Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

جو بہت زیادہ بولتا رہتا تھا
میرے اندر کا وہ شخص مر گیا

aasi-1
 

حوصلہ یہ تھا کہ تم ساتھ ہو میرے
دکھ یہ ہے تم بھی میسر نہیں ہو

aasi-1
 

محبت کی کہانی ادھوری تھی جو رہ گئی
بھروسہ ٹوٹ گیا مجبوری تھی جو رہ گئی
یوں تو مٹائے ہیں بہت فاصلے مگر پھر بھی
ہمارے بیچ ایک دوری تھی جو رہ گئی
متاعِ سفر باندھا تو دھیان نہ رہا عاصم~
سرسری چیز رکھ لی ضروری تھی جو رہ گئی

aasi-1
 

*اور پھر میرے پاس تو خود کو دِلاسہ دینے کے لیے یہ جُھوٹی تسلی بھی نہیں ہے کہ ؛ تُم بھی کبھی کہیں یُوں ہی بیٹھے مُجھے یاد کر رہے ہوگے ۔ 💔🙂*

aasi-1
 

لا اِدھر ہاتھ ،،
درد کی اِس ناؤ سے اُتر کر ،،
چلیں اُس پار ۔۔ !!
جہاں کوچۂ بازار نہ ہوں ،،
درد کے آثار نہ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!!!!

aasi-1
 

میرے لیے جیتا ہو میرے لیے مرتا ہو
اک شخص تو مجھ سے ایسی محبت کرتا ہو
میری تکلیف سے اسے بھی درد ہو
میری خوشیوں میں رنگ نئے وہ بھرتا ہو
میں جو کہوں تو ہنسے وہ میں جو کہوں تو بولے
میری ہر اک بات کا مان وہ رکھتا ہو
میں جو روٹھوں تو منا لے وہ مجھ کو
مجھ سے بچھڑ کر جینے سے وہ ڈرتا ہو
اک شخص تو مجھ سے ایسی محبت کرتا ہو

aasi-1
 

یہاں ہر کوئی کھلاڑی ملا ہے ۔ کوئی بھائی بن کر کوئی بہن کر کوئی دوست بن کر کوئی محبوب بن کر ملا ہے ۔
مگر کھیلے سب جذبات سے ہیں ۔ اب تو ان رشتوں سے ڈر لگنے لگا ہے

aasi-1
 

جس تسلسل سے تُمہیں سوچتا ہوں۔۔!!
میری موت یقینًا دماغ کی رگیں پھٹنے سے ہوگی.💔🥀

aasi-1
 

اے زندگی تو بتا میرے حصے میں اور کتنی اذیت لکھی ہے

aasi-1
 

اور پھر ہم دور ہو گئے ہر اس رشتے سے جس کے لیے ہم غیر ضروری تھے

aasi-1
 

لوگ الفاظ پڑھ کر واہ کر دیتے ہیں
لیکن کے بیچ کے زخم کوئی نہیں دیکھ سکتا
وہ الفاظ الفاظ نہیں بلکہ وہ آنسوؤں ہیں جو ضبط کی وجہ سے آنکھ سے نہیں نکل سکے ۔۔

aasi-1
 

قسمت بدلی حالات بدلے اور پھر وہ بدلا
میں نے سارے سانحے ترتیب میں لکھے ہیں
نجومی نے ہاتھ دیکھ کر یہ کہا مجھ سے
صدقہ دے یہ حادثے تیرے نصیب میں لکھے ہیں

aasi-1
 

میں کبھی آپ کو بھول نا جاوں اس لیے میں نے آپ کو اپنا پاسورڈ بنا لیا ہے۔ تاکہ میں ہمیشہ اور ہر پل آپ کو یاد رکھ سکوں ۔ میں آپ بھولنا چاہتا ہی نہیں ہوں

aasi-1
 

اک پل بھی گزارا نہیں ہے تمہارے بن

aasi-1
 

کسی منہ سے ماں کو بتاؤں
تیرا بیٹا زندگی سے ہار گیا ہے

aasi-1
 

جب سے دور لگے ہو رہنے
دیکھو اشک لگے ہیں بہنے
کیا کیا درد پڑے ہیں سہنے
آؤ میرے ساتھیا
تو نے یہ کیا کیا

aasi-1
 

اب مجھ سے ہو تو ہو بھی کیا
ہے ساتھ وہ تو وہ بھی کیا
اک بے ہنر اک بے ثمر
میں اور میری آوارگی
میں اور میری آوارگی

aasi-1
 

جب وہ ہمدمِ ہمراز تھا
تب اور ہی انداز تھا
اب سوز ہے تب ساز تھا
اب شرم ہے تب ناز تھا

aasi-1
 

جب یہ کہہ کر دلبر چلا
تیرے لیے میں مر گیا
روتے ہیں اس کو رات بھر
میں اور میری آوارگی
میں اور میری آوارگی

aasi-1
 

اب کی بار یہ استخارہ بتا رہا ہے
میرے حصے آئے گا خسارا بتا رہا ہے
موج تلاطم ہمیں لے ڈوبے گی یار
دریا کا مزاج یہ کنارا بتا رہا ہے
درد کے سوا کچھ بھی نہیں ہے زندگی
یہ ہمیں کوئی قسمت کا مارا بتا رہا ہے