سنو
اک غزل بھیجو نہ
اپنی آواز میں
ہو جس میں ہجر کا درد
کچھ وصل کے خواب
کچھ ہلکی ہلکی سرگوشیاں
کچھ ٹوٹے پھوٹے خواب
کچھ قافیے ہوں نئے وعدوں کے
کچھ ردیف بے قرار ۔۔۔
سنو اک غزل بھیجو نا۔۔۔۔۔
___🌼🖤
چلو باتیں کریں اتنی
کہ فلک کی گود میں سمٹے
ستارے تھک کے سو جائیں
زمین پر بکھرے منظر
سب کے سب حیران ہوں جائیں
اترتی آبشاریں شور کرنا ہی بھلا
بیٹھیں ٹھٹھک جائیں
سمندر کی طلاطم خیز لہریں
بھی ہوا حیرت سے تھم جائے
چلو باتیں کریں اتنی ۔
بنا مطلب ، بنا مقصد باتیں
چلو ناں بولتے جاؤ ۔۔۔
کہ اک لمحہ ذرا رک کر ۔۔۔
تمھیں کچھ سوچنا دشوار
ہو جائے ۔۔۔
کہ ایسے میں اچانک ہی یہ
اقرار ہو جائے ۔۔۔🖤🥀
مجھے تم سے محبت ہے
🌙
اور پھر رابطے تو ایک حد تک ہوتے ہیں💔
میں تو تمہارے پیچھے ہی پڑ گیا تھا🙂
یاد آتا ہے تو بڑھ جاتا ہے نقصان کا رنج
زندگی بھر کا اثاثہ تھا گنوایا ھوا شخص۔🖤🌸
لوگ تو لوگ تھے جی بھر کے خسارہ کرتے,,
کم سے کم تم تو نہ نقصان ہمارا کرتے,, 😒
کر تو لینا تھا ترے ساتھ گزارا لیکن🥰
اب تیرے ساتھ بھی کرتے تو گزارا کرتے,,
ﺩﻝ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ
ﺑﺮﺳﻮﮞ ﺑﻌﺪ
ﭘﮭﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﻓﻮﻥ ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ
ﻧﻢ ﺁﻟﻮﺩ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﻮ ﺳُﻦ ﮐﺮ
ﺍِﮎ ﭘﻞ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺍِﺗﻨﺎ ﭘﻮﭼﮭﮯ
' ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮ ﻧﺎﮞ ﺗﻢ .. ؟
ﮐﯿﻮﮞ ﺁﻭﺍﺯ ﮨﮯ ﺑﺪﻟﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺳﯽ .. ؟
ﺳُﻦ ﮐﺮ ﺍِﮎ ﭘﻞ ﮐﮭﻮ ﺟﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﺍُﺱ ﭘﻞ ﻣﯿﮟ
ﺳﺐ ﺑﯿﺘﮯ ﻟﻤﺤﮯ ﺩُﮨﺮﺍ ﮐﺮ
ﺍﺗﻨﺎ ﮐﮩﻮﮞ ﺑﺲ ..
ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﺌﮯ ﺗُﻢ
ﻟﯿﮑﻦ ﺗُﻢ ﮐﻮ ﺁﺝ ﺗﻠﮏ
ﺁﻭﺍﺯ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺍَﺯﺑﺮ ﮨﮯ!
چلو باتیں کریں اتنی
کہ فلک کی گود میں سمٹے
ستارے تھک کے سو جائیں
زمین پر بکھرے منظر
سب کے سب حیران ہوں جائیں
اترتی آبشاریں شور کرنا ہی بھلا
بیٹھیں ٹھٹھک جائیں
سمندر کی طلاطم خیز لہریں
بھی ہوا حیرت سے تھم جائے
چلو باتیں کریں اتنی ۔
بنا مطلب ، بنا مقصد باتیں
چلو ناں بولتے جاؤ ۔۔۔
کہ اک لمحہ ذرا رک کر ۔۔۔
تمھیں کچھ سوچنا دشوار
ہو جائے ۔۔۔
کہ ایسے میں اچانک ہی یہ
اقرار ہو جائے ۔۔۔🖤🥀
مجھے تم سے محبت ہے
🌙
تو کیا تم اتنی ظالم ہو
مِرے تیمار داروں سے
مسیحا جب یہ کہہ دیں گے
دوا تاثیر کھو بیٹھی
دُعا کا وقت آ پہنچا
یہ بیماری بہانہ تھی
قضا کا وقت آ پہنچا
تو کیا تم اتنی بے حس ہو
یقیں اس پر نہ لاؤ گی
تو کیا تم اتنی ظالم ہو
مجھے ملنے نہ آؤ گی؟
بہت عرصے سے کوئی پیغام نہیں آیا 🥹
بھولنے والوں کی خدا خیرکرے..🍁🙌
قصور میرا ہی ہے...!!
چاہے ٹرین کی آخری سِیٹ ہو...!!
یا الماری کے اُوپر پڑا کِھلونا...!!
چاہے چاند ہو، یا پِھر وہ...!!
دِل نے ہمیشہ چاہا ہی وہی ہے...!!
جو میری پہنچ سے دُور ہو...🙂
♥️🥀
میں اس خلوص کے صدقے! اے سامعین مگر
جو حال بول نہ پائیں کسے سناتے ہیں؟
کسے بتاتے ہیں آنکھوں کی سرخیوں کا سبب؟
بہت اداسی میں کس کو گلے لگاتے ہیں!
اور جب میں مر جاؤں تومجهے کسی خشک پهول کی مانندمحبت کی کسی کتاب میں قید کر لینا، میرے دوست ،محبت کی کسی کہانی میں دفن کر آنا، میں یادوں کی صورت میں ہمشہ زندہ رہوں گا۔۔۔۔۔۔🖤
داستان ِ اسیر۔۔۔۔
سنو
تمہارے بعد میں دھیرے دھیرے تھوڑا تھوڑا کر کے مر رہا ہوں
تمہارے جانے کے بعد
میں خود کو چھوڑنے کے لیے ریلوے اسٹیشن گیا
، آخری گاڑی جا چکی تھی مینے خود کو بینچ پر بٹھایا اور پانی لینے کے بہانے سٹیشن سے
باہر نکل گیا
پھر کبھی مڑ کر نہیں دیکھا، کوئی نہیں جانتا کہ میں اس کے بعد کہیں گیا بھی کہ وہیں بینچ پر بیٹھا اپنے آنے کا انتظار کرتا رہا۔۔۔۔
انتخاب تنہا مسافر
جیسے ماں نہیں بتاتی کہ "وہ کیوں پریشان ہے "
ویسے ہی" اک عمر گزر جانے" کے بعد بچے بھی نہیں بتاتے کہ
" وہ کیوں اداس ہیں"🖤🥀
تُم نے مُجھے تھکا دیا ہے وَرنہ میں نے
اِتنا کسی کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔۔🖤
کوئی تو کرتا ہو گا ہم سے بھی خاموش محبت
کسی کا ہم بھی تو ادھورا عشق ہوں گۓ...
کوئی سفر بھی اکٹھے نہیں کیا ہم نے
کوئی بھی یاد نہیں جس کو بیٹھ کر روئیں۔🖤🌸
”آئیے کردار تبدیل کرتے ہیں، آپ انتظار کریں اور میں واپس نہیں آؤں گا۔”
🥀🥀🖤
کوئی پوچھے , ذرا ان سے ...!
کہ دل جب , مر گیا ہو تو
کیا تدفین لازم ہے ...! 🥀
محلے کی , کسی مسجد میں
کیا اعلان , واجب ہے ...! 🥀
کوئی پوچھے , ذرا ان سے
محبت ... چھوڑ دینے پر
دلوں کو ... توڑ دینے پر
کوئی فتویٰ نہیں لگتا ...!!!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain