Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

کسی سے نہ ملنے کے بہانے کرنے والا
میں بہت جلد اکتا جانے والا
لوگوں سے مسکراہٹوں سے
خوشیوں سے چیزوں سے
دوستوں سے اپنوں سے
اور
سب سے زیادہ خود سے
ایسے لڑکوں کو بھی بهلا کوئی پسند کرتا ہے
جن کی الگ ہی دنیا ہو
جن کے خواب گاڑی پیسہ کچھ بھی نہ ہو بس
چند لمحے خاموشی کے ہوں سکون کے ہوں
اک چھوٹی سی دنیا ہو جہاں دکھاوا نہ ہو بس سادگی ہو
ایسی سادگی ایسا خلوص ہو جو ایک دو صدی پہلے ہوا کرتا تھا 🖤

aasi-1
 

تم کہاں ہو لوٹ کر کیوں نہیں اتے اے دوست
دیکھو تو سہی میں احساس تنہائی سے مر رہا ہوں

aasi-1
 

محرومی سی محرومی ہے ناکامی سی ناکامی
غم تو دیوانہ کر دے اچھے خاصے فرزانے کو
جون تو اِک دیوانہ ٹھیرا اور پھر کیسا دیوانہ
دیکھوجانےکیاکربیٹھے روکو اس دیوانے کو

aasi-1
 

میں تو کب کا گزر چکا خود سے
تم بھی خود سے گزر تو سکتی ہو
کوئی درمان دل نہیں لیکن
تم مری جان! مر تو سکتی ہو

aasi-1
 

آج پھر وقت ٹھہر گیا ہے
آج پھر تم یاد آئے ہو
آج پھر تنہائی راس ہے
آج پھر نومبر اداس ہے
آج پھر درد لازوال ہے
آج پھر حوصلہ کمال ہے
آج کا دن مشکل سے کٹا ہے
آج کی رات قیامت ہو گی
اب یاد نہ آیا کرو مجھے
یوں نہ ستایا کرو مجھے
اک دن قفس توڑ دونگا
کسی شام تیری دنیا چھوڑ دونگا

aasi-1
 

ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﮯ
ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﯼ ﻃﻮﻓﺎﻧﯽ ﺭﺍﺕ
ﻭﯾﺮﺍﻥ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﯿﻼ ﻣﯿﮟ
ﺗﯿﺰ ﺑﺨﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﻠﺴﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﺟﺴﻢ
مجھے پسند ہے
رکتی ہوئی سانسیں
ڈوبتی ہوئی نبضیں
مجھے پسند ہے

aasi-1
 

بے ﻗﺮﺍﺭ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ
ﯾﺎﺩ ﮐﮯ ﺟﮭﺮﻭنکوں ﺳﮯ
ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﮨﯽ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯﮐﯽ
ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮨﮯ
ﺁﺝ ﮐﻞ ﻧﻮﻣﺒﺮ ﮐﯽ
ﭘﮭﺮﺍﺩﺍﺱ ﺷﺎﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭ
ﺩﺳﻤﺒﺮ ﮐﮯ ﺁﻧﮯ ﻣﯿﮟ
ﻭﻗﺖ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺑﺎﻗﯽ ﮨﮯ
ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺯﺭﺩ ﺯﺭﺩ ﺭﺍﺗﯿﮟ ﮨﯿﮟ
ﺍﺱ ﺳﺮﺩ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ
ﭨﻮﭦ ﭘﮭﻮﭦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﻢ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﺁﺗﮯ ﮨﻮ
ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ

aasi-1
 

نومبر تیری سب چالیں
دسمبر جیسی لگتی ہیں
وہی ٹھنڈک وہی خنکی
وہی یادوں کی برساتیں
وہی بے خود میری سانسیں
وہی بے ربط تیری باتیں
نومبر زخم دے کر پھر
بلاتے ہو دسمبر کیوں
مجھے ان سرد لمحوں میں
رلاتے ہو نومبر کیوں ؟

aasi-1
 

مجھے کنارے کی کب تمنا
تمہیں ہے دریا کے پار جانا
مگر یہ سوچو
کہ آج دریا چڑھا ہوا ہے
بپھرتی موجوں کی سرخ آنکھیں بتا رہی ہیں
خراج مانگے گا آج دریا
ترا ضروری ہے پار جانا
تو ایسا کر لو
مجھے شریک سفر بنا لو
کہ میرا کیا ہے
خراج مانگے جو تم سے دریا
مجھے بھنور میں اتار دینا
ترا ضروری ہے پار جانا

aasi-1
 

آتے ہوئے رویا نہ میں جاتے ہوئے رویا
جتنا میں ترا شہر بھلاتے ہوئے رویا
بچوں کو سناتا رہا ابّا کی کہانی
کل رات میں بچوں کو سلاتے ہوئے رویا
کچھ ایسی محبت سے میں ہارا ہوں محبت
دشمن بھی مِرا جشن مناتے ہوئے رویا
رب جانے ڈرامے میں ڈرامہ تھا، ۔یا سچ تھا
اک آدمی تھیٹر میں ہنساتے ہوئے رویا
وہ کون مصوّر تھا جو آزاد نگر کی
تصویر میں زنجیر بناتے ہوئے رویا
بیماری سے لڑتی ہوئی جنت ہے مری ماں
یونہی نہیں میں پاؤں دباتے ہوئے رویا
یہ شاعری احساس کی معراج ہے گر تو
کیا کوئی کبھی شعر سناتے ہوئےرویا؟
شاگرد الف اسلحہ پڑھنے پہ مصر تھے
استاد الف امن پڑھاتےہوئے رویا

aasi-1
 

سب محبت کا اک پہر ہے۔۔۔!!
یہ جوپلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ سا ہے
یہ جو تیرے بنا کوئی اتنا اکیلا سا ہے
زندگی تیری یادوں سے مہکا ہوا شہر ہے
سب محبت کا اک پہر ہے۔۔۔!!
ساحلوں پہ گھروندے بنائے تھے ہم نے۔۔تمہیں یاد ہے؟
رنگ بارش میں کیسے اڑائے تھے ہم نے۔۔تمہیں یاد ہے؟
جانے کس کے لیئے گھر سجائے تھے ہم نے۔۔تمہیں یاد ہے؟
کوئی خوشبو کا جھونکا ادھر آ نکلتا کہیں
گم ہے نیندوں کے صحرا میں خوابوں کا رستہ کہیں
ہر خوشی آتے جاتے ہوئے وقت کی لہر ہے

aasi-1
 

زندگی کیا ہے اک کہانی ہے
یہ کہانی نہیں سنانی ہے

aasi-1
 

لہو روتے نہ اگر ہم دم ِ رخصت یاراں
کیا عجب تھا جو کوئی اور تماشا کرتے
چلو اچھا ہے کہ وہ بھی نہیں نزدیک اپنے
وہ جو ہوتا تو اسے بھی نہ گوارا کرتے

aasi-1
 

لہو روتے نہ اگر ہم دم ِ رخصت یاراں
کیا عجب تھا جو کوئی اور تماشا کرتے
چلو اچھا ہے کہ وہ بھی نہیں نزدیک اپنے
وہ جو ہوتا تو اسے بھی نہ گوارا کرتے

aasi-1
 

کُچھ خواب آنکھوں میں کیوں ابتک زندہ ہیں
خیر ہم بھی ان خوابوں پہ بُہت شرمندہ ہیں
اپنی تقدیر کے لکھے کو کوسنا چھوڑ دو تم بھی
اُن کی تیاری کرو جو سفر تمہارے آیندہ ہیں
یہ فیصلہ جُدائ کا اگر فہم و فراست سے تھا
پھر کیوں ہم افسردہ آپ کیوں نمدیدہ ہیں
مدوا کس بات کا ہو جب کوی مدُعا ہی نہیں
جس کے ساتھ ہیں آپ یہ اپکے ہی پسندیدہ ہیں

aasi-1
 

تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو

aasi-1
 

محبت میں وفا کا زہر کھا کر
میں اپنا فرض پورا کر چکا ہوں
مجھے ہی پوچھنے کو آئے ہیں آپ
مگر میں، میں تو شاید مر چکا ہوں

aasi-1
 

ذہنوں پہ صدموں کہ بوجھ لیے!!!
ہم نے مرنے تک تو جینا ہے

aasi-1
 

کبھی مجھ کو رولائے کبھی مجھ کو ہنسائے
مجھے کتنا ستاتی ہے وہ لڑکی بہت یاد آتی ہے

aasi-1
 

تم کو دیکھا نہیں ہے مدت سے
رونقیں ہم بھلا کہاں ڈھونڈیں
دل کی دھڑکن سے تم ہو پیوستہ
پھر تمہیں کیوں یہاں وہاں ڈھونڈیں----!!