانی کسی کو پریشان کرنے کیوجہ سے تو نہیں آئی؟؟
*اگر واقعتا ایسا ہی ہے تو پھر معافی مانگنے سے مسئلہ حل بھی ہوسکتا ہے.*
#Think&ask for forgiveness!!

Zooni-malik-me
 

حضرت سيدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہیکہ اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی جگہ لیٹے اور اس میں اللہ کو یاد نہ کرے تو قیامت کے دن اسے حسرت و ندامت ہو گی، اور جو شخص ایسی جگہ بیٹھے جس میں اللہ کو یاد نہ کرے تو قیامت کے دن اسے حسرت و ندامت ہو گی ۔
(📚 Sunan e Abi Dawood, 5059)

Zooni-malik-me
 

حضرت سيدنا ابوہريره رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہیکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جہنم جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی جس سے بھاگنے والے سو رہے ہیں اور جنت جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی جس کے طلب کرنے والے سو رہے ہیں“۔
(📚 Sunan e Tirmizi, 2601)

Zooni-malik-me
 

🍁 *لوگوں کے عیب تلاش کرنا کیسا؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اپنی زبان سے اور حال یہ ہے کہ ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور ان کے عیوب کے پیچھے نہ پڑو، اس لیے کہ جو ان کے عیوب کے پیچھے پڑے گا، اللہ اس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اور اللہ جس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اسے اسی کے گھر میں ذلیل و رسوا کر دے گا ۔*🔹
📗 «سنــن ابــو داٶد-4880»

Zooni-malik-me
 

، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَا دَارُ الْحِكْمَةِ وَعَلِيٌّ بَابُهَا .
حضرت سیدنا مولا علی شیر خدا کرم اللہ تعالی وجھہ الکریم سے روایت ہیکہ نبی آخر الزماں و شفیق آقا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں حکمت کا گھر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں“۔
(📚 Sunan e Tirmizi, 3723)

Zooni-malik-me
 

قرآن پاک پڑھانے کے فضائل
زندگی کھانے پینے،  زندہ رہنے اور مر جانے کا نام نہیں، بلکہ اس دنیا میں اللہ عزوجل نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا فرمایا ہے اور اپنا نائب بنا کر بھیجا اور مسلمان ہونے کی وجہ سے ہمیں یہ فرض سپُرد کیا گیا ہے کہ ہم لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں اور برائیوں سے روکیں، اِرشادِ باری تعالی ہے:
"اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں۔";(پارہ 24، حٰم سجدہ، 33)
اسی طرح حدیث مبارکہ میں ہے کہ"تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔"
" لوگوں میں اچھا وہ ہے، جو لوگوں کو نفع دیتا ہے۔"
ان حدیث مبارکہ سے قرآن مجید کی فضیلت اور اس کے پڑھانے والے کی عظمت واضح ہو جاتی ہے ،

Zooni-malik-me
 

*تلاوت قرآن کے فضائل: پوسٹ2*
✍ محمد شبر زمان مدنی بن غلام یٰسین عطاری
پاک ہے وه ذات جس نے انسان کو ايک خاص مقصد کے ليے پيدا فرماکر اس مقصد کی بجا آوری کے لیے انبیائے کرام او ر رسل عظام کو مبعوث فرمایا ، سب سے آخر میں حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و سلم کو مبعوث فرمایا اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پرقرآن مجید کو نازل فرمایا، قرآن پاک وہ کتاب ہداہت ہے جو تقریبا ساڑھے چودہ سو سال سے ہدایت کا نور بانٹ رہی ہے، برکت، گمراہ انسانوں کو ہدایت اور ہدایت یافتہ (یعنی مسلمان) کے ایمان میں زیادتی کا سبب ہے

Zooni-malik-me
 

🌺 *محبوب ترین کلمات !*
🔹 *حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ بات کہ میں سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ کہوں ، مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے ۔*🔹
📗 «صحیح مسلم-6847»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

