بس ایک تو ہی سبب تو نہیں اداسی کا💔
طرح طرح کے دلوں کو ملال ہوتے ہیں❤
سیاہ رات میں جلتے ہیں جگنوؤں کی طرح🌼🌸
دلوں کے زخم بھی محسن کمال ہوتے ہیں
دِل پتھر ، باتیں فالتو ،
انسان جانور ، جانور پالتو
اِک طرف خسارے سـارے جہــــان کے 🖤🔥
اک طرف میرے ہاتھ سے گنوایا ہُوا تُــو
بہت دن بیتے ہیں مجھے ڈھنگ سے جیتے ہوئے
تیری صحبت میں تھوڑی دیر بگڑ جاؤں کیا؟
میرے ہونٹوں پہ چپ کی مہریں
لگانے والوں کا کیا بنے گا؟؟
میں اپنے حصے کا بولنا جب
سبھی پرندوں میں بانٹ دوں گی
ہمارے ہاں تو جو روٹھے اسے مناتے ہیں
تمہارے ہاں نہیں ایسا رواج؟ حیرت ہے
ہُوئے اسیر تو پھر عمر بھر رہا نہ ہوئے
ہمارے گرد تعلق کا جال ایسا تھا
پاؤں رکھنے پر چیخ اٹھتے ہیں ،!!!!!!!
خشک پتوں میں بھی کتنی اناء ہوتی ہے
لٹکے ہوئے ہیں ان سے کئی دل بنامِ عشق
مرشد ترے مزار کی سب جالیوں کی خیر
مت بتانا کہ بکھر جائیں تو کیا ہوتا ہے
نئی نسلوں کو نئے خواب سجانے دینا
آج کہ دور میں زیادہ ہمدردی
بھی شک کا باعث بن جاتی ہے
لہجے فقط رسیلے ہوتے ہے💯
لوگ اندر سے زہریلے ہوتے ہے