Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

ہماری اوقات___ مٹی ہے
ہم خود کو خاک لکھتے ہیں
🙏

Zooni-malik-me
 

💞nzar apni khamiyo pr bhe rkhen💞
💞hmesha galat samne wala nhi hota👌
Khush rkhen

Zooni-malik-me
 

' *🌸دینی کاموں کی ذمہ داری🌸*
🌸ارشادِ *حضرت علی شیرِ خدا* رضی اللّٰه عنه: *”اللّٰه پاک کے آخری نبی* صلی اللّٰه علیه واله وسلم *نے مجھے یمن کی طرف بھیجا تو میں نے عرض کی: یارسول اللّٰه* صلی اللّٰه علیه واله وسلم! *آپ مجھے بھیج رہے ہیں، میں تو کم عمر ہوں اور مجھے فیصلہ کرنا بھی نہیں آتا؟ آپ* صلی اللّٰه علیه واله وسلم *نے میرے سینے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: اللّٰه پاک تیری زبان پر ہدایت جاری کرے گا اور تیرے دل کو ثابت رکھے گا۔“ آپ* رضی اللّٰه عنه *فرماتے ہیں: ”اس کے بعد مجھے کبھی فیصلہ کرنے میں پریشانی نہیں ہوئی۔“* (اللّٰه والوں کی باتیں ⁴⁶⁶/⁴، ابنِ ماجہ)
*🌸

Zooni-malik-me
 

*💗اللّٰه پاک کے آخری نبی* صلی اللّٰه علیه واله وسلم *نے ایک روز امامِ حسن و حسین* رضی اللّٰه عنھما *کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ”جو مجھے دوست رکھتا ہے اور ساتھ ہی ان کو اور ان کے والدین کو بھی محبوب رکھتا ہے وہ بروزِ قیامت میرے ساتھ ہوگا۔“* (کراماتِ شیرِ خدا ص43، مسند امام احمد)
💗

Zooni-malik-me
 

غیب بتانے والے شفیق و رحیم آقا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان جب صبح کرتا ہے تو اس کے سارے اعضاء زبان کے سامنے اپنی عاجزی کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں: تو ہمارے سلسلے میں اللہ سے ڈر اس لیے کہ ہم تیرے ساتھ ہیں اگر تو سیدھی رہی تو ہم سب سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہو گئی تو ہم سب بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے“
(📚 Sunan e Tirmizi, 2407)
MAY ALLAH ALMIGHTY protect us from the calamities of the tongue.
اللہ پاک ہمیں زبان کی آفتوں سے محفوظ فرمائے . آمین

Zooni-malik-me
 

#سوتے میں کوئی چیز تنگ کرتی ہو یا۔۔۔نیند نہ آتی ہو،ڈراؤنے خواب آتے ہوں،نیند میں جسم پروزن پڑتا ہویا ایسا محسوس ہوتا ہو جیسے کوئی دبوچ رہا ہے نیز جنّ،جادو وغیرہ بلا وآفت سے حفاظت کیلئے سوتے وقت عُمر بھر روزانہ بلا ناغہ یہ عمل کیجئےدونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں پھیلاکر تینوں قُلْ شریف (یعنی سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص، سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوْرَۃُ النَّاس) ایک ایک بار پڑھ کر ان پر دَم کر کے سر،چہرے،سینے اور آگے پیچھے جہاں تک ہاتھ پہنچیں سارے بدن پر پھیریئے۔پھر دوبارہ،سہ بارہ (یعنی تیسری بار)اِسی طرح کیجئے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کا فائدہ خود ہی دیکھ لیں گے۔

Zooni-malik-me
 

🍁 *دنیا مسافر کی طرح !*
🔹 *عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر لیٹے تو آپ کے بدن مبارک پر اس کا نشان پڑ گیا، میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، اللہ کے رسول! اگر آپ ہمیں حکم دیتے تو ہم آپ کے لیے اس پر کچھ بچھا دیتے، آپ اس تکلیف سے بچ جاتے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تو دنیا میں ایسے ہی ہوں جیسے کوئی مسافر درخت کے سائے میں آرام کرے، پھر اس کو چھوڑ کر وہاں سے چل دے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ -4109»

