ایک شخص نے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖوسلَّم کی بارگاہ میں حَلْق یعنی گلے میں درد کی شکایت کی تو آپ نے اِرشاد فرمایا: قراٰن پڑھنا اختیار کرو۔
📖 شعب الایمان، 2 / 519، حدیث: 2580
*1: فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: سورۂ فاتحہ ہر مرض کی دوا ہے۔*
*📖 سنن الدارمی، 2 / 538، حدیث: 3370*
```اِس سورہ کا ایک نام شافیہ اور ایک نام سورۃُ الشفاء ہے، اِس لئے کہ یہ ہر مرض کے لئے شفاء ہے۔
📖 تفسیر صاوی، 1 / 13
صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کا ایک قافلہ عرب کے کسی قبیلے میں گیا تو اِسی دوران قبیلے کے سردار کو بچھو نے ڈنک مار دیا، ایک صحابی نے درد والی جگہ پر اپنا لُعاب لگایا اور سورۂ فاتحہ پڑھ کر دَم کیا تو دَرد فوراً ختم ہوگیا۔
📖 بخاری، 4 / 30، حدیث: 5736 ملخصاً
*Aaj Ki Hadees💫*
```قراٰنِ کریم کے نزول کے زمانے کا جائزہ لیجئے تو یہ بات سامنے آئے گی کہ اُس وقت جہالت و گمراہی کی وجہ سے کُفر و شرک اور دیگر کئی معاشرتی بُرائیوں نے وبا کی صورت اختیار کی تو ایسے موقع پر آیاتِ قراٰن رحمت و شِفا بَن کر اُتریں، جس جس نے درس گاہِ نبوت میں بیٹھ کر رحمتِ قراٰن سے فائدہ اُٹھایا اُس کا شمار انعام یافتہ بندوں میں ہوا اور اُسے ہدایت و راہنمائی کے لئے مینارۂ نور قرار دیا گیا۔
عہدِ رسالت ہی سے دکھوں اور ظاہری بیماریوں کے لئے قراٰنِ حکیم کو بہترین دَوا کے طور پر متعارف بھی کروایا گیا اور اِس سے علاج کرنے کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا،
*✨ حدیث پاک اور اُس کی شرح*
*بیماریوں اور دکھوں کی بہترین دوا*
*آخری نبی مکی مدنی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: قراٰن پاک بہترین دوا ہے۔*
*📖 ابن ماجہ، 4 / 116، حدیث: 3501*
```اللہ پاک نے قراٰنِ کریم ہمارے لئے شِفا اور رحمت بنا کر اُتارا ہے۔
📖 پارہ 15، بنی اسرائیل: 82
اِس بنا پر قراٰن کریم ہمارے جسم اور دل و روح سب کیلئے شفا ہے۔
📖 فیض القدیر، 3 / 628
اب چاہے بیماری ظاہری ہو یا باطنی، حسی ہو یا معنوی، اُس کے خاتمے کے لئے قراٰنِ کریم بہترین دوا ہے۔
📖 شرح سنن ابن ماجہ للسیوطی، ص 250```
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
ماہانہ آمدنی کو مَعقــــول طریقے سے استعمال کیجئے، غور فرمایئے کہ کب، کہاں، کیوں، کیسے اور کتنا خرچ کرنا ہے؟ مُعاشرے کے رُجحانات کو مت دیڪھئے بلڪہ اپنی چادر دیڪھ ڪر پاؤں پھیلایئے۔
اور ہرگز نہ سوچئے کہ لوگ کیا کہیں گے؟ طرزِ زندگی میں سادَگی کو اپنا معمول بنایئے، مہینے کے آخر میں اپنی آمدنی اور اَخْراجات کا مُوازَنہ ڪیجئے اور جو خرچ فُضول نظر آئے آئندہ اُس سے پرہیز ڪیجئے۔ اِن شاء اللہ عزوجل یوں آپ اپنے اَخْراجات پر قابو پالیں گے۔
*🌹 ســــبق آمــــوز تحــــریــر 🌹*
*پریشانیوں کا سامنا کرنے کا ایک طریقہ*
*✍ ابو رجب عطاری مدنی*
*(ماہنامہ فیضانِ مدینہ، جولائی 2018ء)*
```انسانی زندگی دُکھ سُکھ کا مجموعہ ہے، انسان کبھی خوشی سے نہال ہوتا ہے تو کبھی پریشانی سے بدحال، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ نہ خوشی ہمیشہ رہتی ہے نہ پریشانی! پھر کیا وجہ ہے انسان پریشانی میں اکثر اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھتا ہے!
شاید اِس کا سبب یہ ہے کہ اُس کی نظر صرف پریشانی پر ہوتی ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ ماضی میں کتنی پریشانیاں آئیں اور بالآخر چلی گئیں! دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لیجئے کہ پریشانی کا ایک اختتامی وقت ہوتا ہے مگر یہ پہلو ہماری نظر سے اوجھل رہتا ہے۔
* حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ حضور سرورِ کَونَین ﷺ نے ارشاد فرمایا
```جس مؤمن بندے کی آنکھ سے خوفِ خدا کے باعث مکھی کے سر کے برابر آنسو چہرے پر بہہ نکلے تو اللہ کریم اس کو دوزخ پر حرام فرما دیتا ہے
Allah rabul izat hmy bhe apne khof me rona naseeb farmay🙏Ameen
*حضرت مولانا روم رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں
*ہر کُجا آبِ رَواں غُنچہ بُوَد*
*ہر کُجا اشکِ رَواں رَحمت بُوَد*
```یعنی جب آسمان سے بارش برستی ہے تو زمین پر غنچے اور گُل کھلتے ہیں اور جب خوفِ خدا سے کسی کے آنسو جاری ہوتے ہیں تو رحمت کے پھول کھلتے ہیں۔
: ایک مرتبہ نبی رحمت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے خُطبہ دیا تو حاضِرین میں سے ایک شخص رو پڑا۔ یہ دیکھ کر آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اگر آج تمہارے درمیان وہ تمام مُؤمن موجود ہوتے جن کے گناہ پہاڑوں کے برابر ہیں تو انہیں اِس ایک شخص کے رونے کی وجہ سے بخش دیا جاتا کیونکہ فرشتے بھی اِس کے ساتھ رو رہے تھے اور دُعا کر رہے تھے: اے اللہ! نہ رونے والوں کے حق میں رونے والوں کی شَفاعت قَبول فرما۔
📖 شعب الایمان، 1 / 494، حدیث: 810```
```قیامت کے دن سب آنکھیں رونے والی ہوں گی مگر تین آنکھیں نہیں روئیں گی، جو خوفِ خدا سے روئی، جو اللہ پاک کی حرام کردہ چیزوں کو دیکھنے سے بند ہوگئی اور جو راہِ خدا میں جاگتی رہی۔
📖 کنزالعمال، 8 / 356، حدیث: 43350
🍂 *سونے سے پہلے کا عمل !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر آرام فرماتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ (تینوں سورتیں مکمل) پڑھ کر ان پر پھونکتے اور پھر دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر پھیرتے تھے۔ پہلے سر اور چہرہ پر ہاتھ پھیرتے اور سامنے کے بدن پر۔ یہ عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین دفعہ کرتے تھے۔*🔹
📗 «صحیح بخاری -5017»
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🌸 *اللہ کی رحمت !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں اسے لکھا، اس نے اپنی ذات کے متعلق بھی لکھا اور یہ اب بھی عرش پر لکھا ہوا موجود ہے «إِنَّ رَحْمَتِي تَغْلِبُ غَضَبِي» کہ ”میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے.*🔹
📗«صحیح بخاری-7404»
*💕(معراج کی رات حضرت جبریل* علیه السلام *نے اللّٰه پاک کے آخری نبی محمدِ عربی* صلی اللّٰه علیه واله وسلم *سے عرض کی کہ): قیامت کے دن حضرت ابوبکر صدیق* رضی اللّٰه عنه *سے کہا جائے گا: ”اے ابوبکر! جنت میں داخل ہوجاؤ۔“ وہ کہیں گے: ”جب تک مجھ سے محبت رکھنے والے جنت میں نہیں چلے جاتے میں جنت میں داخل نہیں ہوں گا۔“* (فیضانِ صدیقِ اکبر ص589، تاریخِ بغداد)
حضرت عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم رءوف الرحیم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللہ ﷺ آپ کو سب سے زیادہ محبت کس سے ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ عائشہ سے میں نے عرض کی، اور مردوں میں؟ فرمایا کہ اس کے باپ سے۔ میں نے عرض کی، اس کے بعد؟ فرمایا کہ عمر بن خطاب سے۔ اس طرح آپ ﷺ نے کئی آدمیوں کے نام لیے۔
(📚 Sahih Bukhari, 3662)
*✨ خوفِــــــــ خـــــــدا ✨*
*✍*
```خوفِ خدا میں رونا ایک عظیمُ الشّان نیکی ہے۔ اور یہ مقدّر والوں کا ہی حصّہ ہے۔ بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ رونے والے کی برکت سے نہ رونے والوں کا بھی بیڑا پار ہو جاتا ہے۔ اگر رونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت ہی بنالے کیونکہ اچّھوں کی نقل بھی اچھی ہوتی ہے۔ اگر کوئی خوفِ خدا کی وجہ سے رو پڑے تو ہمیں اُس پر بدگمانی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ مسلمان پر بدگمانی کرنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔```
حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت ہیکہ نبی کریم رءوف الرحیم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”اگر میں اپنی امت کے کسی فرد کو اپنا جانی دوست بناتا تو ابوبکر کو بناتا لیکن وہ میرے دینی بھائی اور میرے ساتھی ہیں۔“
(📚 Sahih Bukhari, 3656)
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
*حضرت سیّدنا عُقْبَہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے عرض ڪی: یارسول اللہ ﷺ! نجات ڪیا ہے؟ ارشاد فرمایا: اپنی زبان اپنے قابو میں رڪھو، تمہارا گھر تمہیں ڪِفایت ڪرے (یعنی بِلا ضَرورت گھر سے نہ نکلو) اور اپنے گناہ پر رو لیا کرو۔*
*📖 ترمذی، حدیث نمبر 2414*
٭اللہ عزوجل کلام بھی کرتا ہے مگر اس کاکلام آواز سے پاک ہے، جس طرح اس کا کلام کرنا زبان سے نہیں، یوں ہی اس کا دیکھنا، سننا، آنکھ اور کان سے نہیں، مثل دیگرصفات کے کلام بھی قدیم ہے تمام آسمانی کتابیں صحیفے اور قران کریم سب اللہ تعالیٰ کا کلام ہے
٭جنتی جب جنت میں جائیں گے ہر ایک اپنے اعمال کی مقدار سے مرتبہ پائے گا اور اس کے فضل کی حد نہیں، پھر انہیں دنیا کے ایک ہفتہ کی مقدار کے بعد اجازت دی جائے گی کہ اپنے پروردگار عزوجل کی زیارت کریں۔ عرشِ الٰہی ظاہر ہوگااور رب عزوجل جنت کے باغوں میں سے ایک باغ میں تجلی فرمائے گا اور خدا تعالیٰ کا دیدار ایسا صاف ہوگا جیسے آفتاب اور چودھویں رات کے چاند کو ہر ایک اپنی اپنی جگہ سے دیکھتا ہے کہ ایک کا دیکھنا دوسرے کے لیے مانع نہیں۔ ان میں اللہ عزوجل کے نزدیک سب میں معزز وہ ہے جو اللہ عالیٰ کے وجہِ کریم کے دیدار سے ہر صبح و شام مشرف ہوگا
٭جنتی جب جنت میں جائیں گے ہر ایک اپنے اعمال کی مقدار سے مرتبہ پائے گا اور اس کے فضل کی حد نہیں،
Subhan Allah kea bat he jannat ki Allah se dua he k Allah hmy jannat ul firdoos me Aaala muqam ata farmay🙏
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain