*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
حضرت سیّدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ حضور نبی رحمت ﷺ نے ارشاد فرمایا: لوگوں سے خوش اخلاقی سے ملنا صدقہ ہے۔
📖 شرح صحیح البخاری لابن بطال، 9 / 305
*Aaj Ki Hadees💫*
🌷 *فیضانِ حدیث*🌷
رسول کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’پروردگار کی خوشنودی باپ کی خوشنودی میں ہے اور پروردگار کی ناخوشی باپ کی ناراضی میں ہے۔‘‘
(ترمذی،، ۳ / ۳۶۰، الحدیث: ۱۹۰۷)
💐ارشادِ *حضرت خواجہ غریب نواز* رحمة اللّٰه علیه: *”قیامت کے روز اولیاء، صدیقین اور مشائخِ طریقت* رحمة اللّٰه علیھم *کو اُٹھایا جائے گا تو ان کے کندھوں پر چادریں پڑی ہونگی اور ہر چادر کے ساتھ ہزاروں ریشے لٹکتے ہونگے۔ ان بزرگوں کے مریدین اور عقیدت مند ان ریشوں کو تھام کر ان بزرگوں کے ساتھ پل صراط پار کرکے جنت میں داخل ہوجائیں گے۔“*
🍂 *دکھ تکلیف کے وقت دعا!*
🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے: «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ» ”اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔*🔹
📗«سنــن ترمذی-3524»
*🌹 سبق آموز تحریر 🌹*
*✨ بڑےبول مت بولئے ✨*
اپنی گفتگو کے ذریعے فخر کرنے یعنی بڑے بول بولنے اور خودپسندی سے بچتے رہو۔
📖 حلیۃ الاولیاء، 5 / 310
ہم سے جو بھی اچھا کام ہوتا ہے وہ صرف اللہ پاک کی رحمت اور اُس کے فضل ہی سے ہوتا ہے، اِس میں ہمارا اپنا کوئی کمال نہیں ہوتا، مگر بعض لوگ مختلف مواقع پر فَخرِیَہ باتیں کرتے اور اپنے بارے میں بڑے بول بولتے نہیں تھکتے۔
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
*✨ Madni Phool ✨*
حضرت سیّدنا امام ابنِ سِیرین علیہ رَحمَۃُ اللّٰہِ المُبین نے ایک شخص کو سنا کہ وہ دوسرے سے کہہ رہا تھا: میں نے تیرے ساتھ بھلائی کی اور یہ کیا، وہ ڪیا۔ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اُس شخص سے فرمایا:
خاموش ہو جاؤ، جب نیڪی کو شمار ڪیا جائے تو اُس میں کوئی بھلائی نہیں رہتی۔
📖 الجامع لاحکام القرآن، 2 / 236
🌷 *فیضانِ حدیث*🌷
رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’تین شخص جنت میں نہ جائیں گے (1) ماں باپ کا نافرمان۔ (2) دیّوث ۔(3) مَردوں کی وضع بنانے والی عورت۔
( معجم الاوسط، ۲ / ۴۳، الحدیث: ۲۴۴۳)
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
*✨ Madni Phool ✨*
مُفَسِّرِ شَہِیر حڪیمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان فرماتے ہیں:
خوش خُلْقی کا اَدنیٰ درجہ یہ ہے کہ ڪسی کو جانی، مالی، عزت ڪی اِیذا نہ دے، اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ برائی کا بدلہ بھلائی سے کرے، یہ بہت اعلیٰ چیز ہے، جسے خدا تعالیٰ نصیب کرے۔
*📖 مراۃ المناجیح، 6 / 461*
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری غریب نواز رحمة الله تعالى عليہ فرماتے ہیں:
جو شخص جھوٹی قسم کھاتا ہے وہ اپنے گھر کو ویران کرتا ہے اور اس کے گھر سے خیر و برکت اٹھ جاتی ہے .
(📚 ہشت بہشت ص، 84)
Do not leave your home desolate and empty with blessings by telling lie & false oaths.
جھوٹی بات کر کے، جھوٹی قسم کھا کر اپنے گھر سے خیر و برکت ختم نہ کریں.
🌷 *فیضانِ حدیث*🌷
حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ماں باپ کی نافرمانی کے علاوہ اللّٰہ تعالیٰ ہر گناہ میں سے جسے چاہے معاف فرما دے گا جبکہ ماں باپ کی نافرمانی کی سزا انسان کو موت سے پہلے زندگی ہی میں مل جائے گی۔
( شعب الایمان، ۶ / ۱۹۷، الحدیث: ۷۸۹۰)
_*GOOD ADVICE*_
اگر تم کسی پریشانی میں مبتلا ہو تو تھوڑا اس پہلو سے بھی سوچ لیا کرو کہ کہیں یہ پریشانی کسی کو پریشان کرنے کیوجہ سے تو نہیں آئی؟؟
*اگر واقعتا ایسا ہی ہے تو پھر معافی مانگنے سے مسئلہ حل بھی ہوسکتا ہے.*
#Think &ask for forgiveness!!🙏
🌸 *مومن کی صفت!*
🔹 *حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ اصل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں ۔اور اصل مومن وہ ہے جس سے لوگوں کو اپنی جان و مال کے بارے میں کوئی خطرہ نہ ہو ۔‘‘*🔹
📗«سنــن النسائی-4998»
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
*✨ Madni Phool ✨*
ارشادِ حضرت سیّدُنا امام عبدالرحمٰن بن جوزی رحمۃ اللہ علیہ:
اِس بات کو جان لو کہ دل صاف نہیں رہتے بلکہ اِنہیں زنگ لگ جاتا اور اِن ڪی صفـــــائی ڪی ضرورت پڑتی ہے اور دلوں کی صفائی علمِ دین پر مشتمل ڪتابوں ڪا مطالعہ ڪرنے سے بھی ہوتی ہے۔
📖
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
*ہمارے آخری نبی حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا: اپنے بچّوں کو نماز کا حکم دو۔*
*📖 ابو داؤد، 1 / 208، حدیث: 495*
*Aaj Ki Hadees💫*
💫جنتی صحابی *حضرت عبداللّٰه ابنِ زبیر* رضی اللّٰه عنھما سے روایت ہے: *”جو ماہِ رجب میں کسی مسلمان کی پریشانی دور کرے تو اللّٰه پاک اُس کو جنت میں ایک ایسا محل عطا فرمائے گا جو حدِ نظر تک وسیـع ہوگا۔ تم رجب کا اکرام (و احترام) کرو اللّٰه پاک تمہارا ہزار کرامتوں کے ساتھ اکرام فرمائے گا۔“* (کفن کی واپسی ص۹، غنیة الطالبین)
’
سیدنا امام زکریا قزوینی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بہت سی احادیث مبارکہ اس ماہ رجب کی عظمت اور شان کو بیان کرتی ہیں کہ اس مہینے میں عبادتیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں.
🌹🌹
*اللهم بارك لنا فى رجب وشعبان وبلغنا رمضان.*
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
حضرت سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی پاڪـــــــ ﷺ نے ارشاد فرمایا: آدمی کے اسلام کی خوبیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بے فائدہ چیزوں کو ترک کردے۔
📖 ترمذی، 4 / 142، حدیث: 2324
*Aaj Ki Hadees💫*
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
سرڪارِ مدینہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص دستر خوان سے کھانے کے گِرے ہوئے ٹکڑوں کو اُٹھا کر ڪھائے وہ فَراخی کی زندگی گزارتا ہے اور اُس کی اولاد میں عافیت رہتی ہے۔
📖 عيون الاخبار، 2 / 243
🌺 *حسن سلوک کی اہمیت!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو لوگوں پر رحم نہیں کھاتا اللہ بھی اس پر رحم نہیں کھاتا۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-7376»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
*✨ Madni Phool ✨*
حضرت سیّدنا عیسیٰ رُوح اللہ علیہ السلام نے اپنے حواریوں ڪو نصیحت ڪرتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم فضول گوئی سے بچتے رہو، ڪبھی بھی ذڪراللہ ڪے علاوہ اپنی زبان سے کوئی لفظ نہ نڪالو ورنہ تمہارے دل سخت ہو جائیں گے اگرچہ دل نرم ہوتے ہیں (لیکن فضول گوئی اِنہیں سخت ڪردیتی ہے) اور سخت دل اللہ عزوجل ڪی رحمت سے محــــــروم ہوتا ہے (یعنی اگر تم اللہ عزوجل ڪی رحمت ڪے اُمید وار ہوتو اپنے دلوں کو سختی سے بچاؤ۔)
📖 عیون الحکایات، صفحہ نمبر 119
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain