محبت بیج ہوتی تو،
محبت ہم اگا لیتے۔۔
جہاں پر جتنی حاجت ہو،
وہاں اتنی کھلا لیتے۔۔
دلوں کو موم کر لیتے،
ختم حرص و حسد کرتے!
محبت بیج ہوتی تو،
ہوا کے دوش پہ رکھتے۔۔
نمی پا کر فضاؤں سے،
محبت پھوٹ جو پڑتی،
تو ننھی کونپلوں سے،
سکھ کی بیلیں سر اٹھا لیتیں ،
ہرے پتے سکوں کے، نغمگی کی دھن بجا لیتے۔
دکھوں کا خاتمہ ہوتا،
دلوں کے میل دھل جاتے،
کدوروت صاف ہو جاتی،
یہ دنیا پاک ہوجاتی۔۔
یہ سب کچھ عین ممکن تھا.
محبت بیج جو ہوتی..
میں ایک عیار ہوں سو میری محبت میں!!!!
ادکاریوں کے سوا کچھ بھی نہیں....
👑🦋🖤
لوٹ جانے کے تصور سے بھی ڈر لگتا ہے
اپنے گھر سے میں بہت دور نکل آیا ہوں
السلام علیکم ۔۔۔۔
اتنے سارے فالورز ہیں مگر پھر بھی پوسٹ لائک ہی نہیں کرتے آپ ۔۔۔
پوسٹ لائک کیا کریں تاکہ مجھے پتا چلے کہ پوسٹس آپ کو پسند آ رہی ہیں
دل کسی وجہ سے دُکھی ہے مگر
کچھ بھی ایسا نہیں کہ تم سے کہیں
ذہن اُلجھا ہوا ہے کچھ دن سے
لیکن اتنا نہیں کہ تم سے کہیں۔۔
اپنا ہی سر پکڑ کے پوچھوں کہ کیا ہوا
اپنی ہی نبض تھام کر کہہ دوں اداس ہوں
سونے سے جاگنے کا تعلق نہ تھا کوئی
سڑکوں پہ اپنے خواب لیے بھاگتے رہے
تیرے رائیگاں انتظار پہ معذرت
دل تیری ہر خواہش پہ فاتحہ.....
ہر تعلق کو محبت سے نبھا لیتا ہے ؛
دل ہے یا کوئی اداکار پڑا ہے مجھ میں !!
کس نے آباد کیا ہے مری ویرانی کو
عشق نے؟ عشق تو بیمار پڑا ہے مجھ میں !
اجازت ہے ہمیں جینے کی لیکن
ہمارے خواب مرتے جا رہے ہیں.!
عجب نہیں جو تمھیں روشنی سنائی دے
بس اک چراغ سے اذن ِ کلام لینا ہے
میں عشق دوسرا کرنے کے حق میں ہوں تو نہیں
مگر ، کسی سے مجھے انتقام لینا ہے🖤
۔
تیری باتوں سے اندھیرے کی مہک آتی ہے
تو چراغوں کا طرفدار نہیں ہو سکتا _
__ 🖤
میں دے رہا ہوں خود کو بھی جھوٹی تسلیاں
میں کہہ رہا ہوں وقت ملائے گا ایک دن
تمہارے بعد
ان گنت خسارے ہیں.
مگر،
تمہارے چھوڑ جانے سے
ایک فائدہ بھی ہوا
میں بچھڑنے کے خوف سے آزاد ہو گیا
میں تیری ذات کی ہر ازیت سہہ کر زندہ ہوں
تُو مجھے گلے لگاکر دیکھ، شاٸد میں مر جاٶں
ہمارے ساتھ ایسا ہی دغا کر گیا وہ شخص!!!
قصہ یوسف میں جس طرح بھائی کرتے ہیں...
👑🦋🖤
اپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے
اپنی بے کار تمناؤں پہ شرمندہ ہوں میں
جون ایلیا
🖤
رہنے کو دل بھی تھا مگر اے دوست آپ نے
حیران ہوؔں انتخاب کیا آستین کا
سید علی عباس 💛🔥
میرے پاس ایسا کوئی نہیں بچا، جس کو میں اپنے ڈیپریشن اور پریشانی کے وقت میسج کروں اور اسے بتاوں کہ میرے دن کیسے گزر رہےہیں
جیس کی قسمیں میرا رب کھاتا ہیں🕋✨🕋✨
کتنی دلکش ❤ میرے محبوب کی صورت ہوگی💕
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain