Damadam.pk
aasi-1's posts | Damadam

aasi-1's posts:

aasi-1
 

نہیں آتے اب ہوا کے جھونکے بھی ہمارے آنگن میں
مبشر
جب سے وہ گئے ہیں ہواؤں تک نے رخ موڑ لیا ہم سے

aasi-1
 

بہار رت میں اجاڑ رستے تکا کرو گے تو رو پڑو گے
کسی سے ملنے کو جب بھی محسن، سجا کرو گے تو رو پڑو گے
تمہارے وعدوں نے یار مجھ کو تباہ کیا ہے کچھ اس طرح سے
کہ زندگی میں جو پھر کسی سے دغا کرو گے تو رو پڑو گے
میں جانتا ہوں کہ میری محبت اجاڑ دے گی تمہیں بھی ایسا
کہ چاند راتوں میں جب کسی سے ملا کرو گے تو رو پڑو گے
برستی بارش میں یاد رکھنا تمہیں ستائیں گی میری یادیں
کسی ولی کے مزار پر جب دعا کرو گے تو رو پڑو گے

aasi-1
 

بہار رت میں اجاڑ رستے تکا کرو گے تو رو پڑو گے
کسی سے ملنے کو جب بھی محسن، سجا کرو گے تو رو پڑو گے
تمہارے وعدوں نے یار مجھ کو تباہ کیا ہے کچھ اس طرح سے
کہ زندگی میں جو پھر کسی سے دغا کرو گے تو رو پڑو گے
میں جانتا ہوں کہ میری محبت اجاڑ دے گی تمہیں بھی ایسا
کہ چاند راتوں میں جب کسی سے ملا کرو گے تو رو پڑو گے
برستی بارش میں یاد رکھنا تمہیں ستائیں گی میری یادیں
کسی ولی کے مزار پر جب دعا کرو گے تو رو پڑو گے

aasi-1
 

ان کی چوکھٹ کو چوم لو محسن
باقی سارے ثواب رہنے دو .... 🙏

aasi-1
 

ان کی چوکھٹ کو چوم لو محسن
باقی سارے ثواب رہنے دو .... 🙏

aasi-1
 

ﺑﺎﺭﺵ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﮔﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯿﮓ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﮑﯿﮧ ﻣﯿﺮﺍ

aasi-1
 

مرتب کر گیا اک عشق کا قانون دنیا میں
وہ دیوانے ہیں جو مجنوں کو دیوانہ بتاتے ہیں

aasi-1
 

کس جرم کی پاداش میں یہ ظلم ہوا زیب
کیوں کاٹ دیئے وقت نے یوں ہاتھ ہمارے

aasi-1
 

خوشیاں تمہارے بعد مِلی ہیں بہت مگر۔ ۔ ۔
لیکن یہ میری آنکھ کے حلقے نہیں گئے!

aasi-1
 

میں بھول جاؤں تمہیں
اب یہی مناسب ہے
مگر بھلانا بھی چاہوں تو کس طرح بھولوں
کہ تم تو پھر بھی حقیقت وہ
کوئی خواب نہیں
یہاں تو دل کا یہ عالم ہے کیا کہوں
کمبخت!
بھلا نہ پایا وہ سلسلہ
جو تھا ہی نہیں
وہ اک خیال
جو آواز تک گیا ہی نہیں
وہ ایک بات
جو میں کہہ نہیں سکا تم سے
وہ ایک ربط
جو ہم میں کبھی رہا ہی نہیں
مجھے ہے یاد وہ سب
جو کبھی ہوا ہی نہیں

aasi-1
 

کچھ روز سے ہم شہر میں رسوا نہ ہوئے ہیں
آ پھر کوئی الزام لگانے کے لئے آ

aasi-1
 

ﺍﺏ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﻣﭩﮭﺎﺱ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﺍﺏ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻭﮦ ﺩﻝ️ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ
ﺍﺏ ﺗﻮ ﻏﯿﺮ ﺑﮭﯽ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺣﺎﻟﺖ ﭘﺮ
ﯾﻌﻨﯽ ﺍﺏ ﻣﯿﺮﺍ ﺣﺎﻝ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ

