ہمیں پتا نہیں چلتا کہ کب کب لمحے ہمیں قید میں کر لیتے ہیں ۔کوئی چائے کی پیالی ایسی ہوتی ہے جس کا ذائقہ زبان کبھی بھول نہیں پاتی ۔۔کوئی سرگوشی ،کوئی مسکراہٹ کوئی ،مہک کوئی قہقہہ ،کوئی آنسو ،کوئی سناٹا ،تمام عمر کے لئے زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے ۔۔پرانی یادوں پر نئی یادیں سجانا در حقیقت ایک مشکل امر ہے ۔۔جبھی تو ہم تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اور زندگی مسکراتے ہوئی پاس سے گزر جاتی ہے ۔کیوں کہ زندگی نہیں رکتی ہم رک جاتے ہیں۔💞🔥👑
سنو تم اکثر پوچھتے تھے نا جو بچھڑ جائیں تو کیا ہوگا نہ مل پائیں تو کیا ہوگا لو لو دیکھ لو اب بھی زندہ ہیں اب بھی چاند تکتے ہیں اب بھی پھول کھلتے ہیں ہزاروں درد بہتے ہیں اب بھی کچھ نہیں بدلا مگر____کچھ کمی سی ہے تمہارے بعد جاناں آنکھوں میں نمی سی ہے
کبھی گیلی ریت پہ گھر بناتے بناتےکوئی اچانک بلا لے تو بچے گھر کو روند کے دوڑے جاتے ہیں.... بلکل اسطرح کوئی اچانک آپ کو تعمیر کرتے کرتے چھوڑ جائے تو روندے جانے کا احساس بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور پھر زندگی بھر کبھی آپ کسی کو اپنا آپ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیتے چاہیے وہ کتنی ہی سچائی اور محبتوں کی گندھی ہوئ مٹی لایا ہو..