Damadam.pk
Zooni-malik-me's posts | Damadam

Zooni-malik-me's posts:

Zooni-malik-me
 

🥀آسان ترجمهٔ قرآن ڪنزالعرفان: *”اور جو چیز تم اللّٰه کی راہ میں خرچ کرو وہ اس کے بدلے میں اور دے گا اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔“* (پارہ: 22، سورۂ سبا، آیت: 39)

Zooni-malik-me
 

🪄فرمانِ *مصطفٰی* صلـی اللّٰه علیـه والـه وسلـم:- *”اللّٰه پاک کا کثرت سے ذکر کرنے اور پوشیدہ اور ظاہری طور پر کثرت سے صدقہ کرنے کے ذریعے اللّٰه پاک سے اپنا رابطہ جوڑ لو تو تمھیں رزق دیا جائے گا اور تمھاری مدد کی جائے گی اور تمھاری مصیبتیں دور کی جائیں گی۔“* (جنت میں لے جانے والے اعمال ص206، ابنِ ماجہ)

Zooni-malik-me
 

*حضور غوث پاک سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمة الله تعالى عليہ فرماتے ہیں: حلال روزی کما اور اہل و عیال کی خدمت کر کہ یہ بھی عبادت ہے۔ ہر صبح اپنے مال و جائیداد کا صدقہ دے اور غرباء و مساکین کی امداد و اعانت کر۔*
(📚 Futoh ul Ghaib, pg. 194)
*اللہ پاک ہمیں ان پیارے کلمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔*
🌹❤️🌹❤️🌹❤️🌹❤️🌹❤️🌹

Zooni-malik-me
 

۔یہی وہ چیزہے جس سے انسانی زندگی کامیاب اور خوشگوار ہوتی ہے اور اسی سے دنیا وآخرت بہترہوجاتی ہے۔ (اس عِلْم سے) وہ عِلْم مُراد ہے جو قرآن و حدیث سے حاصل ہو کہ یہی وہ عِلْم ہے جس سے دنیا و آخرت دونوں سَنْوَرتی ہیں،یہی عِلْم نجات کا ذریعہ ہے،اسی کی قرآن و حدیث میں تعریفیں آئی ہیں اور اسی کی تعلیم کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ (بہار شریعت ،3/618 ملخصاً)

Zooni-malik-me
 

امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہىں : علم مدارِ کار اور قطبِ دىن ہے (یعنی علم دین ودنیا میں کامیابی کی بنیاد ہے) ( احیاء علوم الدین، کتاب العلم، الباب الاول فی فضل العلم…الخ، 1/ 29)
صدرُالشریعہ،بدْرُالطَّریقہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ اِرْشاد فرماتے ہیں:عِلْم ایسی چیز نہیں جس کی فضیلت اور خوبیوں کے بیان کرنے کی حاجت ہو،ساری دنیاہی جانتی ہے کہ عِلْم بہت بہتر چیز ہے،اس کا حاصل کرنا بلندی کی علامت ہے۔

Zooni-malik-me
 

علم دین حاصل کرنا اللہ پاک کی رضا کا سبب،بخشش و نجات کا ذریعہ اور جنت میں داخلے کا سبب ہے علم دین کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں اسی سے دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہوتی ہے

Zooni-malik-me
 

🌺 *نماز عصر کی فضیلت !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی نماز عصر فوت ہو جائے، گویا اس کے اہل و عیال اور مال و اسباب سب لٹ گئے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-685»

Zooni-malik-me
 

🌺 *کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں!*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم یا (یہ کہا کہ) پنڈلیوں پر ورم آجاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے ”کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں“۔*🔹
📗«صحیح بخاری-1130»

Zooni-malik-me
 

💦 *وضو کی فضیلت !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی وضو کرتا ہے، اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد آتا ہے، اور اس کے گھر سے نکلنے کا سبب صرف نماز ہی ہوتی ہے، تو اس کے ہر قدم کے بدلے اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند کرتا اور ایک گناہ مٹاتا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جائے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-281»

Zooni-malik-me
 

*حضور غوث پاک سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمة الله تعالى عليہ فرماتے ہیں: اس عقیدے پر اپنا ایمان پختہ رکھ کہ تیری تمام حرکات و سکنات اور گفتار و کردار کی اللہ پاک کے سامنے پرسش ہوگی لہذا گناہوں کو چھوڑ کر نیک کاموں میں مشغول ہوجا ۔*
(📚 Futoh ul Ghaib, pg. 193)
*اللہ پاک ہمیں ان پیارے کلمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔*

Zooni-malik-me
 

🍁 *سخت جھگڑالو شخص!*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ ناپسند وہ آدمی ہے جو سخت جھگڑالو ہو۔*🔹
📗«صحیح بخاری -2457»

Zooni-malik-me
 

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ :
" قریب ہے علم عام ہوجائے اور عمل غائب ہو جائے، لوگ زبانوں سے ملیں گے اور دلوں سے دور رہیں گے، جب یہ حالت ہو جائے گی تو اللہ تعالی بھی لوگوں کے کانوں، آنکھوں، دلوں پر مہر لگا دے گا "۔
( جامع بیان العلم و فضله، صفحہ 215 )

Zooni-malik-me
 

🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہیں کوئی ایسا شخص شادی کا پیغام دے، جس کی دین داری اور اخلاق سے تمہیں اطمینان ہو تو اس سے شادی کر دو۔ اگر ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور فساد عظیم برپا ہو گا“۔*🔹
📗«جامع ترمذی-1084»

Zooni-malik-me
 

اگر انسان علم و حکمت اور غور و فکر سےمدد طلب کرنا چھوڑ دے اور غصہ و خواہش کو اپنے اوپر سوار کرلے تو یقینا ہلاک ہوجائے گا اور سخت نقصان اٹھائے گا۔
🍂امام غزالی علیہ الرحمہ🍂

Zooni-malik-me
 

*حضور غوث پاک سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمة الله تعالى عليہ فرماتے ہیں: "تیرا دوست وہ ہی ہے جو تجھے برائی سے روکے اور تیرا دشمن وہ ہی ہے جو تجھے گمراہ کرے"۔*
(📚 Alfath ur Rabbani, pg. 140)

Zooni-malik-me
 

❤ *عمدہ عادات و اخلاق!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک پر کوئی برا کلمہ نہیں آتا تھا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے یہ ممکن تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم میں سب سے زیادہ عزیز مجھے وہ شخص ہے جس کے عادات و اخلاق سب سے عمدہ ہوں۔*🔹
📗«صحیح بخاری -3759»

Zooni-malik-me
 

*حجاب صرف تین عورتوں کے لیے فرض ہے۔*
1
۔ نبی کی بیویوں کے لیے
2
۔ نبی کی بیٹیوں کے لیے
3
۔ مومنہ عورتوں کے لیے
ان میں سے آپ شامل ہیں یا نہیں، فیصلہ خود کرلیں۔
اے نبی! اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو) اپنے (مونہوں) پر چادر لٹکا لیا کریں۔
(#القرآن_الکریم)

Zooni-malik-me
 

🍂 *کثرت سے استغفار کرنا !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے دل پر غبار سا چھا جاتا ہے تو میں (اس کیفیت کے ازالے کے لیے) ایک دن میں سو بار اللہ سے استغفار کرتا ہوں۔*🔹
📗 «صحیح مسلم-6858»

Zooni-malik-me
 

🔹اللّٰه تبارک و تعالیٰ ہمیں حضور صلی اللّٰه علیہ وآلہٖ وسلم کی سچی پَکّی محبت عطا فرمائے اور حق سمجھ کر اس پر عمل کرنے اور اپنی رضا کے لئے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔
(آمین ثم آمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الکَرِیْم صلَّی اللّٰه عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم🤲🏻)
*تحریر کردہ :* زُونی

Zooni-malik-me
 

*🌹ربیع الاوّل شریف کے حوالے چند اہم سوالات اور ان کے جوابات🌹
📜سوال : میلاد کسے کہتے ہیں؟؟
🔹تو جب چھوٹی چھوٹی نعمتوں کے ملنے پر خوشی کی جاتی ہے تو سب سے بڑی نعمت (نعمتِ کبریٰ) کے ملنے پر شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیوں نہ کیا جائے؟
اسی لیے مسلمان اپنے نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہٖ وسلم کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں