آپ کی توجہ تھی کرتب پر فقط
آپ نے کہاں سمجھا دُکھ مداری کا
کام مجھ سے کوئی ہوا ہی نہیں
بات یہ ہے کہ میں تو تھا ہی نہیں
اب تو مشکل ہے زندگی دل کی
یعنی اب کوئی ماجرا ہی نہیں
کسی روز مرجائیں گے ہم ، اور تمھیں لگے گا ہم آف لائن ہیں..!!💔🥹
رسماً نہ ہی سہی پر سشِ احوال کو آجا تُجھ کو میِرا غمخوار سمجھتی ہے یہ دُنیا ~🫠❤️🩹
کوئی کسی کا نہیں ہوتا
تم اپنی ہی مثال لے لو
اور کچھ دل آزاریاں انسان چاہ کے بھی معاف نہیں کر پاتا!
دستک تو بڑی بات ہے تم جب سے گئے ہو
اس گھر کے دریچوں سے ہوا تک نہیں آتی🥀
دنیا کی اس بھیڑ میں کھو جاں گے
تیرے بن اسی پاگل واگل ہو جاں گے
جلا آیا ہوں اب وہ ساری کشتیوں کو میں جس میں تیرے ساتھ سفر طے کرنے کے خواب دیکھے تھے۔
فکرِ معاش،ماتمِ دل،غمِ دنیا،غمِ جاناں"
"آج سب سے معذرت کہ طبیعت اُداس ہے"🪔
یاد آ ہی جاتا ھے ، ناصح کا قول بھی____
سب کچھ کیجیے گا ، بس محبت ناں کیجیے___!!!!!
جس دن میری آنکھوں نے
تمہارے نام پر بھیگ جانا چھوڑ دیا۔۔۔!
اُس دن..!میں تمہیں اپنے سارے درد ،،
معاف کردوں گا
جس دن میری آنکھوں نے
تمہارے نام پر بھیگ جانا چھوڑ دیا۔۔۔!
اُس دن..!میں تمہیں اپنے سارے درد ،،
معاف کردوں گے
شب طویل بھی کاٹی ہے خود کلامی سے
کوئی شریک میرے رتجگے میں تھا ہی نہیں
دیکھتا ہوں تجھے تو سوچتا ہوں ۔۔۔
.....تیرے جیسے اگر اکیلے ہیں
میرے جیسوں کا پھر خدا حافظ۔۔۔۔
🥀🥀
اے طُورِ موسیٰ ہمارے بھی مسئلے ہیں کُچھ
ہمیں بھی __ کبھی خُدا سے ہم کلام کراؤ نا
اب تو تیرے لوٹ آنے کی امید بھی مرتی جا رہی ہے
روح پیاسی کہاں سے آتی ہے
یہ اداسی کہاں سے آتی ہے
زندگی تیری جستجو میں
ہم نے سب کچھ گنوا دیا
کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے
کہاں ہو تم کہ یہ دل بےقرار آج بھی ہے
وہ وادیاں وہ فضائیں کہ ہم ملے تھے جہاں
میری وفا کا وہیں پر مزار آج بھی ہے
نا جانے دیکھ کے کیوں اُنکو یہ ہو احساس
کہ میرے دل پہ اُنہیں اختیار آج بھی ہے
وہ پیار جس کے لیؑے ہم نے چھوڑ دی دنیا
وفا کی راہ میں گھائل وہ پیار آج بھی ہے
یقیں نہیں ہے مگر آج بھی یہ لگتا ہے
میری تلاش میں شائد بہار آج بھی ہے
نا پوچھ کتنے محبت کے زخم کھائے ہیں
کہ جن کو سوچ کے دل سوگوار آج بھی ہے
حسرت جے پوری
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain