جدائی تاک میں بیٹھی ہوئی تھی
محبت کر رہے تھے مشوروں سے
تجھے میں نے مجھے تو نے گنوایا
مگر اب فائدہ ان تذکروں سے !!
چِیخ سُنی , دروازوں کی ...!!!
جیسے " مَت جا " کہتے ہوں..!!
میں نہ کہتا تھا وقت ظالم ھے
دیکھ لو خواب ہو گئے تم بھی
مذاکرات سے جیتا ہوں ورنہ میں یہ کھیل
دعا پہ چھوڑ کے دشوار کرنے والا تھا
اور اب وہ ہاتھ کسی اور سر کا تکیہ ہے
جو ہم کو نیند سے بیدار کرنے والا تھا
صرف روٹی کھانے سے نہیں،،،
حق کھانے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے،
پیڑ کے کٹنے سے آنگن تو کشادە ہوگیا
دکھ پرندوں کا مگر حد سے زیادە ہوگیا
پھول پھینکیں گے بس ..... آنے پہ مرے
اپنے بازو ............... نہیں پھیلائیں گے
اتنے برسوں کی جدائی ہے ....... کہ اب
اس کو دیکھیں گے ... تو مر جائیں گے
اُس کے در پر ہی کیوں لگی ٹھوکر،
ہم کہیں اور جا رہے تھے کیا۔۔۔۔۔؟؟؟
.مخلوق سے درکار تھا مخلوق کا شیوہ
مطلوب تو انسان تھا انسان کدھر ہے
ہم کو یوں جینا گوارا کیوں نہیں__________________________ آپ ہی کے بن گزارا کیوں نہیں
عشق کی ضد کس قدر معصوم_______ ہے وہ کسی کا ہے ہمارا کیوں نہیں
🍁😊
حال کس سے کہوں کہ ہر کوئی
اپنی اپنی سنائے جاتا ہے......!!!🍁☺️
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانا
اور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں!
آپ اکثر جو ہم سے کرتے ہیں.
وہ تو مطلب کی بات ہوتی ہے🥀🥀
ایک نگاہ کا سناٹا ہے اک آواز کا بنجر پن
میں کتنا تنہا بیٹھا ہوں قربت کے ویرانے میں
تم کہا تک کرو گے دل جوئی
میں تو اکثر اداس رہتا ہو 🌚🔥
تجھ پہ تو میری ذات کے سارے تھے رخ عیاں
تجھ کو بھی میں بتاتا کہ کیا مشکلات ہیں؟
منزلوں کو خبر ہی نہیں
سفر نے کتنا کچھ چھین لیا ہم سے...!!!
کون آئے کہ جس کے آنے پر
ہم خوشی سے نڈھال ہو جائیں 🍂
ہم نے کروٹ بدل کے دیکھا ہے
یاد تم اس طرف بھی آ تے ہو
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain