Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

خُدا پوچھے گا محشر میں تُو کیا لایئ ہے دنیا سے
تو کہہ دونگی! تیرے محبوب پر ایمان لایئ ہوں
صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم ❤️
.🖤✍️🥀
🙏🙏🙏🙏

Zooni-malik-me
 

ناریل کا تیل Coconut Oil سے سر خشکی دور کریں
ناریل کا تیل خشکی کا آزمودہ اور موثر علاج ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کی مہک بھی مزاج پر ناگوار بھی گزرتی۔ نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں، اس کے علاوہ آپ ایسا شیمپو استعمال کرکے بھی اس کی افادیت کو دوگنا بڑھا سکتے ہیں جس میں ناریل کے تیل کا استعمال بھی ہوتا ہو۔

Zooni-malik-me
 

*🥘آسان شرعی مسئلہ: نمبر156🥘*
سوال: کونسی صورت میں حلال کھانا بھی کھانا حرام ہے؟
جواب: *بھوک سے زیادہ کھانا حرام ہے،*
*زیادہ کا مطلب یہ ہے کہ اتنا کھا لینا جس سے پیٹ خراب ہونے کا گمان ہے، مثلا طبیعت بدمزہ ہوجاۓ گی۔*
ماخوذا بہارشریعت جلد۳ حصہ ۱۶ ص۳۷۴

Zooni-malik-me
 

🍁 *تنگ دست پر آسانی !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے گا.*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-2417

Zooni-malik-me
 

*✨ آج ڪــی حــدیثـــــِ مـبارڪـــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
*حضرت ابو ہریـــــرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی اڪرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جہنم میں نہ جائے گا جو اللّٰہ تعالیٰ ڪے خوف سے روئے۔*
*📖 ترمذی، 3 / 236، حدیث: 1639*

Zooni-malik-me
 

*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
*مزید کی طلب سے پہلے موجود کا شکر لازم ہے۔*
*بچے وہ نہیں کرتے جو آپ کہتے ہیں، بچے وہ کرتے ہیں جو آپ کرتے ہیں۔*
*دلوں کی بے چینی کا علاج ڈاکٹروں کے پاس نہیں بلکہ تلاوت قرآن میں ہے۔*

Zooni-malik-me
 

Astaghfirullah to yesterday
Alhamdullilah for today
InshaAllah for tomorrow

Zooni-malik-me
 

Mere Amaal
Mere Amaal is Qaabil to nai
Ke jannat maangu Aye ALLAH
Bas itne se dua hai ke mujh
Jahannam se bachana
🙏Ameen

Zooni-malik-me
 

ذکر الہٰی کی فضیلت۔
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ جو شخص اللہ کا ذکر کرے اور جو ذکر نہ کرے ان کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔ (یعنی ذکر کرنے والا زندہ اور ذکر نہ کرنے والا مردوں کی طرح ہے)
صحیح بخاری

Zooni-malik-me
 

سبحان اللہ کی فضیلت۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔”
صحیح بخاری

Zooni-malik-me
 

اچھے برتاؤ کا سب زیادہ مستحق کون ہے؟
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلائی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تیری ماں” ۔ اس نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر بھی تیری ماں” ۔ اس نے چوتھی مرتبہ پوچھا کہ اس کے بعد؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر تیرا باپ۔”
صحیح بخاری

Zooni-malik-me
 

❤پانچ سو سے زائد غیر مسلموں اور ایک لاکھ سے زیادہ گناہگاروں کو توبہ کروانے والے ہمارے *غوثِ اعظم رَحٛمَةُ اللّٰهِ عَلَیٛه* فرماتے ہیں:- *”جو کسی سختی (یعنی مشکل) میں مجھے پکارے (یعنی المدد یاغوث کہے) اُسے کشادگی حاصل ہو (یعنی مشکل حل ہو)“۔* (کراماتِ شیرِ خدا ص81، اخبار الاخیار)

Zooni-malik-me
 

💕جب کوئی شخص دن میں پانچ مرتبہ اللہ ﷻ سے دل بھر کے ملاقات کرنا شروع کر دیتا ہے تو دنیا دیکھتی ہے کہ وہ سکون اور اطمینان کا چلتا پھرتا مفہوم بن جاتا ہے💕
Subhan Allah

Zooni-malik-me
 

*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنے دِینی و دُنیوی تمام معاملات میں سچ بولے کہ سچ بولنا نجات دلانے اور جنّت میں لے جانے والا کام ہے۔

Zooni-malik-me
 

🍁 *منافق کی علامتیں !*
🔹 *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، منافق کی علامتیں تین ہیں۔ جب بات کرے جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے اس کے خلاف کرے اور جب اس کو امین بنایا جائے تو خیانت کرے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-33»

Zooni-malik-me
 

🌸 *اللہ کن سے محبت کرتا ہے؟*
🔹 *جو خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی (اللہ کے لیے) مال خرچ کرتے ہیں ، اور جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں۔ اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔*🔹
📗«سورۃ آل عمران-134»

Zooni-malik-me
 

*{ فَسَبِّحْ: تو اے محبوب! تم پاکی بیان کرو۔ }* حضرت عقبہ بن عامر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’جب یہ آیت ’’ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ‘‘نازل ہوئی توسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:’’ اسے اپنے رکوع میں داخل کرلو اور جب یہ آیت ’’سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلٰی‘‘نازل ہوئی تو فرمایا اسے اپنے سجدوں میں داخل کرلو۔( ابوداؤد، کتاب الصلاۃ، باب مایقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ، ۱ / ۳۳۰، الحدیث: ۸۶۹)
اس آیت سے ثابت ہوا کہ رکوع و سجود کی تسبیحات قرآنِ کریم سے ماخوذ ہیں ۔

Zooni-malik-me
 

۔
تفسیر
*{ وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ: اور اگرمرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو۔ }* اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو جو کہ بائیں جانب والے ہوں گے تو ا س کے لئے (آخرت میں ) کھولتا ہوا گرم پانی تیار کیا گیا ہے اور اسے جہنم کی بھڑکتی آگ میں داخل کیا جانا ہے۔(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۲-۹۴، ۴ / ۲۲۵)

Zooni-malik-me
 

🌹🌿 *فیضانِ قرآن*🌿🌹
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ : 27, اَلْوَاقِعَة:56 , آیت ﴿92-‐96﴾
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ(۹۲)فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ(۹۳)وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ(۹۴)
ترجمہ
اور اگرمرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو۔ تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ۔ اور بھڑکتی آگ میں داخل کیا جانا ہے۔

Zooni-malik-me
 

*Aaj Ki Hadees💫*
*✨ شانِ نزول:*
```جب حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہُ عنہ نے حضرتِ بلال رضی اللہُ عنہ کو بہت مہنگی قیمت پر خرید کر آزاد کیا تو کفار کو حیرت ہوئی اور اُنہوں نے کہا کہ ابوبکر رضی اللہُ عنہ نے ایسا کیوں کیا؟ شاید بلال کا اُن پر کوئی اِحسان ہوگا، جو اُنہوں نے اتنی مہنگی قیمت دے کر انہیں خریدا اور آزاد کردیا۔
اِس پر یہ آیات نازل ہوئیں اور اِن میں یہ ظاہر فرما دیا گیا کہ ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ کا یہ فعل محض اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہے کسی کے اِحسان کا بدلہ نہیں اور نہ اُن پر حضرتِ بلال رضی اللہُ عنہ وغیرہ کا کوئی احسان ہے۔
📖 تفسیرِ خازن، 4 / 385