Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

وہ تبسم کا تبرک بانٹتی تھی______ اور میں
چیختا تھا اے سخی پھر میرا حصہ رہ گیا🥀

aasi-1
 

دل کر رہا ہے کوئی اپنا ہو کوئی اتنا اپنا ہو کے کھینچ کر محبت سے گلے لگا لے اور پھر میں چیخ چیخ کر رو دوں...💔
اتنا روؤں کے میرے آنسوؤں میں میری سب ہی اذیتیں بہہ جائیں میں اپنے ساتھ ہوئی ساری زيادتیاں دل سے معاف کر دوں...🙏🏻
اور میرے دل پر کوئی بوجھ نہ رہے مجھے کچھ یاد نہ رہے اور میرا دل ایسا ہو جاۓ جیسے کسی معصوم بچے کا دل ہو..💫
میں ہر غم اور فکر سے آزاد جو جاؤں..>>🖤

aasi-1
 

تم کہاں تک کرو گے دل جوئی
میں تو اکثر اداس رہتا ہوں۔🖤🌸

aasi-1
 

یارر تو اگر لوٹ بھی آیا تو تیرے آنے سے
تیرے جانے کا خسارہ تو نہیں جا سکتا...🙃

aasi-1
 

مجھ کو تو ھوش نہیں تم کو خبر ھو شاید
لوگ کہتے ھیں کہ .... تم نے مجھے برباد کیا .......
#

aasi-1
 

تو خوب تھا تو مجھے، نیند سے جگایا کیوں
تو وہم تھا تو مرے، ساتھ ساتھ کیوں نہ چلا

aasi-1
 

اسے کہنا ۔۔۔۔۔۔
اگر دو، چار دن
ہفتہ، مہینہ
میرا کوئی لفظ_____
میرا کوئی شعر_____
نظر تم کو نہ آ پاۓ
کوئی دکھ سکھ کا لمحہ
کوئی شکوہ شکایت بھی
آپ اپنی موت ہی مر جاۓ
تو مجھ کو جان کر مردہ
مجھے اک بات بتلاؤ
خوشی کتنی مناؤ گے
غم کتنا مناؤ گے🙂🥀

aasi-1
 

میں نے بیزار کیا سب کو اور لکھ لیا منہ پر
جانے والوں کو الوداع آنے والوں سے معذرت🖤🥀

aasi-1
 

خدا قبول کرے بد دعائے عشق ..... کہ میں
اگر تمہارا نہیں تو کسی کا بھی نہ رهوں .......

aasi-1
 

موت آنی ہی ہے اک روز تو ایسے آئے😢
علی اکبر ع کے مصائب پہ
کلیجہ پھٹ جائے💔

aasi-1
 

قافلہ رہ گیا اک دشتِ بلا میں پیاسا
جنؑ کی میراث تھی کوثر انہیں پانی نہ ملا

aasi-1
 

اتنا حیران تھا میں سامنے پا کر اس کو
ایک پل کے لیے اس کو بھی لگا “میں تو گیا”
دے تو دوں تجھ کو مرا مصرعہ دل لیکن یار
تو اگر اس کو نبھا ہی نہ سکا ، میں تو گیا
نامعلوم

aasi-1
 

یہ لوگ پرندے مارتے ہیں
مِرے یار یہ بستی ٹھیک نہیں !!

aasi-1
 

رات بھی تو گزار لی میں نے
زندگی بھی گزار لوں گا میں
تہذیب حافی🙏🖤

aasi-1
 

اور کتنی حیات باقی ہے
اور کتنا ذلیل ہونا ہے
افکار علوی

aasi-1
 

ہماری پھینکی ہوئی ڈھال کو بنا کر ڈھال
حریف سامنے آیا تو اُس پہ رحم آیا
افکار علوی

aasi-1
 

۔
یہ میرے بعد ، دریچے سے لگ کے روئے گا.
ابھی تو دُکھ کو ، میری آنکھ کا سہارا ہے

aasi-1
 

اس شخص کے نفاق کو جانو گے کیسے
جو روتا تو دلفریب ہے، ہنستا اداس ہے.

aasi-1
 

میرے ہاتھ سے تیرے ہاتھ تک ۔۔
وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ ۔۔۔
کئی موسموں میں بدل گیا ۔۔۔۔
اُسے ناپتے اُسے کاٹتے۔۔۔۔
میرا سارا وقت نکل گیا۔۔۔
امجد اسلام امجد

aasi-1
 

میں کھجوروں بھرے صحراؤں میں دیکھا گیا ہوں
تخت کے بعد ترے پاؤں میں دیکھا گیا ہوں
مسجدوں اور مزاروں میں مرے چرچے ہیں
مندروں اور کلیساؤں میں دیکھا گیا ہوں
دفن ہوتی ہوئی جھیلوں میں ٹھکانے ہیں مرے
خشک ہوتے ہوئے دریاؤں میں دیکھا گیا ہوں
لمحہ بھر کو مرے سر پر کوئی بادل آیا
کہنے والوں نے کہا چھاؤں میں دیکھا گیا ہوں
پھر مجھے خود بھی خبر ہو نہ سکی میں ہوں کہاں
آخری بار ترے گاؤں میں دیکھا گیا ہوں۔۔۔۔
وصل کے تین سو تیرہ میں کہیں ہوں موجود
ہجر کے معرکہ آراؤں میں دیکھا گیا ہوں
ندیم بھابھہ