ﻭﮦ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﻟﮑﮭﺘﺎ ﺗﮭﺎ
ﺍﮮ ﮨﻤﺪﻡ؟
ﺟﺪﺍﺋﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍُﺩﺍﺱ ﺭُﺕ ﻣﯿﮟ
ﺧﻔﺎ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﺎ
ﻣﯿﮟ ﻟﻮﭦ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﻗﺮﺑﺘﻮﮞ ﮐﮯ
ﺣﺴﯿﻦ ﻣﻮﺳﻢ
ﺳﮯ
ﺩﻝ ﮐﺎ ﺁﻧﮕﻦ ﺳﻨﻮﺍﺭ ﺩﻭﻧﮕﺎ
ﺑﮩﺎﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍُﺗﺎﺭ ﺩﻭﻧﮕﺎ
ﻣﯿﮟ ﻟﮯکے ﺁﺅﮞ ﮔﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﭘﻨﮯ
ﻣﺤﺒﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﻼﺏ ﻣﻮﺳﻢ
ﻭﻓﺎ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺑﮯ ﺳﯿﻤﺎﺏ ﻟﻤﺤﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺧﺎﻃﺮ
۔۔۔ ﻣﮕﺮ
ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺁﯾﺎ
ﺗﻮ ﻋﺬﺭﻻﯾﺎ
ﺟﻮﺍﺯ ﻻﯾﺎ
ﻭﺿﺎحتوں ﮐﮯ ﻣﺤﺎذ ﻻﯾﺎ
ﻣﯿﮟ ﺟﻦ ﺩﮐﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺮ تھی
ﻭﮦ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ ﻻﯾﺎ۔۔!!💔💔
خیر بدنام تو پہلے بھی بہت تھے لیکن
تجھ سے ملنا تھا کہ پر لگ گئے رسوائی کو
تیری آواز میسر ہے نہ روشن آنکھیں
ایسے ویران مکانوں کو میں گھر کیسے کہوں
اس سے پہلے کہ میں تصویروں میں رہ جاؤں فقط،
مجھ سے باتیں کرو ، دیکھو میں میسر ہوں ابھی!
ایک تیری خواہش ہے بس
کائنات کس نے مانگی ہے
معجزہ بار بار تھوڑی ہے
زندگی کوئے یار تھوڑی ہے
شور ہے، آپ کان مت دھرنا
آہ میری ، پکار تھوڑی ہے
جن کے بچھڑے سے لوگ مرتے ہیں
ان میں اپنا شمار تھوڑی ہے
میں بلاؤں، وہ لوٹ آئے گا
خود پہ یہ اعتبار تھوڑی ہے
جب ضرورت ہو تم چلے آنا
دل کے باہر قطار تھوڑی ہے
عمر بھر کی مری کمائی ہے
درد ملتا ادھار تھوڑی ہے
تو نہ سمجھے گا اس محبت کو
سر پہ تیرے سوار تھوڑی ہے
تھوڑی تھوڑی ہے وحشتِ دل بھی
سب تمہارا خمار تھوڑی ہے
زخم دنیا بھی ہے ہرے رکھتی
تم پہ دار و مدار تھوڑی ہے
لوٹ آیا ہے دشت سے مجنوں
وہ بھلا ہم سا خوار تھوڑی ہے
________.________jAsoOs.BiLLa
: زندگی بھر کے لیے روٹھ کے جانے والے میں ابھی تک تری تصویر لیے بیٹھا ہوں - -کسی نے سچ کہا انسان کو عزت اسکی اوقات نہیں شکل دیکھ کردینی چاہیے کیوں کے جسکی شکل اچھی نہ ہو اسکے نخرے ہی الگ ہوتے ہیں 😼🤚🍁____!!☕✨
________.________jAsoOs.BiLLa
: اگر تمہاری قربت میں عورت مسکرا رہی ہے جھوم رہی ہے۔ خوش ہے۔ آزاد محسوس کرتی -
________.________jAsoOs.BiLLa
: بس ترے آنے کی اک افواہ کا ایسا اثر کیسے کیسے لوگ تھے بیمار اچھے ہو گئے ❤️ -
________.________jAsoOs.BiLLa
: " ہم اب کبھی نہیں مِلیں گے مگر بِچھڑیں گے نہیں! ۔ " " اور پھر جب موت الگ -میری خود کی بھی رائیگاں ہے اور،
تم مجھے زندگی سمجھتے ہو؟؟
تھا کوئی!
جس کے پیچھے،
ہم ننگے پاؤں بھاگے تھے۔۔۔🍁
تم وہ واحد شخص ہو.. جس کے سامنے میں جھک جاتا ہوں خاموش ہو جاتا ہوں کڑوے گھونٹ پی لیتا ہوں اور پھر موم ہو جاتا ہوں..
•🔥 •
اچانک لاپتہ ہوکر ہم خاک ہوجائیں گے اِس دُنیا سے۔۔!!🖤
آپ کے دل تک وہی پہنچ سکتا ہے جس کی روح میں آپ کی روح کا عنصر شامل ہو-♥️
میں چاہتا ہوں کہ جذبوں کی ترجمانی ہو
میں چاہتا ہوں کہ اظہار منہ زبانی ہو
میں چاہتا ہوں کہ ہر شے ہو دستیاب مجھے
میں چاہتا ہوں کہ دامن میں رایئگانی ہو
میں چاہتا ہوں ترے ساتھ زندگی گزرے
میں چاہتا ہوں کوئی اور بھی کہانی ہو
میں چاہتا ہوں بچھڑنے کا ڈر رہے ہم میں
میں چاہتا ہوں محبت میں بدگمانی ہو
میں چاہتا ہوں جدائی کا نام بھی نہ رہے
میں چاہتا ہوں کسی آنکھ میں نہ پانی ہو
________.________jAsoOs.BiLLa
: ~عربی کہاوت ہے کہ جہاں بھی جاؤ مہربان رہو، جو تم سے ایک بار ملے وہ ہزار بار -- post removed -
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain