وہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو گھڑے گھڑائے اللہ کی طرف سے آ جاتے ہیں، میں ویسا نہیں ہوں ، نہیں بن سکا ، زور بھی لگایا مگر کچھ نہی بنا ـ اس کی خرابی یہ ہوئی کی میں اپنی راہ میں خود کھڑا ہوں، میرے لئے کوئی دروازہ کھلتا ہے تو میری عقل ، دانش اور فکروفہم آگے بڑھ کر وہ دروازہ بند کر دیتے ہیں ــ آپ خود محسوس کریں گے کہ زندگی کی 90 فیصد مشکلات میں آپ کی ذات خود کھڑی ہوتی ہے ، کوئی دوسرا نہی ہوتا ـــــ میں نے بار بار ٹٹولا ہے ، آدمی اپنی ذات میں خود رکاوٹ ہے ۔ ( اشفاق احمد )
اکیلے میں پھوٹ پھوٹ کر رونا اور پھر صبر سے اپنی بکھری ہوئی ذات کو سمیٹ کر لوگوں کے سامنے یہ ظاہر کرنا کہ ہم بہت خوش ہيں اور غم کیا ہوتے ہیں ان کے بارے ہمیں معلوم نہیں. ہم نے کبھی سہے ہی نہیں یہ ہوتی ہے اصل اذیت یہ ہوتا ہے اپنی ذات کا انتقال
پھر روگوں میں چھوڑ گئے ہو کن لوگوں میں چھوڑ گئے ہو یہ زخموں پر ہنس دیتے ہیں اِن لوگوں میں چھوڑ گئے ہو ہنستے ہنستے جانے والے کیوں سوگوں میں چھوڑ گئے ہو ہم کو دردوں اور دکھوں کے، سنجوگوں میں چھوڑ گئے ہو دیکھو مجھ کو روند رہے ہیں ! جن لوگوں میں چھوڑ گئے ہو !