Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل تعویزوں اور وظیفوں سے حل ہو جائیں جبکہ وہ احکامات الٰہیہ سے اعراض کر رہے ہیں, فرائض سے غفلت برت رہے ہیں, حلال و حرام کی تمیز مٹا رہے ہیں ایسے میں تعویز کیا اثر کریں گے. ؟لوگ اللہ اور اس کے رسول ﷺکو راضی کر لیں مصائب خود حل ہو جائیں گے
لیکن معذرت کے ساتھ ہم نے اللہ اور اس کے رسول کو راضی کرنے کے بجائے صرف تعویزات پر ہی تکیہ لگا لیا ہے تو بھائی جب آپ اللہ اور اس کے رسولﷺکو راضی کریں گے اللہ ساری مصیبتیں دور فرما دے گا

Zooni-malik-me
 

دماغ ایک چکی ہے
جیسے چکی میں گندم ڈالیں یہ آٹا پیس دیگی
کانچ ڈالیں تو یہ کرچیاں بنا دیگی
پتھر ڈالیں یہ انہیں پیس دیگی
بالکل اسی طرح دماغ بھی ایک چکی ہے
اس میں مسلسل خوبصورت خیالات ڈالیں یہ آپکو خوبصورت بنا دیگا
اس میں مسلسل اچھی باتیں ڈالیں یہ آپکو کامیاب انسان میں ڈھال دیگا
اس میں محبت اور مثبت جذبوں کا بار بار اظہار ڈالیں یہ آپکی زندگی کو سکون سے بھر دیگا
اس میں لمحہ لمحہ شکر ڈالیں یہ آپکی زندگی اطمینان سے بھر دیگا
لیکن اگر آپ اس میں دن بھر غصہ منفیت ناشکری بیزاری دکھوں کے ذکر کا کچرا ڈالتے رہینگے
تو یہ بیچارا آپکو سکون محبت اطمینان کیسے لوٹائے گا آپکی چکی آپکی سوچ آپکا فیصلہ.

Zooni-malik-me
 

*سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری غریب نواز رحمة الله تعالى عليہ فرماتے ہیں:*
*"نیک لوگوں کی صحبت نیک کام سے بہتر اور برے لوگوں کی صحبت برائی کرنے سے بھی بدتر ہے".*
(📚 معین الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری، ص 124)

Zooni-malik-me
 

*ہـماری دنیـا کـے مسـائل اتنـے زیـادہ نہیـں ہیـں جتنـےطنـز ،سـوال ، غلــط فہمیــاں، دل دکـھانـے والـے تبصـرے ہیـں، اگـر صـرف زبـان روک لـی جـاۓ تـو لوگـوں کـے دلـوں کـی تکالیـف کـم ہـو جـائیں گی اور بہـت سـے دلـوں کـو سکـون ملـے گـا ۔*

Zooni-malik-me
 

*مایوس وہ ہوتے ہیں جن کو رب پر یقین نہیں ہوتا*
*مایوس وہ ہوتے ہیں جن کا ایمان کمزور ہوتا ہے*
*مایوس وہ ہوتے ہیں جو ڈر جاتے ہیں دنیا سے*
*سنو! تم ایسے لوگوں میں ناں ہونا*
*ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا تمہاری مصیبتوں سے تمہارا رب بہت بڑا ہے..
Beshaq❤

Zooni-malik-me
 

*آج کا اخبار کل کی ردی ہے*
*یہ بات اپنےحسن* *کوسمجھادینا
🔥💯*
Beshaq🙏

Zooni-malik-me
 

حق بات جہاں بھی ہو
اسے فورا قبول کرلیا کریں ۔۔۔۔
🌱
چونکہ حق کے راستے مشکل ضرر ہوتے ہیں
🍂
لیکن ان میں ملنے والی تکالیف میں بھی الگ طرح کی لذت ہوتی ہے
💯♥️
Subha bakher🙏

Zooni-malik-me
 

*مسکراہٹ کا مطلب ہمیشہ یہ نہیں ہوتا کہ انسان خوش ہے۔ بعض اوقات اس کا سیدھا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے مسائل کا سامنا کرنے کے لیے کافی مضبوط ہیں۔*

Zooni-malik-me
 

ہم پرفیکٹ نہیں ہوتے۔
ایک طرف ہم کسی کی بہترین یاد ہوتے ہیں
تو دوسری طرف کوئی ہمارا نام لینا بھی گوارا نہیں کرتا۔
کوئی ہماری قربت کیلیئے ترستا ہے تو کوئی ہمارے سائے
سے بھی نفرت کرتا ہے۔
کوئی بھی انسان صرف اچھا یا برا نہیں ہوتا
ہم کسی کیلیئے مثال
اور کسی کیلیئے سبق ہوتے ہیں
Happy sunday❤

Zooni-malik-me
 

حضرتِ علامہ ابنِ نجَیم مصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نقل فرماتے ہیں :
''جواللہ عَزَّوَجَلّ کو اُوپر یا نِیچے قرار دے تو اُس پر حکمِ کُفر لگایا جائے گا۔
📚( اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج 5 ص 203) لیکن اگر کوئی شخص یہ جملہ بلندی و برتری کے معنی میں استعمال کرے تو قائل پر حکمِ کفر نہ لگائیں گے مگر اس قول کو برا ہی کہیں گے اورقائل کو اس سے روکیں گے۔“
📓(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، صفحہ110، مکتبۃ المدینہ)
*وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم*

Zooni-malik-me
 

اللہ پاک کیلئے ”اوپر والا“ بولنا کیسا؟
سوال
”اللہ تَبَارَکَ وَتَعَا لٰی کی ذات کے لئے لفظ ''اُوپر والا '' بولنا کُفْر ہے کہ اِس لفْظ سے اس کیلئے جِہَت (یعنی سَمت)کا ثبوت ہوتا ہے اور اسکی ذات جِہَت (سَمْت) سے پاک ہے جیسا کہ حضرت علامہ سعدُ الدین تَفْتازَانِی علیہ رحمۃُ اللہ الوالی فرماتے ہیں:
''اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی مکان میں ہونے سے پاک ہے اور جب وہ مکان میں ہونے سے پاک ہے توجِہَت (یعنی سَمت) سے بھی پاک ہے ، (اسی طرح ) اوپر اور نیچے ہونے سے بھی پاک ہے ۔

Zooni-malik-me
 

اللہ پاک کیلئے ”اوپر والا“ بولنا کیسا؟
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرکسی معاملے کے بارے میں کسی شخص سے پوچھا جائے اور وہ یہ کہے کہ ”اوپروالے کی جیسے مرضی ہوگی وہ ہوگا۔“ ایسا جملہ بولنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اللہ پاک کیلئے ”اوپر والا “ لفظ بولنا کفر ہے۔کہنے والے کو اس سے توبہ کرنا لازم ہوگا اور تجدید ایمان و تجدید نکاح کا بھی حکم دیا جائے گا۔البتہ اگر ”اوپر والا“ سے مراد بلندی اور برتری کا معنی ہو تو پھر اگرچہ یہ کفر نہیں ہوگا مگر یہ جملہ برا ہی ہوگا اور کہنے والے کو اس سے روکا جائے گا۔

Zooni-malik-me
 

*کسی حادثاتی موت یا بستر مرگ کا انتظار کئے بغیر، ہروقت آخرت پر نظر رکھ کر زندگی کے معاملات طے کرنے کو ہی آخرت پر ایمان رکھنا کہتے ہیں۔*

Zooni-malik-me
 

نـبی کـریـم صـلـی الـلًٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد پـاک کـا مـفہـوم:
سات گناہوں سے جو تباہ کر دینے والے ہیں بچتے رہو۔
”اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا ‘
جادو کرنا ‘
کسی کی ناحق جان لینا کہ جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے ‘
سود کھانا ‘
یتیم کا مال کھانا ‘
لڑائی میں سے بھاگ جانا ‘
پاک دامن بھولی بھالی ایمان والی عورتوں پر تہمت لگانا۔
صحیح بخاری 2766
*سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ*
*سُبْحَانَ اللَّه الْعَظِيم*
*لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوُل اللّهِ*
*اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ*

Zooni-malik-me
 

دائمی خوشیاں آخرت میں ہی ملیں گی
اس فانی و عارضی دنیا میں تو خوشیوں کے ساتھ غم بھی آئے گے
پریشان نہ ہو
یہ وقتی ہے

Zooni-malik-me
 

*طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے*
خاندان ٹوٹ رہے ہیں، طلاق کی شر ح بڑھ رہی ہے، خواہشات کے اژدھے انسانوں کو نگل رہے ہیں ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ درج ذیل موضوعات پر کچھ کورسز کا انعقاد مساجد، اسکول، کالجز، یونیورسٹیز میں بھی کیا جائے فلاحی تنظیمیں، طلبہ تنظیمیں اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں
*سیرت النبی کی روشنی میں زوجین کی ذمہ داریاں*
*سیرت النبی کی روشنی میں والدین کی ذمہ داریاں*
*سیرت النبی کی روشنی میں والدین کے حقوق*
*سیرت النبی کی روشنی میں کردار سازی*
*سیرت النبی کی روشنی میں حقوق العباد* وغیرہ جیسے موضوعات وقت کی اہم ضرورت ہے

Zooni-malik-me
 

🍀 *پڑوسی کے حقوق !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل برابر پڑوسی کے بارے میں وصیت و تلقین کرتے رہے، یہاں تک کہ مجھے یہ خیال ہونے لگا کہ وہ ہمسایہ کو وارث بنا دیں گے۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-3674»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

Zooni-malik-me
 

🌿(خواتین کی صحت)
خواتین اگر بھنے چنے کااستعمال کریں تو اپنی روزمرہ کی
تکالیف سے نجات حاصل کر سکتی ہیں اور جسمانی قوت میں
بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔خواتین کے پوشیدہ امراض سے
نجات، وزن میں کمی اور انکی قوت مدافعت میں اضافے کے
لئے بھنے چنے کا استعمال بہترین ہے۔

Zooni-malik-me
 

🌿(آنتوں کی صحت)
بھنے چنے کا استعمال آنتوں کی صحت کو برقرار رکھ کر
انھیں کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے
خاتمے کے لئے مفید ہے اور اس میں موجود فائبر قبض اور
دیگر نظام ہضم کے مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

🌿(وزن کم کرتاہے)
اگر آپ شام چار بجے ایک مٹھی چنے کا استعمال روزانہ کریں
تو کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی بغیر
کسی نقصان کے نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود
پروٹین اور آئرن موٹاپا کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے ہونے
والی کمزوری سے بھی بچاتا ہے۔ یعنی یہ جسمانی قوت بڑھاتےہیں لیکن وزن نہیں