Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

*🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱*
*آپ کی خودداری اور عزت نفس*
*پر لگنے والی چوٹ سب سے*
*گہری چوٹ ہوتی ہے اور اس کی*
*تکلیف بھی سب سے ذیادہ ہوتی ہے*
*🍂🍂*

Zooni-malik-me
 

*مونگ پھلی کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟*
*ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے*
مونگ پھلی کو کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ نہیں ہوتا، اس لیے اعتدال میں رہ کر اسے کھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ نہیں۔
تحقیقی رپورٹس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ مونگ پھلی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

* مونگ پھلی کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟*
*جسمانی وزن میں کمی*
پروٹین سے بھرپور غذاؤں سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور مونگ پھلی میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق غذا میں مونگ پھلی کو شامل کرنے سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ اس میں کمی آتی ہے۔

Zooni-malik-me
 

*🥜 مونگ پھلی کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟*
*دل کے لیے مفید*
تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ مونگ پھلی دل کی صحت کے لیے اخروٹ اور باداموں جتنی ہی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
اس کو کھانے سے کولیسٹرول لیول میں کمی آتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اسی طرح مونگ پھلی کو کھانے کی عادت بلڈ کلاٹس کی روک تھام بھی کرتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

مونگ پھلی کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟*
اس موسم میں بیشتر افراد مونگ پھلی کھانا پسند کرتے ہیں۔
مونگ پھلی کو مختلف شکلوں میں کھایا جاتا ہے مگر کیا یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟
بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی بادام، اخروٹ یا کاجو جتنی مفید نہیں ہوتی۔
مگر حقیقت تو یہ ہے کہ مہنگی گریوں کے مقابلے میں سستی مونگ پھلی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
*غذائی اجزا سے بھرپور*
مونگ پھلی پروٹین، چکنائی اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ چکنائی کی یہ قسم صحت کے لیے مفید خیال کی جاتی ہے جس سے کولیسٹرول لیول کم ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مونگ پھلی میگنیشم، فولیٹ، وٹامن ای، کاپر، کیلشیئم، آئرن، زنک، فاسفورس، وٹامن سے بھرپور ہے

Zooni-malik-me
 

👈👈🔸استعمال کا طریقہ ۔۔۔
پانی میں ادرک ، سبز الائچی ، گڑ یا شکر ڈال کر ڈھکن دے کر پکنے کے لئے رکھ دیں اچھی طرح پک جائے پانی آدھا رہ جائے تو ایک کپ نکال لیجئے باقی ڈھکن دے کر چھوڑ دیجئے اب اس ایک کپ میں اپ نے کوارٹر ٹی اسپون چائے کی پتی ڈال کر مکس کرنی ھے ادھے منٹ تک مکس کیجئے پھر دوسرے کپ میں چھان لیجئے اگر ٹی بیگ استعمال کرنا ھے تو ٹی بیگ کو چار پانچ بار ڈپ کیجئے پھر نکال لیجئے بس اتنی ہی دیر چائے کی پتی کو ابلے ھوئے پانی میں رھنے دینا ھے یہ قہوہ گلے کا انفیکشن چھاتی کا انفیکشن نزلے زکام میں بہترین کام کرے گا دن میں تین سے چار بار بھی پی سکتے ہیں چائے کی جگہ اگر اسے استعمال میں لے آتے ہیں تو اپکو چائے کی کمی بھی نہیں رھے گی اور معدے کا نظام بھی سیٹ رھے گا بس یاد رکھیں چائے کی پتی کو بوائل نہیں کرنا صرف گرم پانی میں شامل کر کے چھان لینا

Zooni-malik-me
 

👈👈☕ ..گلے کا انفیکشن ..
اج کل chest infection کی وجہ سے بہت لوگوں کو بخار ھو رہا ھے کھانسی ختم ھونے کا نام نہیں لے رہی یاد رکھیں نزلے زکام میں کبھی دوائی مت لیجئے اسے تین چار دن نکلنے میں لگتے ہیں برداشت کیجئے مگر دوائی مت کھائیے بہت نقصان رھتا ھے بلغم اپنی جگہ جم جاتا ھے جبکہ اسے نکل جانا چاھئیے دوائیاں بلغم کو جما دیتی ہیں جس سے کئ بار دماغ عجیب سی کیفیت میں چلا جاتا ھے ۔۔
👈👈🔸قہوہ
👈1- پانی 2 لیٹر
👈2- چھوٹی الائچی دانے نکال کر پانچ عدد
👈3- ادرک چھلکوں کے ساتھ چھوٹا سا پیس آدھی انگلی جتنا باریک سلائس
👈4- چائے کی پتی کوارٹر ٹی اسپون یا پھر ایک ٹی بیگ
4- گڑ
👈👈🔸استعمال کا طریقہ ۔۔۔
پانی میں ادرک ، سبز الائچی ، گڑ یا شکر ڈال کر ڈھکن دے کر پکنے کے لئے رکھ دیں اچھی طرح پک جائے پانی آدھا
Next ....

Zooni-malik-me
 

دانت, داڑھ ،عقل داڑھ اور کھوڑ میں کیڑوں اور درد سے ھمیشہ کے لٸے چھٹکارہ
ھوالشافی۔۔۔
دیسی پتلے لہسن کے 4 جو چھیل کر ھمراہ ھموزن نمک اور تیل سرسوں پیس کر گولی بنا کر درد والے دانت, دارھ یا کھوڑ میں رکھ کر منہ بند کر کے لیٹ جاہیں.

