Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

دل کرتا ہے خاموشی سے...
بِنا کسی آہٹ کے...
سب کی زندگی سے نکل جاؤں...
اور میں کنارہ کرتا بھی جا رہا ہوں...
میرے اندر باہر مکمل خاموشی ہے...
ہر ایک سے بے زار...
بلکل چُپ...
اب کوئی پرواہ کرے یا نہ کرے...
کوئی فرق نہیں پڑتا...
تمام شکایتیں جو لوگوں سے...
دنیا سے مجھے تھیں...
میرے دل میں ہی رہ گئی ہیں...
زبان پر کچھ نہیں آتا...
دل خاموش ہے...
آنکھیں خاموش...
روح خاموش...
اِسی خاموشی سے...
ایک دن سب سے کنارہ کر جاؤں گا.
اور کسی کو میرا نام تک نہیں یاد رہے گا🦋

aasi-1
 

مجھ سے ملنا ہے تو پہلے مجھے فرصت میں سمیٹ
ورنہ بے کار ہے یہ ٹوٹ کے بکھرا ھوا شخص
تو ہے جنگل کی خموشی میں بنایا ہوا گھر
میں ہوں اس گھر میں بہت دور سے آیا ہوا شخص

aasi-1
 

اک "دھیان " کے پاؤں ڈول گئے
اک سوچ نے بڑھ کر تھام لیا
اک آس ہنسی
اک یاد سنا کر گیت گئی
رُت بیت گئی۔۔۔۔!!

aasi-1
 

دلوں کی بستی کے لوگ محسن
اجڑ اجڑ کر یہ کہہ گئے ہیں
جہاں وفاؤں میں کھوٹ دیکھو,
وہاں کبھی بھی کھرے نا رہنا۔۔
___🖤

aasi-1
 

میں ہار گیا ہوں ۔ تمہیں تلاش کرتے کرتے ۔۔ یہ نہیں ہے کہ میں تمہاری تلاش سے بے زار ہو گیا ہوں اور یہ بھی نہیں ہے کہ میں تھک گیا ہوں ۔۔ میں بس ہار گیا ہوں اور میں یہ ہار قبول کرتا ہوں

aasi-1
 

نہ تم سے ملوں گا میں نہ کوئی امید ہو گی
تمہارے بنا یہ عید بھی کوئی عید ہو گی
یوں گزرے گی عید اب کے برس بھی میری کیا
نہ گفتگو ہو گی تم سے نہ تیری دید ہو گی

aasi-1
 

ایسا لگتا ہے جیسے میرے اندر دو لوگ ہیں، ایک وہ جو پوری دنیا کو دیکھنا چاہتا ہے اور دوسرا جو اپنا کمرہ چھوڑنا نہیں چاہتا۔
ایک وہ جو تمہیں بھولنا چاہتا ہے اور دوسرا وہ جس کی رگوں میں تم بسے ہو۔

aasi-1
 

زندگی سوچ کہ بنئے گا میری
آپ سے بھی نہ جیا جاوں گا میں
میں ہوں وہ عشق جو عمریں مانگے
چار دن میں نہ کیا جاوں گا میں

aasi-1
 

ایسی منہ زور اداسی ہے میرے کمرے میں
جو تیری یاد کا تختہ بھی الٹ سکتی هے
ضبط بھی اپنی جگہ هے مگر اے خاموشی
اتنا مت چیخ کے شریان بھی پھٹ سکتی هے

aasi-1
 

دل کا زخم کبھی دکھایا نہیں جاتا
غم کا قصہ ہر بار سنایا نہیں جاتا
تم میرے چہرے کو جی بھر کے دیکھ لینا
کیونکہ بار بار کفن ہٹھایا نہیں جاتا

