Damadam.pk
Zoq_Shab's posts | Damadam

Zoq_Shab's posts:

Zoq_Shab
 

کسی نے خواب دکھائے تھے زندگی کے ہمیں
کسی کے ساتھ ہمارا بھی رابطہ ہوا تھا
یہ خال و خد بھی ہمارے یونہی نہیں بگڑے
ہمارے ساتھ محبت کا حادثہ ہوا تھا..!

Zoq_Shab
 

مجھ سے بہت قریب ہے تو پھر بھی اے منیرؔ
پردہ سا کوئی میرے ترے درمیاں تو ہے

Zoq_Shab
 

مرشد،
حالات بتا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
موت جوانی میں ہوگی۔۔۔۔۔

Zoq_Shab
 

یہ شیشے یہ سپنے یہ رشتے یہ دھاگے"
یہ شیشے یہ سپنے یہ رشتے یہ دھاگے
کسے کیا خبر ہے کہاں ٹوٹ جائیں
محبت کے دریا میں تنکے وفا کے
نہ جانے یہ کس موڑ پر ڈوب جائیں
عجب دل کی بستی عجب دل کی وادی
ہر اک موڑ موسم نئی خواہشوں کا
لگائے ہیں ہم نے بھی سپنوں کے پودے
مگر کیا بھروسہ یہاں بارشوں کا
مرادوں کی منزل کے سپنوں میں کھوئے
محبت کی راہوں پہ ہم چل پڑے تھے
ذرا دور چل کے جب آنکھیں کھلیں تو
کڑی دھوپ میں ہم اکیلے کھڑے تھے
جنہیں دل سے چاہا جنہیں دل سے پوجا
نظر آرہے ہیں وہی اجنبی سے
روایت ہے شاید یہ صدیوں پرانی
شکایت نہیں ہے کوئی زندگی سے

Zoq_Shab
 

اور کیسی دلیل دوں تجھ کو؟
رنگ چہرے کا جل گیا سارا۔۔۔

Zoq_Shab
 

کچھ پنچھی جھنڈ میں اڑتے ہوں
، اور رستہ بھی کچھ مشکل ہو
، کچھ دور افق پہ منزل ہو
،اک پنچھی گھائل ہو جائے
، اور بےدم ہو کر گر جائے
،تو رشتے ناتے پیارے سب
،کب اس کی خاطر رکتے ہیں
، اس دنیا کی ہے ریت یہی
، جو اڑتے رہو تو ساتھ بہت
!!! ...جو رک جاؤ تو تنہا ہو

Zoq_Shab
 

زندگی منہ بنائے پھرتی ہے
جیسے حالات میرے بس میں ہیں

Zoq_Shab
 

تم کچھ تو نبھا جاتے، آخر کو محبت تھی
ہم نے تو عقیدت میں، لہجہ بھی نہیں بدلا ...

🍁Zoq_Shab🍁
Z  : 🍁Zoq_Shab🍁 - 
Zoq_Shab
 


بعض اوقات انسان چلتا پھرتا، ہنستا کھیلتا، اچانک کسی کے دل میں مر جاتا ھے موت کا یہ روپ ظاہری موت سے زیادہ دردناک اور بھیانک ہوتا ھے🍂

Zoq_Shab
 

ممکنہ فیصلوں میں ایک ہجر کا فیصلہ بھی تھا
مَیں نے تو ایک بات کی اُس نے کمال کر دیا

Zoq_Shab
 

میں نے کہا بھائی یہ چلغوزے کا کیا ریٹ ہے ۔
کہنے لگا :
8000 روپے کلو
میں نے اِدھر اُدھر دیکھا کوئی نہیں تھا ۔
میں نے کہا : دس روپے کے دے دو ۔۔۔
اس نے میری طرف غصے سے دیکھا اور مگر بولا کچھ نا ۔
پھر ایک چلغوزہ اٹھا کر مجھے پکڑانے لگا ۔
میں نے کہا : شاپر میں ڈال دو ۔۔۔
اس نے اب کی بار کھا جانے والی نظروں سے دیکھا مگر غصہ دکھایا نہیں۔ پھر شاپر دیکر بولا : ہور کجھ ؟؟؟
میں نے کہا : شاپر ڈبل کردو ۔۔۔
وہ اپنی دوکان چھوڑ کر آج تک مجھے ڈھونڈ رہا ہے

Zoq_Shab
 

کتنے سادہ ہیں فقیروں کے عقیدے مرشد
دیکھ لینے کو ملاقات سمجھ لیتے ہیں...!!!

Zoq_Shab
 

اُسے کوزہ گری کا شوق ٹھہرا
مجھے کرنا پڑی پھر ذات مٹی
🏵️

🍁Zoq_Shab🍁
Z  : 🍁Zoq_Shab🍁 - 
Zoq_Shab
 

لفظوں نے ضرور کہا تھا الوداع،
مگر میرے لہجے نے ہاتھ جوڑے تھے۔۔

Zoq_Shab
 

دشمنِ جاں کو مات کر لیجے
چار دن احتیاط کر لیجے
اپنے گھر کے حسیں مکینوں کو
اپنی کل کائنات کر لیجے
رحم خود پر اگر نہیں آتا
اپنے بچوں کے ساتھ کر لیجے
یہ کوئی قید ہے کہ گھر بیٹھے
جس سے جی چاہے بات کر لیجے
دل ملا لیجئے اجازت ہے
دور لیکن یہ ہاتھ کر لیجے
فکر اپنی ہر ایک سے پہلے
کام ہے واہیات ، کر لیجے
آج موقع ہے مال و دولت کو
اپنی راہِ نجات کر لیجے
یہ حفاظت بھی اک عبادت ہے
جس قدر ہے بساط کر لیجے

Zoq_Shab
 

اُسے یہ ڈر کہ ستارے نہ گفتگو سُن لیں
مجھے یہ فکر کہ سورج نکلنے والا ہے

🍁Zoq_Shab🍁
Z  : 🍁Zoq_Shab🍁 - 
Zoq_Shab
 

گلہ نا مہربانی کا تو سب سے سن لیا تم نے
تمہاری مہربانی کی شکایت ہم بھی رکھتے ہیں