Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

اتنا کیوں یاد آتے ہو تم کہ
گماں ہوتا ہے پاس ہو میرے

aasi-1
 

یہ خنک سا موسم یہ ٹھنڈی سی ہوائیں
دل کی خواہش ہے کے کوئی یاد آئے

aasi-1
 

Asslam alaikum
کتنی حسین تھی زندگی ساتھ اس کے
مصروفیات نے چھین لی مجھ سے اداسی میری
Udassi
خوشیاں تو خیر خوشیاں تھیں
اب اداسی بھی مستقل نہیں رہتی

aasi-1
 

طے کچھ عمر ہنسی خوشی کر لی تھی
پھر اس کے بعد میں نے خود کشی کر لی تھی
سبب اداسی اس نے پوچھا ہی نہیں مجھ سے
اور پھر میں نے بھی اختیار خاموشی کر لی تھی

aasi-1
 

یوں تو ایسے بھی ویسے بھی مل جاتے ہیں
وسعت دریا میں ہو تو پیاسے بھی مل جاتے ہیں
سر خیرات کرنے کا گر ہو ارادہ تو
ندامت سے جھکے ہو کاسے بھی مل جاتے ہیں
کہیں آنکھ میں مشابہت تو کہیں زلف ایک سی
شوق سے ڈھونڈوں تو اس جیسے بھی مل جاتے ہیں
مرکوز روح ہو گئی ہے اس ایک پر ہی عاصی~
ورنہ دیکھنے میں اس اچھے خاصے بھی مل جاتے ہیں

aasi-1
 

آسمان سے ٹوٹا ہوا ستارہ ہو گیا ہوں
جب سے میں تمہارا ہو گیا ہوں
پہلے بہتا تھا موج دریا کی طرح
اب سوکھ کے کنارا ہو گیا ہوں
درد بانٹتے پھرتے ہیں الفاظ میرے
نجانے کتنے لوگوں کا سہارا ہو گیا ہوں
بگڑ چکا ہے میرا مزاج اس قدر
اب تو میں شاید آوارہ ہو گیا ہوں
آسمان سے ٹوٹا ہوا ستارہ ہو گیا ہوں
عاصی~ جب سے میں تمہارا ہو گیا ہوں

aasi-1
 

کسی کی تصویر آنکھ میں دھوئے جاتے ہیں
اسی لیے تو ہم مسلسل روئے جاتے ہیں
شاید کسی سے تو اگ آئے فصل گل
تبھی تو ہم زمین میں اشک بوئے جاتے ہیں
ایک ہم ہیں جو مدت سے جاگ رہے ہیں
ایک میرے بخت ہیں جو سوئے جاتے ہیں
اک خزانہ تھا تیری یادوں کا پاس میرے
اب تو وہ بھی تسلسل سے کھوئے جاتے ہیں

aasi-1
 

خوشبو کے دیس میں جانے والا شخص کوئی اور ہو گا
طوفانوں سے آنکھ ملانے والا شخص کوئی اور ہو گا
میں تو افسردہ بیٹھا ہوں اپنے شکستہ حال پر
وہ بات بات پر مسکرانے والا شخص کوئی اور ہو گا
باشندگان بستی اندھیرے میں عمر گزار دیں گے
ہوا کے مدمقابل چراغ جلانے والا شخص کوئی اور ہو گا
اس بستی کا ہر شخص عادی ہے دل آزاری کا
روتے ہوؤں کو ہنسانے والا شخص کوئی اور ہو گا
خود بھٹکتے پھرتے ہیں ادھر ادھر رہبر یہاں
خلعقت کو سیدھا رستہ دکھانے والا شخص کوئی اور ہو گا
حیرت زدہ ہے ہر اک نقش تصویر کا
تصورات کی تصویر بنانے والا شخص کوئی اور ہو گا
ہم تھک چکے ہیں کشتیوں کو ~بناتے ہوئے عاصی
وہ کناروں کو ملانے والا شخص کوئی اور ہو گا

aasi-1
 

یہ دکھاوے کی محبتیں اور دل میں عداوتیں
مار ہی نہ ڈالیں مجھے کہیں تیری یہ سازشیں
یہ درد یہ وحشت یہ ویرانی ہیں تحفے تیرے
ہم کیسے بھول جائیں تیری یہ عنایتیں
جو بھی دیا جی بھر کر دیا ہے مجھے تو نے
ویسے بھی تھیں شہر بھر مشہور تیری سخاوتیں
کس بات پر روٹھ کر ہوا جدا تو نے بتایا نہیں
ویسے تو ہوتی رہتی تھیں اپنے درمیان رنجشیں
کئی زندگیاں لگیں تھیں جن کو بنانے میں عاصی
پل بھر میں جل کر خاک ہوئیں وہ ساری عمارتیں

aasi-1
 

زیادہ پاس مت آنا
میں وہ تہہ خانہ ہوں جس میں
شکستہ خواہشوں کے ان گنت آسیب بستے ہیں
جو آدھی شب تو روتے ہیں،
پھر آدھی رات ہنستے ہیں !

aasi-1
 

وہ تغافل پرست ہے اس سے
روٹھ جانا بھی , رائیگانی ہے

aasi-1
 

حالات نے چہرے کی چمک چھین لی ورنہ__!
دو چار برس میں یوں بڑھاپے نہیں آتے ___!!

aasi-1
 

ﻭﮦ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ جوں
ﺟﯿﺴﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ

aasi-1
 

رفوگر!
دھیان سے
یہ زخم خنجر کے نہیں
ادھڑے ہوئے
وعدوں کی رسوائی کے ہیں

aasi-1
 

اتری ہوئی ہے روح کے اندر تلک تھکن
یعنی کہیں وہ جان سے پیارا اداس ہے۔۔

aasi-1
 

ہمارے دل محلے کی گلی سے
ہماری لاش لائی جا رہی ہے
کہاں لذت وہ سوزِ جستجو کی
یہاں ہر چیز پائی جا رہی ہے

aasi-1
 

زندگی میرے مقدّر میں نہیں ہے، پھر بھی
میں کبھی ریل کی پٹڑی پہ نہیں لیٹوں گا

aasi-1
 

تجھ پہ لکھوں گا بعد میں،پہلے
اپنی حالت پہ شاعری کرلوں

aasi-1
 

وہ جن کو مل جاتی ہے من چاہی مُحبت'
اٰن سے کہنا ہمارے لیے دُعا کرے.!!

aasi-1
 

آنکھ سے کھینچ کر____نکالے ہیں
خواب ویسے بھی مرنے والے تھے۔