❤ya Allah naya saal hmary leye khushiyo bhra lekr ana hmari tamaam azmaishen door farmana 🙏
👉hmary tamaam sagheera or kabheera gunaho ko is nay saal ki brkat se muaf farmana ya Allah hm se hmesha hmesha k leye razi hoja 🙏Ameeeeen
Happy new year in advane ❤
💦 *فرشتے کس گھر میں داخل نہیں ہوتے؟*
🔹 *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتے ہوں اور اس میں بھی نہیں جس میں جاندار کی تصویر ہو۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-3225»
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
ماہانہ آمدنی کو مَعقــــول طریقے سے استعمال کیجئے، غور فرمایئے کہ کب، کہاں، کیوں، کیسے اور کتنا خرچ کرنا ہے؟ مُعاشرے کے رُجحانات کو مت دیڪھئے بلڪہ اپنی چادر دیڪھ ڪر پاؤں پھیلایئے۔
اور ہرگز نہ سوچئے کہ لوگ کیا کہیں گے؟ طرزِ زندگی میں سادَگی کو اپنا معمول بنایئے، مہینے کے آخر میں اپنی آمدنی اور اَخْراجات کا مُوازَنہ ڪیجئے اور جو خرچ فُضول نظر آئے آئندہ اُس سے پرہیز ڪیجئے۔ اِن شاء اللہ عزوجل یوں آپ اپنے اَخْراجات پر قابو پالیں گے۔
*Aaj Ki Hadees💫*
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
امیرِ المؤمنین حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ حضور نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جو شخص قبرستان پر گزرا، پھر گــــیارہ مرتبہ قل هو الله احد (یعنی پوری سورۃ اخلاص) پڑھ کر اِس ڪا ثواب مردوں کو پہنچ دیا تو اُس کو اُن مردوں ڪی تعداد ڪے برابر ثواب عطا ڪیا جاۓ گا۔
📖 کنز العمال، حدیث نمبر: 42596
Aaj Ki Hadees
*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
حضرت سیّدنا لقمان حکیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:
علماء کی ہم نشینی اختــــــیار کرو اور اُن کے سامنے زانو بچھاؤ کیوں کہ اللہ عزوجل حکمت کے نور سے دلوں کو زندگی بخشتا ہے جیسا کہ بارش کے پانی سے زمین کو زندہ فرماتا ہے۔
📖 دین و دنیا کی انوکھی باتیں، 1 / 72
*Aaj Ki Hadees💫*
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
*حضرت سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی پاک ﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا
اے بیٹے! صبح و شام تلاوتِ قرآن سے غافل نہ ہونا کیوں کہ قرآن مردہ دل کو زندہ کرتا اور بے حیائی اور بُرے کاموں سے روکتا ہے۔
*📖 مسند الفردوس، 5 / 368، حدیث: 8459*
*Aaj Ki Hadees💫*
🌺 *اللہ سے حسن ظن!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حسن ظن حسن عبادت میں سے ہے ۔*🔹
📗«سنــن ابــو داٶد-4993»
🌼 *ہر آفت سے نجات !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لیے کافی ہو جائیں گی۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5009»
🍁 *رسولﷺکی تین نصیحتیں !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تین باتوں پر قسم کھاتا ہوں اور میں تم لوگوں سے ایک بات بیان کر رہا ہوں جسے یاد رکھو“، ”کسی بندے کے مال میں صدقہ دینے سے کوئی کمی نہیں آتی (یہ پہلی بات ہے) ، اور کسی بندے پر کسی قسم کا ظلم ہو اور اس پر وہ صبر کرے تو اللہ اس کی عزت کو بڑھا دیتا ہے (دوسری بات ہے) ، اور اگر کوئی شخص پہنے کے لیے سوال کا دروازہ کھولتا ہے تو اللہ اس کے لیے فقر و محتاجی کا دروازہ کھول دیتا ہے“.*🔹
📗«سنــن ترمذی-2325»
💦 *جنت کی نعمتیں !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جنت میں داخل ہونے والے سب سے پہلے گروہ کے چہرے ایسے روشن ہوں گے جیسے چودہویں کا چاند روشن ہوتا ہے۔ نہ اس میں تھوکیں گے نہ ان کی ناک سے کوئی آلائش آئے گی اور نہ پیشاب، پاخانہ کریں گے۔ ان کے برتن سونے کے ہوں گے۔ کنگھے سونے چاندی کے ہوں گے۔ انگیٹھیوں کا ایندھن عود کا ہو گا۔ پسینہ مشک جیسا خوشبودار ہو گا اور ہر شخص کی دو بیویاں ہوں گی۔ جن کا حسن ایسا ہو گا کہ پنڈلیوں کا گودا گوشت کے اوپر سے دکھائی دے گا۔نہ جنتیوں میں آپس میں کوئی اختلاف ہو گا اور نہ بغض و عناد، ان کے دل ایک ہوں گے اور وہ صبح و شام اللہ پاک کی تسبیح و تہلیل میں مشغول رہا کریں گے۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-3245»