aasi-1
 

زرد اداسی!
آج اِن ادھ کھلی آنکھوں کو ذرا موند نہ لیں۔۔۔؟
جس طرح قبر میں ہر لاش ، تھکن کاٹتی ہے۔
چوٹ ایسی ہے کہ نوحہ بھی نہیں بن سکتی
زخم ایسا ہے کہ ، ہم سے نہ دکھایا جائے
کاش کر سکتے ہم اظہارِ اذیت لیکن
حال افسانہ نہیں ہے ، کہ سنایا جائے
کیا ہوا۔۔۔؟
کیسے ہوا۔۔۔؟
آج نہ پوچھو ہم سے۔۔۔
آج سینے پہ دھری ہے کسی افسوس کی ِسل
کل کا وعدہ ہے کوئی بات کریں گے۔۔۔
مگر آج
آج ہم رو نہ پڑیں۔۔۔؟
آج بہت زرد ہے دل!🧡

aasi-1
 

دل روزہ تو نہیں، توڑ کے جسے جوڑ لیا جائے
کوئی کفارہ ہے اِس کا ، مداوا نہ اَزالہ وغیرہ
کس قدر ملتی ہے داد محفل میں دُکھ سنانے پر
واہ، بہت خُوب ، کمال اَست ، بہت اعلی وغیرہ
💞🌷🍂

aasi-1
 

مجھے باتوں میں الجھا کر گیا وہ
بہت کچھ مجھ کو سمجھا کر گیا وہ
وہ جس نے کر نی تھی تکمیل میری
بچھڑ کر مجھ سے آدھا کر گیا وہ
عطا جس کو کی تھی ہم نے بصارت
مری آنکھوں کو رولا کر گیا وہ
یہ بینائی مری چھینی ہے اس نے
مجھے یعقوب جیسا کر گیا وہ
جسے دل میں بسایا میں نے عاصم
بھری دنیا میں تنہا کر گیا وہ

aasi-1
 

کیوں مجھ کو ستاتے ہو کون ہو تم
آنکھوں کو رلاتے ہو کون ہو تم
اک پل بھی بھول نہیں سکتا
اتنا یاد آتے ہو کون ہو تم

aasi-1
 

وہ آنکھیں بند کر کے، پنکھ پھیلائے فلک کی وسعتوں میں تیرتی ہے
میں اپنی ایڑیاں اوپر اٹھائے اس کو پانے کے جتن میں مر رہا ہوں۔۔۔۔

aasi-1
 

میں اپنی اذیت الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔
کیوں کہ اذیت پڑھی نہیں جا سکتی صرف محسوس کی جا سکتی ہے اور یہ وہی محسوس کر سکتا جس پر بیت رہی ہوتی ہے ۔ اور میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ میں روز تھوڑا تھوڑا کر کے مر رہا ہوں ۔

aasi-1
 

تلاش تجھ کو کروں میں جا بجا

aasi-1
 

برس رہی تھی بارش باہر
وہ بھیگ رہا تھا مجھ میں

aasi-1
 

ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیا میں تو اُس زخم ہی کو بھول گیا
ذات در ذات ہم سفر رہ کر اجنبی، اجنبی کو بھول گیا
عہدِ وابستگی گزار کے میں وجہِ وابستگی کو بھول گیا
سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں بحث کیا تھی اسی کو بھول گیا
کیوں نہ ہو ناز اِس ذہانت پر ایک میں ہر کسی کو بھول گیا
سب سے پُر امن واقعہ یہ ہے آدمی، آدمی کو بھول گیا
قہقہہ مارتے ہی دیوانہ ہر غمِ زندگی کو بھول گیا
اُن سے وعدہ تو کر لیا لیکن اپنی کم فرصتی کو بھول گیا
اس نے گویا مُجھی کو یاد رکھا میں بھی گویا اُسی کو بھول گیا
یعنی تُم وہ ہو،۔ واقعی ؟ حد ہے میں تو سچ مچ سبھی کو بھول گیا
اب تو ہر بات یاد رہتی ہے غالباً میں کسی کو بھول گیا

aasi-1
 

ویرانوں میں ایک کشش ہوتی ہے
مگر وہاں رہنا کوئی نہیں چاہتا
جیسے اُجڑے ہوئے لوگوں کو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے
مگر اپنانا کوئی نہیں چاہتا