Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

وہ جو نا آنے والا ہے نا مجھے اس سے مطلب ہے
آنے والوں کا کیا ہے آتے ہیں آتے ہوں گے

aasi-1
 

ہم نے سوچا تها کہ سب دکھ درد تمهیں بتائیں گے 🥹
پر تم نے تو اتنا بهی نہیں پوچها کہ خاموش کیوں ہو🥹

aasi-1
 

مجھ کو یہ احساس تنہائی مار ڈالے گا

aasi-1
 

یہ خاموشی مجھے اندر سے کھا جائے گی ۔۔

aasi-1
 

مجھے تیری ضرورت ہے

aasi-1
 

بھری محفل میں وحشت یہ پوچھتی ہے
تم بتاؤ مجھ کو یہاں تمہارا کون ہے

aasi-1
 

زندگی تجھ سے شکایت نہیں ہے
اس میں بھی کوئی حقیقت نہیں ہے
ظرف میرے کو یوں نا آزما تو
مجھ کو چپ رہنے کی عادت نہیں ہے
ٹوٹ کے بکھرا پڑا عکس اپنا
میرا آئینہ سلامت نہیں ہے
میں نے جھیلی ہے زیادہ اس سے
یہ اذیت تو اذیت نہیں ہے
پہلے پہلے تو ضروری تھا تو بھی
اب تو تیری بھی ضرورت نہیں ہے
کر کے برباد یوں مجھ کو عاصم
اب تو کہتا ہے محبت نہیں ہے
عاصم نثار

aasi-1
 

دل بہت اداس ہے

aasi-1
 

میں آج بھی وہی پڑا ہوں
چھوڑ کر تم جہاں گئے تھے

aasi-1
 

میں نے کہا بھی تھا اسے
بدلے لہجے سے تکلیف ہوتی ہے

aasi-1
 

میں کیا سناؤں؟
کہ میرے جیسی سدا کی بنجر زمین پر بھی
تمہارے جیسوں کے بول پڑنے سے گھاس آتی ہے
تم سناو؟؟✨🍁

Happy birthday
a  : happy birthday to you dear Elaaf. may Allah you live a Happy life. I - 
aasi-1
 

نئے دکھ درد لائی ہے عید
پھر سے یہ لوٹ آئی ہے عید
پوچھ مت بعد تیرے کیسے
آج ہم نے منائی ہے عید
عاصم نثار

aasi-1
 

اس قدر تنہا ہوں میں اجکل
خود سے ہی لپٹ کر رو لیتا ہوں

aasi-1
 

جب ترا حکم ملا ترک محبت کر دی
دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتا
لفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
میں تو سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے
تو نے جا کر تو جدائی مری قسمت کر دی
تجھ کو پوجا ہے کہ اصنام پرستی کی ہے
میں نے وحدت کے مفاہیم کی کثرت کر دی
مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
تری الفت نے محبت مری عادت کر دی
پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھ سے ترے کوچے کا پتہ
تیرے حالات نے کیسی تری صورت کر دی
کیا ترا جسم ترے حسن کی حدت میں جلا
راکھ کس نے تری سونے کی سی رنگت کر دی
احمد ندیم قاسمی
#بیاضِ_شاعری

aasi-1
 

ہنستی ہوئی آنکھوں کو رلانے آ جاتے ہیں
یاد جو مجھ کو دوست پرانے آ جاتے ہیں
پہلے پہل تووہ آتے تھے خلوص سے ملنے
اب تو وہ نا ملنے کے بہانے آ جاتے ہیں
کرتے نہیں دل جوئی کوئی اب تو وہ بھی
اب تو فقط دل میرادکھانے آ جاتے ہیں
شوق سے چھیڑتے ہیں وہ ذکر تمہارا مجھ سے
میرا خسارہ مجھ کو بتانے آ جاتے ہیں
میری تو سنتا ہی کوئی نہیں ہے عاصم
اپنی ہی باتیں وہ سنانے آ جاتے ہیں
عاصم نثار

aasi-1
 

یہ بھی ممکن ہے کہ آنکھیں ہوں تماشا ہی نہ ہو
راس آنے لگے ہم کو تو یہ دنیا ہی نہ ہو 🥀
ٹکٹکی باندھ کے میں دیکھ رہا ہوں جسکو
یہ بھی ہو سکتا ہے وہ سامنے بیٹھا ہی نہ ہو
🖤🔥❤️

aasi-1
 

میری میت پر آنسو بہانے مت آنا
مشکل سے نیند آئی ہے جگانے مت آنا
کوئی بھی تماشا نا کرنا لاش پہ میری تو
مجھ پر کوئی بھی حق تو جتانے مت آنا
لے جائیں گے مجھ کو تو غیر ہی اٹھا کر
تم میرے جنازے کو اٹھانے مت آنا
عاصم تم بن بھی دفنا دیا جاؤں گا میں
تم یہ بھی آخری رسم نبھانے مت آنا
عاصم نثار

aasi-1
 

قصور میرا ہی ہے...!!
چاہے ٹرین کی آخری سِیٹ ہو...!!
یا الماری کے اُوپر پڑا کِھلونا...!!
چاہے چاند ہو، یا پِھر وہ...!!
دِل نے ہمیشہ چاہا ہی وہی ہے...!!
جو میری پہنچ سے دُور ہو...🙂
♥️🥀

aasi-1
 

مفلسی میں کُھلے کردار کہانی میں مری
اب جو بیگانے ہیں بدقسمتی سے دوست تھے وہ