Zooni-malik-me
 

_*GOOD ADVICE*_for valentines day
☘️🌹🍀☘️🌹🍀☘️🌹🍀
*_کسی کی بہن یا بیٹی کیساتھ جھوٹی محبت کا ڈرامہ کرکے کہیں جانے سے پہلے یہ ضرور سوچ لینا آپ کی بہن یا بیٹی کیساتھ کوئی ایسا کرے تو آپ کو کیسا لگے گا ؟؟_*
_*There is no better way to express your L❤️ve than marriage.*_
_*اپنی محبت کا اظہار کرنےکیلئے نکاح سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔*_

Zooni-malik-me
 

```سوال:```
*ویلنٹائن ڈے منانا کیسا ہے
زنا اور قرآن :
اللہ تعالیٰ قرآن مقدس میں اِرشاد فرماتا ہے: وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا ◆ ترجمۂ کنز الایمان ◆ اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بیشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بری راہ [پارہ¹⁵ سورہ¹⁷ آیت³²]

Zooni-malik-me
 

```سوال:```
*ویلنٹائن ڈے منانا کیسا ہے

حدیث مبارکہ میں غیر عورتوں کے ساتھ تنہائی اختیار کرنے پر بہت سخت ممانعت کی گئی ہے اور اس کو منانے والے بہت ہی بے باکی کے ساتھ آپس میں ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر بے حیائی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں ان لوگوں کے لیے درس عبرت ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ بے حیائی کا مظاہرہ کرنے والے عذاب الٰہی کا شکار ہو جائیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں فورًا توبہ کریں' ویلنٹائن ڈے والے دِن اجنبی عورت کے درمیان جو ناجائز تعلق ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہیں وہ فقہاء کرام کے نزدیک رشوت کے حکم میں داخل ہے اس لیے ناجائز و حرام ہے، اور ایسے گفٹ لینا اور دینا دونوں ناجائز و حرام ہے۔

Zooni-malik-me
 

```سوال:```
*ویلنٹائن ڈے منانا عند الشرع کیسا ہے؟*
✍️ محمد انعام الحق رضا قادرى
```الجواب:```
قرآن وحدیث میں اس کے متعلق بہت ساری وعیدیں آئی ہیں اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے اس پر جو حرام دیکھے اور جو اپنا جسم غیر کو دکھاۓ اور دونوں ہی رحمت الٰہی سے دور ہیں , زنا صرف شرمگاہ ہی کا نہیں بلکہ ہاتھ کا زنا حرام پکڑنا، اور آنکھ کا زنا حرام دیکھنا، پاؤں کا زنا حرام کام کی طرف جانا اور منہ کا زنا بوسہ دینا ہے اور ویلنٹائن ڈے کے دن عموماً حرام کام اور زنا کی تمام اقسام پائی جاتی ہیں -
Allah hmy hidayat dy or is velentines day jesy behuda kamo se bchny ki tofeek ata farmay🙏Ameen suma Ameen

Zooni-malik-me
 

*سورۂ جمعہ کے مضامین:*
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ ا س میں نمازِ جمعہ کے اَحکام بیان فرمائے گئے ہیں ،نیز اس سورت میں یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں ،
(1)
…اس سورت کی ابتداء میں اللّٰہ تعالیٰ کی تسبیح اور تقدیس بیان کی گئی اورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عظمت و شان اور ان کے اوصاف بیان فرمائے گئے ۔
(2)
…یہ بتایاگیا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا اپنی مخلوق پر یہ بڑا فضل ہے کہ اُس نے اُن کی ہدایت کیلئے اپنے حبیب محمد مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مبعوث فرمایا۔

