Happy birthday to me
میں دیکھوں تو سہی
دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے؟
ایک دن کے لئے
اپنی نگہبانی مجھے دے دو🖤
تم اپنا رنج و غم
اپنی پریشانی
مجھے دے دو !
_.
جانے کب سونپ دوں مٹی کو یہ مٹی کا قفس!!!
جانے کب دینا پڑے روح کا تاوان مجھے....
مر گئے مریضِ شامِ غم،🥺
درد سے نجات ہوگئی۔🕊💔
کبھی تو قسمت مجھ پہ مہرباں ہو گی
کبھی تو یہ انتظار ختم ہو گا
لوٹ آؤ بہت یاد آتے ہو ۔ ایسا نہ ہو تم لوٹ آؤ مگر دیر ہو چکی ہو
وہ میری خاموشی سے میرا حال جان لیتا تھا
اب کیوں اس تک میری سسکیوں کی آواز نہیں جاتی
اپنی قسمت میں کوئی شخص منانے کو نہیں
ہم وہ بدبخت،جو روٹھیں تو پڑے رہتے ہیں 💙
اور جب میری روح نکلنا شروع ہو جائے گی ۔
جب میرے جسم میں کچھ سانسیں باقی ہوں گی مجھے تب بھی اسی شدت سے تمہارا انتظار ہو گا ۔۔۔
سنو کبھی ناراض مت ہونا ۔۔۔گلے چاھے بہت کر لینا
رلانا اور بہت لڑنا
کبھی ناراض مت ہونا
کبھی ایسا جو ہو جائے جو تیری یاد سے غافل
کسی لمحے جو ہو جاؤں
بنا دیکھے تیری صورت
کسی شب میں جو سو جاؤں
تو سپنوں میں چلے انا ۔۔۔۔۔مجھے احساس دلا جانا
لیکن کبھی ناراض مت ہونا
کبھی ایسا جو ھو جائے ۔۔۔۔جنہیں کہنا ضروری ھو
وہ مجھ سے لفظ کھو جائیں
تو انا کو بیچ مت لانا ۔۔۔۔۔میری آواز بن جانا
کبھی ناراض مت ہونا
اے مصور میری تصویر میں وحشت بھی بنا
میری تصویر ادھوری ہے اداسی کے بغیر
غلافِ عرش دیر رات تک بھگو رہے تھے ہم
دعائیں سر پٹک رہی تھیں اور رو رہے تھے ہم🖤
دل کرتا ہے خاموشی سے...
بِنا کسی آہٹ کے...
سب کی زندگی سے نکل جاؤں...
اور میں کنارہ کرتا بھی جا رہا ہوں...
میرے اندر باہر مکمل خاموشی ہے...
ہر ایک سے بے زار...
بلکل چُپ...
اب کوئی پرواہ کرے یا نہ کرے...
کوئی فرق نہیں پڑتا...
تمام شکایتیں جو لوگوں سے...
دنیا سے مجھے تھیں...
میرے دل میں ہی رہ گئی ہیں...
زبان پر کچھ نہیں آتا...
دل خاموش ہے...
آنکھیں خاموش...
روح خاموش...
اِسی خاموشی سے...
ایک دن سب سے کنارہ کر جاؤں گا.
اور کسی کو میرا نام تک نہیں یاد رہے گا🦋
مجھ سے ملنا ہے تو پہلے مجھے فرصت میں سمیٹ
ورنہ بے کار ہے یہ ٹوٹ کے بکھرا ھوا شخص
تو ہے جنگل کی خموشی میں بنایا ہوا گھر
میں ہوں اس گھر میں بہت دور سے آیا ہوا شخص
اک "دھیان " کے پاؤں ڈول گئے
اک سوچ نے بڑھ کر تھام لیا
اک آس ہنسی
اک یاد سنا کر گیت گئی
رُت بیت گئی۔۔۔۔!!
دلوں کی بستی کے لوگ محسن
اجڑ اجڑ کر یہ کہہ گئے ہیں
جہاں وفاؤں میں کھوٹ دیکھو,
وہاں کبھی بھی کھرے نا رہنا۔۔
___🖤
میں ہار گیا ہوں ۔ تمہیں تلاش کرتے کرتے ۔۔ یہ نہیں ہے کہ میں تمہاری تلاش سے بے زار ہو گیا ہوں اور یہ بھی نہیں ہے کہ میں تھک گیا ہوں ۔۔ میں بس ہار گیا ہوں اور میں یہ ہار قبول کرتا ہوں
نہ تم سے ملوں گا میں نہ کوئی امید ہو گی
تمہارے بنا یہ عید بھی کوئی عید ہو گی
یوں گزرے گی عید اب کے برس بھی میری کیا
نہ گفتگو ہو گی تم سے نہ تیری دید ہو گی
ایسا لگتا ہے جیسے میرے اندر دو لوگ ہیں، ایک وہ جو پوری دنیا کو دیکھنا چاہتا ہے اور دوسرا جو اپنا کمرہ چھوڑنا نہیں چاہتا۔
ایک وہ جو تمہیں بھولنا چاہتا ہے اور دوسرا وہ جس کی رگوں میں تم بسے ہو۔
زندگی سوچ کہ بنئے گا میری
آپ سے بھی نہ جیا جاوں گا میں
میں ہوں وہ عشق جو عمریں مانگے
چار دن میں نہ کیا جاوں گا میں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain