Damadam.pk
aLee_t@ha's posts | Damadam

aLee_t@ha's posts:

aLee_t@ha
 

اپنی انا پہ وار کے پھینکے ہیں ایسے ویسے بہت💜ہمارا غرور سلامت رہے تیرے جیسے بہت✨

aLee_t@ha
 

جو ہر کسی کی دسترس میں ہو 🍁🍂
مجھےچاہیے ہی نہیں ایساشخص🤝🙂
✨💯🥀🙂

aLee_t@ha
 

مجھ کو تولا گیا خطاؤں سے 🥀🖤
میری اچھائیاں رائیگاں نکلیں💔 🙂
#

aLee_t@ha
 

اک قیامت ڈھاۓ گا دنیا سے اٹھ جانا میرا😔
یاد کر کے روئیں گے یارانِ میخانہ مجھے🥀🖤
#

aLee_t@ha
 

تھک گئے ہو تو چھوڑ کہ جاسکتے ہو
تُم مجھے واقعتاً چھوڑ کہ جاسکتے ہو
ہم درختوں کو کہاں آتا ہے ہجرت کرنا
تُم پرندے ہو وطن چھوڑ کے جاسکتے ہو

aLee_t@ha
 

وہ تو یکتا ہے مگر عالم تنہائی میں۔۔۔۔
میں نے گھبرا کے کئی نام پکارے اسکے۔۔۔

aLee_t@ha
 

کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا
میں کم شناس مروّت ميں مارا جاؤں گا
میں مارا جاؤں گا پہلے کسی فسانے میں
پھر اس کے بعد حقیقت میں مارا جاؤں گا
مجھے بتایا ہوا ہے مری چھٹی حس نے
میں اپنے عہدِ خلافت میں مارا جاؤں گا
مرا یہ خون مرے دشمنوں کے سر ہوگا
میں دوستوں کی حراست ميں مارا جاؤں گا
یہاں کمان اٹھانا مری ضرورت ہے
وگرنہ میں بھی شرافت میں مارا جاؤں گا
میں چپ رہا تو مجھے مار دے گا میرا ضمیر
گواہی دی تو عدالت میں مارا جاؤں گا
میں ورغلایا ہوا لڑرہا ہوں اپنے خلاف
میں اپنے شوقِ شہادت میں مارا جاؤں گا
فراغ میرے لیے موت کی علامت ہے
میں اپنی پہلی فراغت میں مارا جاؤں گا
بس ایک صلح کی صورت میں جان بخشی ہے
کسی بھی دوسری صورت میں مارا جاؤں گا
نہیں مروں گا کسی جنگ میں یہ سوچ لیا
میں اب کی بار محبّت میں مارا جاؤں گا

aLee_t@ha
 

اتر گیا مرے دل کا غبار ہا ہا ہا..
ہنسا ہوں رو کے میں زارو قطار ہا ہا ہا....
علاج ہجر کا دیوانگی سے ممکن ہے..
ان آنسووں پہ فقط ایک بار ہا ہا ہا.....
مجھے قبول ہے جو بھی کہے، کہے دنیا..
ذلیل، مسخرہ،جاہل، گنوار، ہا ہا ہا......

aLee_t@ha
 

رہتے تھے پستیوں میں مگر خود پسند تھے
ہم لوگ اِس لحاظ سے کتنے بلند تھے
آخر کو سو گئی کھلی گلیوں میں چاندنی
کل شب تمام شہر کے دروازے بند تھے
گزرے تو ہنستے شہر کو نمناک کر گئے
جھونکے ہوائے شب کے بڑے درد مند تھے
موسم نے بال و پر تو سنوارے بہت مگر
اُڑتے کہاں کہ ہم تو اسیرِ کمند تھے
وہ ایک تو کہ ہم کو مٹا کر تھا مطمئن
وہ ایک ہم کے پھر بھی حریصِ گزند تھے
محسن ریا کے نام پہ ساتھی تھے بے شمار
جن میں تھا کچھ خلوص وہ دشمن بھی چند تھے

aLee_t@ha
 

مٹّی کی طرح ہاتھ لگانے سے بکھر جائیں
ہم لوگ تو وہ ہیں جو بنانے سے بکھر جائیں
ممکن ہے ترے غم نے ہمیں باندھ رکھا ہو
ممکن ہے کہ یہ بوجھ ہٹانے سے بکھر جائیں

aLee_t@ha
 

اس کو ترس گئيں يہ باہيں تو کيا ہوا
وہ لوٹ جاۓ ہم پہ عنايت کيے بغير
اپنى بدل چکا ہے وہ راہيں تو کيا ہوا
ہم چپ رہيں گے اس کو ملامت کيے بغير
ہم س بدل گيا وہ نگاہيں تو کيا ہوا
زندہ ہیں کتنے لوگ محبت کيے بغير