Zooni-malik-me
 

*سورۂ جمعہ سے متعلق2 اَحادیث:*
(2)
…حضرت ابو جعفر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جمعہ کی نماز میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت فرماتے تھے،سورۂ جمعہ کی تلاوت کے ذریعے مسلمانوں کو بشارت دیتے اور (مزید نیک اعمال کرنے پر) ابھارتے تھے جبکہ سورۂ منافقون کے ذریعے منافقوں کو مایوس کرتے اور ان کی سرزَنِش فرماتے تھے۔(مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الرد علی ابی حنیفۃ، مسألۃ فی ما یقرأ فی الجمعۃ والعیدین، ۸ / ۴۲۴، الحدی

Zooni-malik-me
 

*سورۂ جمعہ سے متعلق2 اَحادیث:*
(1)
…حضرت عبد اللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں :حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جمعہ کی نماز میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت فرماتے تھے۔(مسلم، کتاب الجمعۃ، باب ما یقرأ فی یوم الجمعۃ، ص۴۳۵، الحدیث: ۶۴(۸۷۹))

Zooni-malik-me
 

*
*’’جمعہ ‘‘نام رکھنے کی وجہ :*
سات دنوں میں سے ایک دن کا نام جمعہ ہے اور اس دن سورج ڈھلنے کے بعد جو نماز ادا کی جاتی ہے اسے نمازِ جمعہ کہتے ہیں۔اس سورت کی آیت نمبر9میں لفظ’’اَلْجُمُعَة‘‘موجود ہے، اسی مناسبت سے اس سورت کانام ’’سُوْرَۃُ الْجُمُعَہ‘‘ رکھاگیاہے ۔

Zooni-malik-me
 

*سورۂ جمعہ کا تعارف* *’’جمعہ ‘‘نام رکھنے کی وجہ :*
مقامِ نزول:
سورۂ جمعہ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے۔(خازن، تفسیر سورۃ الجمعۃ، ۴ / ۲۶۴)
رکوع اور آیات کی تعداد:
اس سورت میں 2 رکوع اور 11 آیتیں ہیں ۔

Zooni-malik-me
 

معجزہ :
چاروں آسمانی کتابوں میں اللہ پاک نے قران کریم کو خاص شرف عطا فرمایا ہے کہ امت محمدیہ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کا ہر چھوٹا بڑا ہر ایک اپنے دلوں میں محفوظ کرسکتا ہے جب کہ باقی کتابیں صرف انبیا ئےکرام علیہم السلام کو ہی حفظ ہوتی تھی۔

Zooni-malik-me
 

سورة التکاثر کی فضیلت :
پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، تم میں سے کوئی اس کی طاقت نہیں رکھتا کہ وہ روزانہ ایک ہزار آیتوں کی تلاوت کرے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کی، اس کی طاقت کون رکھتا ہے، ارشاد فرمایا، کیا تم میں سے کوئی (الھکم التکاثر) پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔( مستدرک کتاب فضائل قرآن)یعنی، یہ سورت پڑھنے کا ثواب ایک ہزار آیتیں پڑھنے کے برابر ہے۔

Zooni-malik-me
 

قرآن پاک اللہ تعالیٰ نے لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا پر لیلۃالقدر کی ستائیسویں شب کو نازل فرمایا پھر آہستہ آہستہ کرکے  تقریبا 23 برس میں حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر نازل ہوا، قران پاک کے باقی نام فرقان، برہان، مصحف، الکتاب بھی ہیں۔
آیت مبارکہ:اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِترجمۂ کنزالایمان:بے شک ہم نے اسے شب قدر میں اتارا۔ (پ30،القدر:1)

Zooni-malik-me
 

۔
یہ کتاب ہر عیب سے پاک ہے ۔ اس میں کسی قسم کا بھی شک نہیں ۔ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ قرآن پاک کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھے اور عمل کرے ۔ اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی دین پر لائے اور اس پر زندگی گزارے
Allah hmy hidayat dy or is pr amal krne ki tofeeq ata frmay ya Allah hm se hmesha hmesha k leye razi hojaen🙏