مانا کہ آپ دور جا سکتے ہیں .مجھے بھول بھی سکتے ہیں مگر زندگی میں کوئی ایک وقت ایسا ہو گا جب آپ کو میری یاد آئے گی تب دیر مت کرنا اور لوٹ آنا میں آپ کا منتظر ہوں گا
یوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھو لیے خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیے گھر سے چلے تھے ہم تو خوشی کی تلاش میں غم راہ میں کھڑے تھے وہی ساتھ ہو لیے مرجھا چکا ہے پھر بھی یہ دل پھول ہی تو ہے اب آپ کی خوشی اسے کانٹوں میں تولیے ہونٹوں کو سی چکے تو زمانے نے یہ کہا یوں چپ سی کیوں لگی ہے اجی کچھ تو بولئے
یہ تیرا دل تو سلامت ہے، اس کو توڑ کے لا یہ شعر میں مفت میں تجھ کو سنانے والا نہیں یہ خشک سالی ہے اشکوں سے کم نہیں ہوگی یہ ہجر آپ کی نقش سے جانے والا نہیں۔۔۔!!!
کسی نے اپنا بنایا بنا کے چھوڑ دیا یقیں وفا کا دلایا دِلا کے چھوڑ دیا ہم اِک درخت پہ بیٹھے ہوئے پرندے تھے ہمیں ہَوا نے اُڑایا اُڑا کے چھوڑ دیا ہمارے ساتھ سلیقے سے واردات ہوئی قفس میں رہنا سکھایا سِکھا کے چھوڑ دیا اچانک اُس نے ایسی بات کہی دل دھڑکا وہ ذرا مُسکرایا مُسکرا کے چھوڑ دیا ہماری نیند سے اِس واسطے نہیں بنتی کسی نے خواب دکھایا دِکھا کے چھوڑ دیا ہم ایسے دشت نشیں کیا منائیں آزادی ہمیں کسی نے محبت میں لا کے چھوڑ دیا
"""زرد چہرہ ہے میرا زرد بھی ایسا ویسا ہجر کا درد ہے اور درد بھی ایسا ویسا"""• """کیا تجھے ہجر کے آثار بتاؤں جاناں تو تو بے درد ہے بے درد بھی ایسا ویسا""