aLee_t@ha
 

پھر سے آئے گا وہی یومِ جدائی اپنا
کس نے بولا کہ گیا سال کہاں آتا ہے
ہجر والوں کے وہی دکھ ہیں پرانے والے
ہجر والوں پہ نیا سال کہاں آتا ہے

aLee_t@ha
 

بچھڑے تو قربتوں کی دعا بھی نہ کر سکے
اب کے تجھے سپرد خدا بھی نہ کر سکے
تقسیم ہو کے ره گئے خود کرچیوں میں ہم
نام وفا کا قرض ادا بھی نہ کر سکے
نازک مزاج لوگ تھے ہم جیسے آئینہ
ٹوٹے کچھ اس طرح کہ صدا بھی نہ کر سکے
خوش بھی نہ رکھ سکے تجھے ہم اپنی چاه میں
اچھی طرح سے تجھ کو خفا بھی نہ کر سکے
اپنی تمام یادیں میرے پاس چھوڑ دی تم نے
تم ٹھیک طرح سے مجھ کو تنہا بھی نہ کر سکے

aLee_t@ha
 

یہ سال بھی اداس رہا روٹھ کر گیا
تُجھ سے ملے بغیر دسمبر گذر گیا🥀
عُمرِ رَواں خِزاں کی ہَوا سے بھی تیز تھی
ہر لمحہ برگِ زرد کی صورت بکھر گیا💔
کب سے گِھرا ہُوا ہُوں بگولوں کے درمیاں
صحرا بھی میرے گھر کے در و بام پر گیا
دل میں چٹختے چٹختے وہموں کے بوجھ سے
وہ خوف تھا کہ رات مَیں سوتے میں ڈر گیا😢
جو بات معتبر تھی وہ سر سے گزر گئی
جو حرف سرسری تھا وہ دل میں اُتر گیا🖤
ہم عکسِ خونِ دل ہی لُٹاتے پھرے مگر
وہ شخص آنسوؤں کی دھنک میں نکھر گیا✨
محسن یہ رنگ رُوپ یہ رونق بجا مگر
میں زندہ کیا رہوں کہ مِرا جی تو بھر گیا💔

aLee_t@ha
 

یہ رم جھم، یہ بارش، یہ آورگی کا موسم
ہمارے بس میں ہوتا تیرے پاس چلے آتے۔۔۔🥀

aLee_t@ha
 

پتھر تھا مگر برف کے گالوں کی طرح تھا
اک شخص اندھیروں میں اجالوں کی طرح تھا
خوابوں کی طرح تھا نہ خیالوں کی طرح تھا
وہ علم ریاضی کے سوالوں کی طرح تھا
الجھا ہوا ایسا کہ کبھی حل نہ ہو سکا
سلجھا ہوا ایسا کہ مثالوں کی طرح تھا
وہ مل تو گیا تھا مگر اپنا ہی مقدر
شطرنج کی الجھی ہوئی چالوں کی طرح تھا
وہ روح میں خوشبو کی طرح ہو گیا تحلیل
جو دور بہت چاند کے ہالوں کی طرح تھا..

aLee_t@ha
 

پھر یوں ہوا کہ بات جدائی تک آگئی
خود کو تیرے مزاج میں ڈھالا نہیں گیا
تو نے کہا تو تیری تمنا بھی چھوڑ دی
تیری کسی بھی بات کو ٹالا نہیں گیا ...

aLee_t@ha
 

محسن نقوی
یہ رونقیں یہ لوگ یہ گھر چھوڑ جاؤنگا
اک دن میں روشنی کا نگر چھوڑ جاؤ نگا
مرنے سے پیشتر میری آواز مت چرا
میں اپنی جاۂیداد ادھر چھوڑ جاؤں گا
قاتل مرا نشان مٹانے پہ ہے بضد
میں بھی سناں کی نوک پہ سرَ چھوڑ جاؤنگا
تْو نے مجھے چراغ سمجھ کر بجھا دیا
لیکن تیرے لۓ میں سحر چھوڑ جاؤنگا...!!
آۂندہ نسل مجھ کو پڑھے گی غزل غزل
میں حرف حرف اپنا ہنر چھوڑ جاؤنگا...!!

aLee_t@ha
 

سنو !!!
وہ کچھ تھا
جو مجھ میں ٹوٹ گیا
اعتبار تھا شاید
یا شاید مان تھا تم پر
خیر جو بھی تھا
اب نہیں رہا ۔۔۔۔۔

aLee_t@ha
 

سپرد خاک مرا ایک ایک خط نہ کرے
وہ بدگمانیوں میں فیصلے غلط نہ کرے
سلجھ بھی سکتا ہے جھگڑا اسے کہو کہ ابھی
جدائی کے کسی کاغذ پہ دستخط نہ کرے