Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

Meri aik nazam last part
خدا جانے وہ کس حال میں ہو گی لیکن
میرے ذہن سے وہ آخری ملاقات نہیں نکلی
آج بھی میں اس کو یاد کرتا ہوں
ہر شعر ہر غزل ہر نظم میں اسے پکارتا ہوں
وہ جو سرگوشی بھی سن لیتی تھی میری
اب میری پکار بھی سنتی نہیں ہے
آج میں سمجھا ہوں نہ ہونے کی اذیت کو
لیکن یہ سمجھنے میں بہت دیر کر دی میں نے
وہ مجھ بن ادھوری تھی لیکن
میں بھی اس کے بغیر ادھورا ہوں
وہ تب ادھوری تھی لیکن
میں تب بھی ادھورا تھا اب بھی ادھورا ہوں

aasi-1
 

Meri aik nazam part 2
سن کر میری یہ باتیں وہ
فقط مسکرا ہی پائی تھی
اس کی اس مسکراہٹ میں
اک انتہا کی اذیت تھی
اور پھر کچھ دیر خاموشی کے بعد
اس نے مجھ سے کہا
کہ دیکھنا مدتوں بعد
تم مجھ کو پکارو گے لیکن
میں تب تمہاری پکار پر بھی نہ پلٹوں گی
جب تم نہ ہونے کی اذیت کو سمجھو گے
تب تم سمجھو گے بے بسی میری
آج میں ادھوری ہوں تم بن لیکن
تب تم بھی ادھورے ہو گے مجھ بن
کافی عرصہ بیت گیا ہے اور
پھر کبھی ہم ملے نہیں ہیں

aasi-1
 

Meri aik nazam
Part 1
آخری ملاقات
جب ہم آخری بار ملے تھے
تب وہ پھولوں جیسی تھی
کوئل جیسی اس کی آواز تھی
وہ تتلی جیسی پیاری تھی
اس کی آنکھوں میں کچھ بے چینی تھی
اس کے لبوں پر کوئی فریاد تھی
تب اس نے کہا کہ ہم
اب بچھڑے تو پھر نہ ملیں گے کبھی
اور اس نے یہ بھی کہا
یہ کڑی جدائی مجھ سے سہی نہیں جائے گی
تب میں نے ہنستے ہوئے کہا
کچھ بھی نہیں ہوتا پاگل
چند دنوں کی بات ہے
کون کس کو سدا یاد رکھتا ہے
یہ کہنے کی باتیں ہوتی ہیں
کون کس کے لیے مرتا ہے

aasi-1
 

اندر کی اذیت کو لفظوں سے بیان نہیں کیا جا سکتا
میری اذیت سے واقف میں ہوں یا میرا خدا ہے
عید کے تین دن کیسے گزرے ۔۔ تین دنوں میں کتنا رویا ہوں ۔ کیوں رویا ہوں یہ میں بیان نہیں کر سکتا۔۔۔

aasi-1
 

ضبط اپنا میں کھو دونگا جو کسی نے کہا عید مبارک
دیکھو اب میں رو دونگا جو کسی نے کہا عید مبارک

aasi-1
 

عید مبارک میں کس نوں اکھاں جس عید تے پئی جدائی
عید اوناں جناں دید سجن دی بنا دید عید نا کائی
عید سعید شہید جے کیتی اجڑی کر دے چنائی
یار فرید لکھاں عیداں تھیسن جدوں ملسن وچھڑے ماہی

aasi-1
 

میں لفظوں سے بیان اذیت نہیں کر سکتا

aasi-1
 

عید پر وہ آئیں گے مجھے تھا یقیں
عید گزر گئی مگر وہ آئے ہی نہیں
مکاں بوسیدہ تھا سو چھوڑ گئے ہیں
وہ جو بستے تھے میرے دل میں مکیں

aasi-1
 

اک شخص سے منسلک تھے میرے تہوار سارے
وہ جب جب بات کرتا تھا میری عید ہوتی تھی
I really miss you

کیا تم یہ کر سکتے ہو ماہر نفسیات
a  : کیا تم یہ کر سکتے ہو ماہر نفسیات - 
اشک بن کر چشم تر میں رہتا ہے 
عجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے
a  : اشک بن کر چشم تر میں رہتا ہے عجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے - 
تمام شب منتظر رہے تمہارے 
میں چاند درد تنہائی اور ستارے
a  : تمام شب منتظر رہے تمہارے میں چاند درد تنہائی اور ستارے - 
aasi-1
 

زباں حسینی ہو کردار حسینی ہو تو
ہر ہاتھ میں جب تلوار حسینی ہو تو
مٹ جائے گا فتنہ باطل کا دیکھنا تم
آگر حق کی للکار حسینی ہو تو
دشمن بھی دیکھے گا احترام سے تجھے
سر پر تمہارے گر دستار حسینی ہو تو
صدائے حق بلند ہوتی ہے ہر طرف سے
جینے کا گر استوار حسینی ہو تو
یہ دنیا تیرے پاؤں کی خاک ہو جائے گی
پہلے تو خود میرے یار حسینی ہو تو

aasi-1
 

تمہارے بعد
ہمیں سارا جہان میسر کر دیا گیا تھا
مگر تب تک____ہم آنکھوں پہ ہاتھ رکھ چکے تھے
کئی منزلوں کی جستجو
ہمیں عطا کردی گئی
مگر تب تک____ہم پانے کی خواہش ترک کر چکے تھے

aasi-1
 

اپنی موج میں بہتا تھا بس روتا رہتا تھا
کسی کچھ نہ کہتا تھا بس روتا رہتا تھا
اس دنیا سے بے خبر وہ خود میں مگن
نجانے کیا غم سہتا تھا بس روتا رہتا تھا

aasi-1
 

کچھ اس طرح سے آزمایا گیا مجھے
تیرے نام لے لے کر ستایا گیا مجھے
میں جانتا ہوں یہ فریب ہے حیات کا
اک ٹوٹا ہوا خواب دکھایا گیا مجھے
پہلے سمیٹا گیا میری کرچیوں کو
پھر تمناؤں کی آگ میں جلایا گیا مجھے
پھر پلٹا ہی نہیں میں کبھی اس طرف
تیری محفل سے ایسے اٹھایا گیا مجھے
بروزِ حشر یہ شکوہ کروں گا میں خدا سے
اک شخص کے لیے اتنا کیوں ترسایا گیا مجھے
نہ پوچھ کیسے جھیلے ہیں تیرے ستم اے زندگی
تھوڑا ہنسا ہوں اور زیادہ رولایا گیا مجھے
پھر لگا یہ فتویٰ کہ مرنا حرام ہے عاصی~
پہلے مقام خود کشی تک لایا گیا مجھے

aasi-1
 

چہرے پے کھلتی ہے ہنسی بھی
اور درد بھی اٹھتا ہے سینے سے
اک تصویر تھی بجھی سی وہاں
کل شب میں ملا تھا آئینے سے
سمجھ آتی نہیں ہے کے ہوا کیا
میں بدلا بدلا سا ہوں کچھ مہینے سے
زندگی سے محبت بھی بہت ہے لیکن
دل بھی بیزار سا رہتا ہے جینے سے

aasi-1
 

میری باتوں کی تلخی پر نہ جا میرے حالات پڑھ
تجھے کیا بتاؤں کس کس کا ستایا ہوا ہوں میں
میں میسر نہیں ہوں ایک جیسا ہر کسی کو
تو ویسا مت ڈھونڈ جیسا بتایا ہوا ہوں میں
کوئی اور کردار رکھ تو میرا اپنی کہانی میں
اس محبت سے تو پہلے ہی اکتایا ہوا ہوں میں

aasi-1
 

کبھی کبھی کہنے کو بہت کچھ ہوتا ہے لیکن وہ سننے والا دستیاب ہی نہیں ہوتا جس سے ہم سب کچھ کہہ سکیں

aasi-1
 

منتظر بیٹھا کوئی سوچ رہا ہے کب سے
کاش لاہور سے افطار کی دعوت آ جائے