Zooni-malik-me
 

*🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱*
*سردیوں میں خود بھی*
*خشک میوہ جات کھائیں*
*اور اپنے بچوں کو بھی کھلائیں*
*ورنہ ڈاکٹروں کے بچے آپ کے*
*پیسوں سے بیٹھ کر خشک*
*میوہ جات کھارہے ہونگے*
*🍂🍂*

Zooni-malik-me
 

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں ، اس لئے کہ
کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔
مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے۔
بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔
تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔
مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے "دشمنی" بڑھتی ہے۔
غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔
اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" خطرات" میں اضافہ ہوتا ہے۔
اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

Zooni-malik-me
 

فطرت:
اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے.
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔
یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔

Zooni-malik-me
 

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔
خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔
عالم "علم" بانٹتا ہے۔
دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
مثبت اور تعمیری انسان موٹیویشن دیتا ہے

Zooni-malik-me
 

*"{وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ: اور تم جو اچھی چیزخرچ کرو۔}"*
*" ارشاد فرمایا گیا کہ "تم جو خرچ کرتے ہو اس کا فائدہ تمہیں ہی ہوگا کہ دنیا میں مال میں برکت اور آخرت میں ثواب کا ذخیرہ ہوگا۔ لہٰذا جب اس میں تمہارا ہی فائدہ ہے تو جس پر خرچ کرتے ہو اس پر احسان نہ جتاؤ بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کیلئے خرچ کرو اور ایک ذرہ برابر دنیوی نفع حاصل کرنے کی تمنا نہ کرو، اخلاص کے ساتھ کئے گئے عمل کا ایک ذرہ بھی ضائع نہیں ہوگا بلکہ بارگاہِ الٰہی سے برابر کا صلہ تو ضرور دیا جائےگا اور فضلِ الٰہی سے وہ صلہ سات سو گنا سے لے کر کروڑوں گنا تک ہوسکتا ہے"۔"*
*(ترجمہ ، تفسیر ، سورہ البقرہ آیت نمبر 272)*

Zooni-malik-me
 

*" 'لَیْسَ عَلَیْكَ هُدٰىهُمْ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْؕ-وَ مَا تُنْفِقُوْنَ اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ اللّٰهِؕ-وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ یُّوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ(272)' "*
```ترجمۂ کنز العرفان```
*"لوگوں کوہدایت دے دینا تم پر لازم نہیں ،ہاں اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور تم جو اچھی چیزخرچ کرو تو وہ تمہارے لئے ہی فائدہ مند ہے اورتم اللہ کی خوشنودی چاہنے کیلئے ہی خرچ کرو اور جو مال تم خرچ کرو گے وہ تمہیں پوراپورا دیا جائے گا اور تم پر کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔"*

Zooni-malik-me
 

*اگر آپ غصے کے ایک لمحے میں صبر کرلیں تو آپ سو دن کے غم سے بچ جائیں گے۔*

Zooni-malik-me
 

*▪️میک اپ کے ساتھ نماز ادا کرنا*
*نوٹ* : یہ یادرہے کہ الکوحل کی وجہ سے میک اپ کو ناپاک قرار نہیں دیا جائے گا کیونکہ فی زمانہ کثیر علماء و فقہائے کرام نے عموم بلوی و حاجت کی وجہ سے خارجی استعمال والی تمام چیزوں اور کھانے پینے والی چیزوں میں سےصرف ادویات میں بطور علاج الکوحل کی اجازت دی ہے، جبکہ نشہ نہ ہوتا ہو۔
*وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم*

Zooni-malik-me
 

*▪️میک اپ کے ساتھ نماز ادا کرنا*
*سوال* اگر کسی اسلامی بہن نے میک اپ کرنے سے پہلے وضو کیا تھا ۔ تو کیا اب اسے نماز سے پہلے میک اپ ریموو کرکے دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھنا ہوگی ؟یا میک اپ کے ساتھ بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
✍🏻 اگر وضو اب تک قائم ہے تو اسی وضو سے نماز پڑھنے میں حرج نہیں۔ اگر آپ کو یہ کنفیوژن ہے کہ میک اپ کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں تو یہ جان لیجیے کہ پاک اشیاء سے جائز طریقے سے میک اپ کرکے نماز پڑھنا جائز ہے۔

Zooni-malik-me
 

نیک بیوی اپکی کوشش سے نہی ملتی ، یہ اللّه تعالیٰ کی عطاء ہے جو اسکے پرہیز گار بندے کو دی جاتی ہے ۔
امام ابن العربی رحمہ اللّه
[احکام القرآن 536/1]

Zooni-malik-me
 

*🌹 مـــــدنی پھـــــول 🌹*
اگر تم نے دنیا میں لوگوں کے حُقُوق ادا نہ کئے تو لامَحالہ (یعنی ہر صورت میں) قِیامت میں ادا کرو گے، یہاں دنیا میں مال سے اور آخِرت میں اعمال سے، لہٰذا بہتری اسی میں ہے کہ دنیا ہی میں ادا کر دو، ورنہ پچھتانا پڑے گا۔
*(ظلم کا انجام، ص9)*

Zooni-malik-me
 

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
✍🏻 عورت کو گھر کے معاملات شوہر کے مشورے اور اجازت سے ہی حل کرنے چاہئیں بالخصوص گھر سے باہر جانے کے معاملات تاکہ باہمی اتفاق خراب نہ ہو لیکن اگر شوہر ماں باپ کے پاس جانے سے منع کرتا ہے تو شریعتِ مطہرہ نے عورت کو یہ اجازت دی ہےکہ وہ شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے والدین کے یہاں ہر ہفتہ میں ایک بار صبح سے شام تک کے لئے جاسکتی ہے ،