🌼 *ہر آفت سے نجات !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لیے کافی ہو جائیں گی۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5009»
*🌹 شوہر کے لئے مدنی پھول 🌹*
1: ہیوی سے حڪمت عملی اور میانہ روی ڪے ساتھ نرمی والا برتاؤ رکھئے۔
2: خدانخواستہ کسی بھی قسم کی حق تلفی ہونے ڪی صورت میں بیوی سے معذرت ڪر لیجئے۔
3: کھانے میں نمک کم یا زیادہ ہونے، کپڑوں کی اســــتری برابر نہ ہونے وغیرہ کی صورت میں طیش میں آنے ڪی بجاۓ نرمی سے سمجھانا مفید بلکہ محبت میں زیادتی کا باعث ہوگا۔
4: اپنی ضرورت کے کام حتی الامکان خود ہی کرلیں۔
5: ہر چھوٹے سے چھوٹے ڪام ڪے لئے حڪم چلاتے رہنا گھر کے امن کو متاثر کرتا ہے۔
6: خدانخواستہ ماں اور بیوی میں اختلاف ہو جانے پر انصافـــــــ ڪا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیجئے، ایسی صورت میں ماں ڪو جھاڑنے یا بیوی کو مارنے کی بجائے صرف نرمی سے کام لیں۔
*Aaj Ki Hadees💫*
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
*حضور نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : بیشڪ صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے اور بِلاشُبہ مُسَلمان قیامت کے دن اپنے صَدَقہ کے سائے میں ہوگا۔*
*📖 شعب الایمان، 3 / 212، حدیث: 3347*
*Aaj Ki Hadees💫*
🍂 *صبح کی نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے والے افضل کلمات !*
🔹 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ*
*"پاکیزگی ہے اللہ کی اور اس کی تعریف کے ساتھ ، جتنی اس کی مخلوق کی گنتی ہے اور جتنی اس کو پسند ہے اور جتنا اس کے عرش کا وزن اور جتنی اس کے کلمات کی سیاہی ہے۔"*🔹
📗«صحیح مسلم-6913»
🍁 *منافق کی علامتیں !*
🔹 *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، منافق کی علامتیں تین ہیں۔ جب بات کرے جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے اس کے خلاف کرے اور جب اس کو امین بنایا جائے تو خیانت کرے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-33»
🌼 *عورتوں کے معاملے میں رسولﷺ کی نصیحت !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عورتوں کے بارے میں میری وصیت کا ہمیشہ خیال رکھنا، کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے۔ پسلی میں بھی سب سے زیادہ ٹیڑھا اوپر کا حصہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص اسے بالکل سیدھی کرنے کی کوشش کرے تو انجام کار توڑ کے رہے گا اور اگر اسے وہ یونہی چھوڑ دے گا تو پھر ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہ جائے گی۔ پس عورتوں کے بارے میں میری نصیحت مانو، عورتوں سے اچھا سلوک کرو۔“*🔹
📗«صحیح بخاری -3331»
*🌹 مـدنی پھولوں ڪا گلدستہ🌹*
*1: کہاں، کیا اور کتنا بولنا چاہئے، جس کو یہ گُر آ جائے، وہ بہت سارے فتنوں سے بچا رہتا ہے۔*
*2: اپنے عُیوب ڪی اصلاح میں جو مشغول ہوگا اُسے دوسروں کے عیب نظر ہی نہیں آئیں گے۔*
*3: ڪسی ڪے ساتھ ڪئے ہوئے احســــان ڪا دوسروں کے آگے تذڪرہ نہیں ڪرنا چاہئے کہ جس پر احسان کیا گیا ہے اگر اُسے پتا چلے گا تو اُس ڪو سخت ایذا پہنچ سڪتی ہے۔*
*Aaj Ki Hadees💫*
*✨ آج ڪــی حــدیثـــــــِ مـبارڪــــــه*
*✨ Hadees Of The Day.*
*حدیث میں فرمایا: نیکی پرانی نہیں ہوتی اور گناہ بھلایا نہیں جاتا اور حساب لینے والا خدا ہمیشہ زندہ ہے، اسے کبھی موت نہیں آئے گی۔*
*📖 فيض القدير ، 3 / 218*
*Aaj Ki Hadees💫*
💞tamam ehle islam ko jumma mubarak💞
💞Ya Allah is jummy k ba barkat din k sadqy se hmari bakshish farma Ameeeeen🤲
🍁 *بیماری بھی کفارہ !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے بیماری کی تکالیف اور دیگر مصیبتوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری -5645»
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain