Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

کہیں میں ضبط کھو نہ دوں یہ سوچ
میں آخری بار بھی اس ملا نہ تھا
وہ گیا تو میری سانس تک رک گئی
مگر میں بچھڑ کر اس سے مرا نہ تھا

aasi-1
 

اس کی ذات سے کوئی گلہ نہ تھا
اور ترک تعلق کا میرا فیصلا نہ تھا
اس سے بھی بچھڑ گیا ہوں میں
جس سے بچھڑنے کا حوصلہ نہ تھا

aasi-1
 

میں تقدیر کے فیصلوں کا منکر نہیں ہوں مگر
دکھ ہے اس بار اس نے خود ہاتھ چھوڑا تھا

aasi-1
 

بدلہ جو وقت گہری رفاقت بدل گئ.!!!
سورج ڈھلا تو سائے کی صورت بدل گئ.!!!
اک عمر تک میں اس کی ضرورت بنا رہا.!!!
پھر یوں ہوا کے اس کی ضرورت بدل گئ.!!!

aasi-1
 

آنسووں کا ہی راج رہنے دو
میرے غم کا علاج رہنے دو
اپنی عادت تم اپنے پاس رکھو
مجھ میں میرا مزاج رہنے دو

aasi-1
 

صرف تمہیں بھولنے کے لیے اتنے سہارے ڈھونڈے۔۔۔۔۔۔
کھوکھلے قہقہے ،آنسو ،تنہائی ، محفلیں ،شاعری۔۔۔۔۔💔

aasi-1
 

وہ بھی کیا دن تھے 8 بجے تک میری 150 پوسٹس پوری ہو جاتی تھیں

aasi-1
 

تیری چاہت تیرا پیار باقی ہو گا .
سانس رکی ہو گی اعتبار باقی ہو گا
دیکھ لینا کوئی بھی نہیں اٹھائے گا جنازہ میرا
کفن چہرے پر ہو گا اور تیرا انتظار باقی ہو گا

aasi-1
 

زندگی کے تعاقب میں اتنے دور نکل آئے کہ وآپس پلٹنا مشکل ہو گیا

aasi-1
 

رت ہے خوشی کی مگر
آ دیکھ میں اداس ہوں

aasi-1
 

وہ جو رونق تھا ہر اک محفل کی
تمہارے بعد تنہائی سے مر گیا
مریض غم تھا شفایاب نہ سکا
وہ مسیحا کی مسیحائی سے مر گیا

aasi-1
 

کون سمجھے گا میرا درد یہاں
کس سے کہوں اداس ہوں میں

aasi-1
 

آج تیری گلی میں وفا کا تماشا ہو گا
اور کوئی تیرا بیمار وہاں بیٹھا ہو گا
سب کو حیرت ہوگی دیکھ کر انجام
میں بھی دیکھوں گا کہ کیا ہو گا
سر شام ہی بیٹھ کر سوچنے لگتا ہوں
ایک ہی تو دل ہے کتنا ٹوٹا ہو گا
تم کس لیے اداس ہو رہے ہو یار
محبت پر یقین ہے ضرور کوئی معجزا ہو گا ۔
خدا ہمیں پھر سے ملائے گا ایک دن
تب وہاں جدائی کا نہ کوئی خدشہ ہو گا
میں مجبوری کو سمجھ تو رہا ہوں عاصم ~
تم بھی تو دیکھو کوئی اور بھی راستہ ہو گا

aasi-1
 

دشمن تو خیر دشمن ہیں .یاروں سے ڈر لگتا ہے
اس دور ناگہانی کے وفا شعاروں سے ڈر لگتا ہے
اٹھانے کی امید پر اتنی بار گرایا گیا ہوں
ہاتھ بڑھاتے ہوئے سہاروں سے ڈر لگتا ہے
موج در موج دریا سے لڑ سکتا ہوں مگر .
ریت سے ملاتے ہوئے کناروں سے ڈر لگتا ہے
دھندلا گئی ہیں آنکهیں روشنی کے فریب میں
اب چمکتے ہوئے شمس اور ستاروں سے ڈر لگتا ہے
گنہگاروں سے تو مل سکتی ہے طبیعت اپنی
مگر ان پارساؤں اور صاحب کرداروں سے ڈر لگتا ہے
پورا شہر ہوا جاتا ہے ہمدرد اپنا
مجھے ان سب فنکاروں سے ڈر لگتا ہے
مختصر کہوں تو بات اتنی سی ہے عاصم~
مجھے آج میرے ہی جانثاروں سے ڈر لگتا ہے

aasi-1
 

مریض غم تھا شفا یاب نہ ہو سکا
وہ مسیحا کی مسیحائی سے مر گیا

aasi-1
 

مجھے محبت پہ یقین ہے ۔
ضرور کوئی معجزا ہو گا
خدا ہم کو پھر سے ملائے گا
تب جدائی کا نہ خدشا ہو گا

aasi-1
 

کچھ اس طرح سے آزمایا گیا مجھے
تیرے نام لے لے کر ستایا گیا مجھے
میں جانتا ہوں یہ فریب ہے حیات کا
اک ٹوٹا ہوا خواب دکھایا گیا مجھے
پہلے سمیٹا گیا میری کرچیوں کو
پھر تمناؤں کی آگ میں جلایا گیا مجھے
پھر پلٹا ہی نہیں میں کبھی اس طرف
تیری محفل سے ایسے اٹھایا گیا مجھے
بروزِ حشر یہ شکوہ کروں گا میں خدا سے
اک شخص کے لیے اتنا کیوں ترسایا گیا مجھے
نہ پوچھ کیسے جھیلے ہیں تیرے ستم اے زندگی
تھوڑا ہنسا ہوں اور زیادہ رولایا گیا مجھے
پھر لگا یہ فتویٰ کہ مرنا حرام ہے عاصم~
پہلے مقام خود کشی تک لایا گیا مجھے

aasi-1
 

ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮨﺮ ﺩﻋﺎ ﭘﻮﺭﯼ ﮨﻮ ﮔﯽ ..
.. ﻣﯿﺮﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﺩﮬﻮﺭﯼ ﮨﻮ ﮔﯽ.
... ﻣﯿﮟ ﻣﺮ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﺎ ﺍﮎ ﺣﺎﺩﺛﮯ ﻣﯿﮟ .
.. ﻣﯿﺮﯼ ﻣﻮﺕ ﻻﺷﻌﻮﺭﯼ ﮨﻮ ﮔﯽ

aasi-1
 

کبھی کبھی کہنا بہت کچھ ہوتا ہے
لیکن کہنا شروع کہاں سے کیا جائے یہ سمجھ نہیں آتی اس لیے خاموشی ہوتی ہے

aasi-1
 

اک شام ہم بھی تیرے شہر سے ہجرت کر لیں گے
اک شام تو بھی اداس ہو کر ہمیں ڈھونڈے گا