aasi-1
 

وہ ہمسفر تھا مگر اُس سے ہم نوائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
محبتوں کا سفر اس طرح بھی گزرا تھا
شکستہ دل تھے مسافر ، شکستہ پائی نہ تھی
کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت
کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی
نہ اپنا رنج ، نہ اوروں کا دکھ ، نہ تیرا ملال
شبِ فراق کبھی ہم نے یوں گنوائی نہ تھی
عداوتیں تھیں ، تغافل تھا، رنجشیں تھیں مگر
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا ، بے وفائی نہ تھی
بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل
غزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی
عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیرؔ
وہاں بھی آ گئے آخر، جہاں رسائی نہ تھی

aasi-1
 

کِس تَجسس سے تمہیں کُھوج رہا ہے کوئی
آپ کے پَاس کیا آپ کا نَقشہ ہے کوئی ۔۔!!!
اب پَرندے بھی اُتر آتے ہیں مَاتم کرتے
میرا نُقصان مرے یار بَڑا ہے کوئی ۔۔۔!!

aasi-1
 

میرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کچھ سنا دینا
زباں سے کچھ نہ کہنا دیکھ کر آنسو بہا دینا
نشیمن ہو نہ ہو یہ فلک کا تو مشغلہ ٹھہرا
کہ دو تنکے جہاں پر دیکھنا بجلی گرا دینا
میں اس حالت سے پہنچا حشر والے خود پکار اٹھے
کوئی فریاد کرنے آ رہا ہے راستہ دینا
اجازت ہو تو کہہ دوں قصۂ الفت سرِ محفل
مجھے کچھ تو فسانہ یاد ہے کچھ تم سنا دینا
مئیں مجرم ہوں مجھے اقرار ہے جرم محبت کا
مگر پہلے خطا پر غور کر لو پھر سزا دینا
ہٹا کر رخ سے گیسو صبح کر دینا تو ممکن ہے
مگر سرکار کے بس میں نہیں تارے چھپا دینا
یہ تہذیبِ چمن بدلی ہے بیرونی ہواؤں نے
گریباں چاک پھولوں پر کلی کا مسکرا دینا
قمر وہ سب سے چھپ کر آ رہے ہیں فاتحہ پڑھنے
کہوں کس سے کہ میری شمع تربت کو بجھا دینا

aasi-1
 

تیرے نام سے محبت کی ہے
تیرے احساس سے محبت کی ہے
تو میرے پاس نہیں پھر بھی
تمہاری یاد سے محبت کی ہے
کبھی تم نے بھی مجھےیاد کیا ہو گا
میں نے ان لمحات سے محبت کی ہے
تم سے ملنا تو ایک خواب سا لگتا ہے
میں نے تیرے انتظار سے محبت کی ہے

aasi-1
 

تیرے نام سے محبت کی ہے
تیرے احساس سے محبت کی ہے
تو میرے پاس نہیں پھر بھی
تمہاری یاد سے محبت کی ہے
کبھی تم نے بھی مجھےیاد کیا ہو گا
میں نے ان لمحات سے محبت کی ہے
تم سے ملنا تو ایک خواب سا لگتا ہے
میں نے تیرے انتظار سے محبت کی ہے

aasi-1
 

دل میں اِک عمر جس نے شور کیا
وہ بہت کم رہا ہے آنکھوں میں

aasi-1
 

جائیے آپ ہی منا لیجے
ہم تو کر آئے ہیں خفا خود کو

aasi-1
 

ﮨﻢ ﮐﻮ ----- ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻧﯿﻨﺪ ﺑﮭﯽ
ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﯽ
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺟﮕﺎ
ﮐﺮ ﺩﯾﺌﮯ ﮔﺌﮯ