Zooni-malik-me
 

*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
حضرت سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: حُسنِ اخلاق جنت کے اعمال میں سے ہے۔
📖 الترغیب والترہیب، حدیث: 16
*Aaj Ki Hadees💫*

Zooni-malik-me
 

*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
*✨ Madni Phool ✨*
حضرت سیّدنا عیسیٰ رُوح اللہ علیہ السلام نے اپنے حواریوں ڪو نصیحت ڪرتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم فضول گوئی سے بچتے رہو، ڪبھی بھی ذڪراللہ ڪے علاوہ اپنی زبان سے کوئی لفظ نہ نڪالو ورنہ تمہارے دل سخت ہو جائیں گے اگرچہ دل نرم ہوتے ہیں (لیکن فضول گوئی اِنہیں سخت ڪردیتی ہے) اور سخت دل اللہ عزوجل ڪی رحمت سے محــــــروم ہوتا ہے (یعنی اگر تم اللہ عزوجل ڪی رحمت ڪے اُمید وار ہوتو اپنے دلوں کو سختی سے بچاؤ۔)
📖 عیون الحکایات، صفحہ نمبر 119
*Aaj Ki Hadees💫*

Zooni-malik-me
 

حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمة الله تعالى عليہ فرماتے ہیں: اگر تمھیں رزق میں تاخیر محسوس ہو تو استغفار (یعنی استغفراللہ) کی کثرت کرو.
(📚 Faizan e imam ja'far e Sadiq ba hawala Hilyat ul Awliya)
🌹☘️❤️🎁🌹☘️❤️🎁🌹☘️❤️
*MAY ALLAH ALMIGHTY BESTOW HIS INNUMERABLE BLESSINGS UPON HIM AND GRANT US BLESSED PROVISION IN THIS WORLD & HEREAFTER FOR HIS SAKE.*
*اللہ پاک ان پر اپنی بے شمار رحمتوں کا نزول فرمائے اور انکے صدقے ہمیں دنیا و آخرت میں مبارک رزق عطا فرمائے.*
*🌹🌹*
🌹☘️❤️🎁🌹☘️❤️🎁🌹☘️❤️

Zooni-malik-me
 

🍁 *ترک تعلق سے بچیں!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ اپنے کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ کے لیے ملاقات چھوڑے، اس طرح کہ جب دونوں کا سامنا ہو جائے تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-6077»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

Zooni-malik-me
 

حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمة الله تعالى عليہ فرماتے ہیں: اللہ پاک تمھیں کسی نعمت سے نوازے اور تم اس پر ہمیشگی چاہو تو اس پر زیادہ سے زیادہ شکر ادا کرو.
(📚 Faizan e imam ja'far e Sadiq ba hawala Hilyat ul Awliya)
🌹☘️❤️🎁🌹☘️❤️🎁🌹☘️❤️
*_15 RAJAB UL MURAJJAB_*
*URS OF SAYYIDUNA IMAM*
*JA'FAR SADIQ رحمة الله تعالى عليہ*

Zooni-malik-me
 

💕وہ جو اک شخص جو تمہیں تمہارے گناہ پر ٹوکے ان تمام مخلص نظر آنے والے لوگوں سے بہتر ہے جو تمہارے گناہوں پر پردہ ڈالتے ہیں💕

Zooni-malik-me
 

سنت مؤکدہ کا ایک بار تارک گناہ گار نہیں لیکن عادت بنانے والا گناہ گار، مستحق عذاب نار ہوگا.
حدیث شریف میں ہے:
 وَمَنْ اَحْیَا سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی، وَمَنْ اَحَبَّنِی کَانَ مَعِی فِی الجَنَّۃ ترجمہ: جس نے میری سنّت زندہ کی بیشک اُسے مجھ سے محبّت ہے اور جسے مجھ سے محبت ہے وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔ (ترمذی،ج4،ص309،حدیث:2687)

Zooni-malik-me
 

خُدا پوچھے گا محشر میں تُو کیا لائی ہے دنیا سے
تو کہہ دونگی! تیرے محبوب پر ایمان لائی ہوں
صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم ❤️
zooni.🖤✍️🥀