Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

کیا قیامت ہوئی اگر اک شخص
اپنی خوش قسمتی کو بھول گیا

aasi-1
 

خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں
یہ اذیت، بڑی اذیت ہے

aasi-1
 

بیٹھ جا راہ میں قرینے سے۔۔
یاد آئی ہے یار کے مانند۔

aasi-1
 

زمانہ تھا وہ دل کی زندگی کا
تری فرقت کے دن لاؤں کہاں سے

aasi-1
 

لکھا تھا اک کتاب میں ہر مسئلے کا حل
اور آخری سطور میں لکھا تھا خودکشی
پہلے بدن پہ ہجر مسلّط کیا گیا
پھر چیخ کر کہا گیا،"اب کاٹ زندگی

aasi-1
 

تیرے غم نے پہن لیا ہے مجھے
اور میں تیرے پاس آیا ہوں
تو نے مجھ کو پہچانا۔۔۔؟
میں ہوں اس زندگی کا افسانہ
جو یہاں زخم کھانے آئی تھی
جس کی شہ رگ کو خون اگلنا تھا
جس کی پوشاک پوستین خشن
کم بہا تر تھی ان نیاموں سے
جو زیان و ضرر اگلتی ہیں
آدمی اور زندگی کے لیے
زندگی جو فقط محبت تھی
اور انہوں نے اسے نہ پہچانا..!!

aasi-1
 

میں نے یہ کب کہا تھا محبت میں ہے نجات
میں نے یہ کب کہا تھا وفادار ہی رہو؟؟؟

aasi-1
 

دل پریشاں ھے کیا کیا جاۓ
عقل حیراں ھے کیا کیا جاۓ

aasi-1
 

اک تو کبھی نہ آئے تھے، گئے تو روٹھ کر گئے

aasi-1
 

نہ ہوا نصیب قرارِ جاں، ہوسِ قرار بھی اب نہیں
ترا انتظار بہت کیا، ترا انتظار بھی اب نہیں🖤
تجھے کیا خبر مہ و سال نے ہمیں کیسے زخم دیئے یہاں
تری یادگار تھی اک خلش، تری یادگار بھی اب نہیں🖤
نہ گلے رہے نہ گماں رہے، نہ گزارشیں ہیں نہ گفتگو
وہ نشاطِ وعدہء وصل کیا، ہمیں اعتبار بھی اب نہیں🖤

aasi-1
 

رشتہِ دل ترے زمانے میں
رسم ہی کیا نباہنی ہوتی
مسکرائے ہم اس سے ملتے وقت
رو نہ پڑتے اگر خوشی ہوتی

aasi-1
 

ہر موڑ پر آ کر مجھ سے ملتی ہے فرحت
کہیں بد نصیبی بھی تو نہیں دیوانی میری

aasi-1
 

زہر تھا اپنے طور سے جینا
کوئی اِک تھا جو مر گیا جانم

aasi-1
 

رلانے پھر مجھ کو ستم گر آ گیا ہے
وہ دیکھو پھر سے دسمبر آ گیا ہے
ابھی بھرے ہی تھے زخم پرانے
پھر سے درد جگانے دسمبر آ گیا ہے

aasi-1
 

اے دسمبر تم کیوں آتے ہو؟
دسمبر، ایویں ہی🤨
اے دسمبر تم اتنے ٹھنڈے کیوں ہو؟
دسمبر ، بکواس نا کر میں سعودیہ آتا ہی نہیں😏
اے دسمبر ، تم مت جاو نا😒
دسمبر ، اگے جنوری میں بھی مینو بڑے کام ویلا نئ 😐
دسمبر! تم یاد آتے ہو
دسمبر، ہاں جی، ایڈا میں دو دا پہاڑہ😒
دسمبر! تم درد دیتے ہو
دسمبر، میں تہاڈا ہتھ بُوہے اچ دے دِتا؟؟😡
دسمبر! تم اتنے اداس کیوں دِکھتے ہو
دسمبر ،تے باقی مہینے کیہڑا تہانوں جگتاں لاندے

aasi-1
 

دسمبر کی پہلی شام ••🍂❤️
سردی کی خبر دیتی ہوا ںیں•• سرد موسم , لمبی راتے , خاموشی, رات کی تاریک , گہرا سانٹھ , میری تنہائ , 🥀🖤
میرا کمرہ اس میں موجود ماضی کے پل •••کچھ یادیں, کچھ اھورے خواب , سرد لہجے, ادھوری شاعری ••• گہری سوچ ••• تنہاںیوں میں خود سے گفتگو••😊💓 اور ساتھ ایک کپ چاۓ ••••☕❤️🔥

aasi-1
 

دسمبر جب بھی لوٹا ہے میرے خاموش آنگن میں
میرے بستر پہ بکھری ہوئی کتابیں بھیگ جاتی ہیں

aasi-1
 

مصلحت اس میں کیا ہے میری
ٹوٹا پھوٹا لگتا ہوں ۔۔۔۔۔

aasi-1
 

یادوں کا حساب رکھ رہا ہوں
سینے میں عذاب رکھ رہا ہوں
تم کچھ کہے جاؤ کیا کہوں میں
بس دل میں جواب رکھ رہا ہوں
تم پر میں صحیفہ ہائے کہنہ
اک تازہ کتاب رکھ رہا ہوں

aasi-1
 

"اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیں؟
" فقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم "