مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا
رسواِء زمانہ ہوں ، دامن میں چھُپا لینا 🤲
#صلی_ﷲ_علیہ_والہ_وسلم ❤️
زخم ایسے تھے کہ سورج کو مسیحا پاکر
دھوپ میں بیٹھ گئے برف کی صورت والے
کس کی تلاش ہے ہمیں، کس کے اثر میں ہیں
جب سے چلے ہیں گھر سے، مسلسل سفر میں ہیں!!
نجانے کب بچھڑ جائیں یہ ڈر تھا
بچھڑ کر ڈر ٹھکانے لگ گیا ہے
جہاں دلوں میں #میل، طبعیت میں #ضد اور باتوں میں #مقابلہ آ جائے.
تو یہ تینوں جیت جاتے ہیں لیکن #رشتے ہار جاتے ہیں.
عام سے بھی عام تر ہوں..
🏵️
قصور ہو تو، ہمارے حساب میں لکھا جائے
محبتوں میں جو احسان ہو، تمہارا ہو
اب ایسا بنا لیا خود کو
جیسا ہونے کا الزام تھا
کچھ دن سے میں نے درد کا چرچا نہیں کیا
دنیا سمجھ رہی ہے شاید سکوں سے ہوں