Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن قرآن اپنے پڑھنے والوں کے لیے سفارشی بن کر آئے گا۔ قرآن کہے گا اے اللہ میرے پڑھنے والے سے راضی ہو جا چنانچہ اللہ تعالی اس سے راضی ہو جائے گے ۔ پھر کہا جائے گا قرآن پڑھتا جا اور جنت کے درجے چڑھتا جا اور اس کی ہر آیت کے بدلے میں اس کی ایک نیکی بڑھے گی۔

Zooni-malik-me
 

قرآن پاک پڑھا کرو یہ اپنے پڑھنے والوں کا سفارشی بن کر آئے گا۔ قیامت کے دن جب انسان ایک ایک نیکی کو ترستا ہو گا۔ قرآن رب کو راضی کروائے گا۔

Zooni-malik-me
 

مسلمان ممالک میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیمات لازمی دی جاتی ہیں۔ قرآن پاک کی عظمت کا تقاضا یہ ہے کہ بچوں کو اگر دنیاوی کتابیں نہ یاد بھی ہو تو اسے قرآن پاک پڑھنا آ جاتا ہے۔ قرآن پاک ایک نور ہے اور دلوں کو نور پہنچاتا ہے،اطمینان قلب پیدا کرتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

بے شک اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے پاس ایک لوح اور روشن کتاب آ چکی ہے جس سے اللہ تعالی اپنی رضا پر چلنے والوں کو سلامتی کے راستے دیکھاتا ہے۔اور اپنے حکم سے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے اور ان کو سیدھی راہ پر چلاتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

امام فخر الدین رازی فرماتے ہیں تمام آسمانی کتابیں صحیفوں کا خلاصہ اور نچوڑ قرآن کریم ہے یہی وجہ ہے قرآن پاک پر ایمان لانا تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانے کے برابر ہے۔ اور قرآن کا انکار تمام الہامی کتابوں کا انکار ہے۔

Zooni-malik-me
 

۔
جو قرآن کو اپنی روح میں بسا لیں جو اپنے اعمال کو قرآن پاک کی تعلیمات کے تابع کر لے اپنے دنوں کو قرآن کے اجالوں میں گزارے جو راتوں کو قرآن پاک کی تلاوت میں بسر کریں دن کی تنہائی اور رات کے اجالوں میں پڑھے وہ کتنا اشرف ہو گا۔

Zooni-malik-me
 

جس رات کے دامن میں قرآن پاک نازل ہو وہ رات تو افضل ہو۔ وہ رات ہزار مہینوں سے اشرف ہو۔ تو قرآن پاک تو افضل ہی ہو گا۔

Zooni-malik-me
 

قرآن پاک کی ابتدا سورۃ الفاتحہ لفظ الحمد اللہ سے ہوتی ہے جس کا مطلب تعریف کی گئ۔
یہ مبارک کتاب مبارک مہینے مبارک رات 27 رمضان المبارک کو نازل ہوا۔

Zooni-malik-me
 

قرآن پاک ایک فضیلت اور عظمت والی کتاب ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب جو اللہ تعالی کے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اتری۔ اس کتاب کی عظمت کا یہ تقاضا ہے کہ یہ ایک مقدس کتاب ہے۔

Zooni-malik-me
 

حافظ شہابُ الدّین احمد بن علی اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں:" کہ قرآن مجید اَشرف العلوم ہے، پس جو شخص قرآن مجید سیکھے اور دوسروں کو سکھائے، وہ اس سے زیادہ اشرف ہوگا جو غیر قرآن مجید کو سیکھے اور سکھائے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جو قرآن مجید کی تعلیم اور تعلم کو جمع کرنے والا ہو، وہ اپنے نفس کی بھی تکمیل کرتا ہے اور دوسروں کی بھی تکمیل کرتا ہے اور وہ النفع القاصر النفع التعمدی کا جامع ہے، اس وجہ سے وہ سب سے افضل ہے۔

Zooni-malik-me
 

اس حدیث میں اس پر دلیل ہے کہ تمام نیک کاموں میں سب سے افضل قرآن مجید کو پڑھنا ہے، کیونکہ جب قرآن مجید کو پڑھنے والا اور پڑھانے والا سب سے بہتر اور سب سے افضل ہے تو یہ اس کو مستلزم ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت سب سے افضل عمل ہے اور جب تک عُلوم باقی رہیں گے، قرآن مجید کی تعلیم سب سے افضل رہے گی۔

Zooni-malik-me
 

حدیث مبارکہ ہے، عن النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قال:خیرکم من تعلم القرآن وَعَلَّمَہٗ۔
ایک اور روایت ہے، ان افضلکم من تعلم القرآن وَعَلَّمَہٗ۔ "یعنی قرآن مجید سیکھنا اور سکھانا دونوں اجرِ عظیم ہے۔";( بخاری شریف)

Zooni-malik-me
 

تفسیر صر اط الجنان میں ہے، قرآن یاد کرنے والوں کے لئے آسان ہے، حضرت علامہ مفتی نعیم الدّین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں، اس آیت میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے، قرآن پاک کی تعلیم دینے، اس میں مشغول رہنے اور اسے حفظ کرنے کی ترغیب ہے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ قرآن پاک یاد کرنے والے کی اللہ تعالی کی طرف مدد ہوتی ہے اور اس کو حفظ کرنا سَہل و آسان فرما دینے ہی کا ثمرہ ہے کہ عربی، عجمی، بڑے حتٰی کہ بچے تک بھی اس کو یاد کر لیتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی مذہبی کتاب ایسی نہیں ہے، جو یاد کی جاتی ہو اور سہولت سے یاد ہو جاتی ہو۔(تفسیر صراط الجنان)

Zooni-malik-me
 

قرآن مجید کی تلاوت کرنے اور پڑھانے کے بہت فضائل ہیں،  اللہ عزوجل اِرشاد فرماتا ہے:
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠، ترجمہ کنزالایمان:" اور بےشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا۔";(پارہ27، سورہ قمر، آیت نمبر 22)

Zooni-malik-me
 

R.2329
Hazrat Khawaja Moinuddin Ajmeri, Sultan of India May ALLAH bless him says:
"The company of good people is better than good deeds and the company of bad people is worse than doing evil".
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری غریب نواز رحمة الله تعالى عليہ فرماتے ہیں:
"نیک لوگوں کی صحبت نیک کام سے بہتر اور برے لوگوں کی صحبت برائی کرنے سے بھی بدتر ہے".
(📚 معین الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری، ص 124)
❤️🌹❤️🌹❤️🌹❤️🌹❤️🌹
یا اللہ پاک ہم سب کی مغفرت فرما۔۔۔
❤️🌹❤️🌹❤️🌹❤️🌹❤️🌹❤️

Zooni-malik-me
 

بنی اسرائیل پر سخت قحط کا زمانہ تھا،ایک عابد کا ریت کے ٹیلے سے گزر ہوا تو اس کے دل میں خیال آیا کاش یہ ریت کا ٹیلہ آٹے کا ٹیلہ ہوتا اور میں اس سے بنی اسرائیل کے پیٹ بھرواتا،اللہ تَعَالٰی نے بنی اسرائیل کے نبی کی طرف وحی بھیجی،میرے اس بندہ سے کہہ دو کہ تجھے اِس ٹیلے کے برابر بنی اسرائیل کو آٹا کھلانے سے جتنا ثواب ملتا ہم نے تمہاری اس نیت کی بدولت ہی اتنا ثواب دے دیا ہے،
(مکاشفۃ القلوب)
اسی لئے فرمانِ نبوی ہے،مومن کی نیت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔
(شعب الایمان،الخامس والاربعون۔۔۔الخ،باب فی اخلاص العمل۔۔۔الخ،جلد 5،صفحہ 343،الحدیث 6859)

Zooni-malik-me
 

*🌹 سبق آموز تحریر 🌹*
```نماز اللہ پاک کی ایک اعلیٰ عبادت ہے کہ اِس کے بارے میں سُوال جواب ہونا ہے اور پانچ وقت کی نماز اللہ پاک کی وہ نعمتِ عظمیٰ ہے جو ہمارے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو تحفے میں ملی ہے اور یہ تحفہ بھی ایسا کمال کا ہے کہ رہتی دنیا بلکہ تا قیامت نہ کسی کو ملا ہے نہ ہی کسی کو ملے گا کیونکہ یہ خاص ہمارے آقا و مولیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ہی ملا ہے۔
یاد رکھئے! نماز ادا کرنا ہر مسلمان، عاقل، بالغ مرد و عورت پر فرض ہے۔
📖 ردالمحتار علی درالمختار، 2 / 6ملخصاً
اور جو کوئی جان بوجھ کر ایک نماز قضا کرے گا اُس کا نام جہنم کے اُس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ جہنم میں داخل ہوگا۔
📖 حلیۃُ الاولیاء، 7 / 299
لہٰذا نماز کی پابندی کریں۔

Zooni-malik-me
 

*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
*✨ Madni Phool ✨*
*حضرت سیِّدُنا مجاہد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں:*
جہنمیوں پر ایک قسم کی خارش مُسَلَّط کر دی جائے گی، جس کی وجہ سے وہ اپنے بدنوں کو کُھجائیں گے یہاں تک کہ اُن میں سے کسی کی ہڈی ظاہر ہو جائے گی تو ندا کی جائے گی: اے فلاں! کیا تجھے اِس کی وجہ سے تکلیف ہو رہی ہے؟ وہ کہے گا: ہاں! تو ندا دینے والا کہے گا: یہ اُس کا بدلہ ہے جو تم مسلمانوں کو تکلیف دیتے تھے۔
📖 احیاء علوم الدین، 2 / 242

Zooni-malik-me
 

حضرت سیدنا ابو قلابہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: رجب کے روزہ داروں کے لیے جنت میں ایک محل ہے۔
(📚 Shu’ab-ul-Iman, vol. 3, p. 368, Hadees 3802)
.
اللہ پاک ہمیں بھی رجب کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے.

Zooni-malik-me
 

نبی علیہ الصلاة والسلام کے خادم، جنتی ساتھی، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جب رجب المرجب کا مہینہ آتا تو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
*اَللّٰهُمَّ  بَارِكْ لَناَ فِيْ رَجَبٍ وَشَعْبانَ وَبَلّغْنَا رَمَضَانْ*
ترجمہ: اے اللہ! ہمیں رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔
🌹JUMU'AH MUBARAK🌹
#Recite this dua repeatedly & Gain more Blessings.