دل کی بستی مین خزاؤں کے عذاب آتے ہیں
اس بیاباں میں کہاں تازہ گلاب آتے ہیں
تم ناں اب اپنے لئے اور ٹھکانہ ڈھونڈو
ان دنوں مجھ کو کسی اور کے خواب آتے ہیں
ایسے لوگوں کو لگاتا ہی نہیں منہ ورنہ
ایسی باتوں کے مجھے خوب جواب آتے ہیں
تم کو معلوم نہیں ہونے نہ ہونے کا راز
ہم جہاں ہیں ہی نہیں ڈٹ کے وہیں بیٹھے ہیں
Asslam alaikum ....
Janab damadam k owners aur admins se guzarish hai k mehrbani farma kr opera mini k zariye posts sharing ko bahaal kiya jaye ..Please friends is masle ki tara admin ki tawajo dalwana main aap sab ka mashkor Hong a shukrya

کبھی خواب کا دکھ کبھی تعبیر پر رونا آیا
مجھ کو تو اپنی ہی لٹی ہوئی جاگیر پر رونا آیا
میرے قسمت میں لکھا ہوا کچھ بهی مل نہ سکا
دیکھا جو ہاتھ اپنا مجھے اپنی تقدیر پر رونا آیا
قید قفس میں ہی گزر گئے دن بہار کے
پائی جو رہائی تو ٹوٹی ہوئی زنجیر پر رونا آیا
کل شب جو کھولی میں نے اپنی کتاب .معاضی عاصی~
دیکھ کر اپنی ہنستی ہوئی تصویر پر رونا آیا
السلام علیکم. .دوستو آپ لوگوں کے ساتھ میرا وقت بہت اچھا گزرا .....مگر اب میں دما دم چھوڑ کر جا رہا ہوں ..
اگر جانے انجانے میں کسی کا دل دکھایا ہو یا کسی کو میری کوئی بات بری لگی ہو تو میں تہ دل سے معافی مانگتا ہوں ..پلیز مجھے معاف کر دیجئے گا. .
ختم ہونے کو ہے سفر شاید
پھر ملیں گے مگر شاید
اللہ حافظ
دل کے ویران جزیرے میں
درد تنہا بیٹھ کر روتا رہتا ہے
ہم کب تک تڑپتے رہیں گئے ہم غم حیات میں
کب ہمیں رہائی زندگی تیری قید سے ملے گی
عمر بھر وہم و گماں میں رہا
درد ہی میری داستاں میں رہا
آنکهیں کهلیں تو تعبیر بدل گئی
عجب خواب دل ناداں میں رہا
خاموشیوں سے اس قدر مانوس تها
میں چپ چاپ شہر ویراں میں رہا
پاؤں تهک گئے اور منزل نہ ملی عاصی~
عمر بهر سفر رائیگاں میں رہا
ﺍﯾﮏ ﻧﺎﭨﮏ ﮨﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ
ﺁﮦ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ، ﻭﺍﮦ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ __
السلام علیکم دوستو میں نے ہمیشہ آپ کے لیے لکھا ..آج میرا برتھ ڈے(birthday ) ہے ...آج آپ لوگ میرے لیے کوئی ایک جملہ ..شعر. .نصیحت یا دعا جو بھی دل کرے لکھ دیں ..شکریہ
۔۔ﻭﮦ ﺑﮍﯼ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﺍﻋﻼﻥ ﺳﻨﺎ
ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔۔
۔۔ﺍﺳﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﮎ
ﺩﻥ ﻣﺮ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﺎ۔۔
یوں مجھ کو وہ صلہ وفا دیتا ہے
میری ہر ایک نشانی جلا دیتا ہے
پہلے لگاتا ہے آگ میرے گهر کو
پهر اس کو اور ہوا دیتا ہے
بناتا ہے دیوار پر پہلے تصویر میری
پهر کچھ سوچ کر اسے مٹا دیتا ہے
ہر روز کرتا ہے اک نیا مجھ سے وعدہ
پهر ہر روز ہی وہ عہد بهلا دیتا ہے
رکھ کر خود کو بهی محبت کے کردار میں
روز مجهے اک کہانی نئی سنا دیتا ہے
غمِ دہر سے کیا رشتہ ہے تمہارا عاصی~
کیوں وہ تم کو روز رولا دیتا ہے
غمِ حیات کو سہہ کر دیکھ لیا
تجھ سے سب کہہ کر دیکھ لیا
سبھی بھول گئے تھے مجھ کو
کچھ دیر خاموش رہ کر دیکھ لیا
میں تجھ سے دور ہی رہا تیرے پاس ہو کر
زندگی کبھی گزر نہ سکی مجهے راس ہو کر
کیا حال ہوا ہے میرا تیرے بعد بتاؤں کیسے
کہ خوشی بهی میرے پاس سے گزری تو اداس ہو کر
میں نے اس ادا سے جینے کی اداکاری کی
وہ تبسم میں چھپے غم نہ پڑھ سکا چہرہ شناس ہو کر
بے حسی یہاں جینے کی شرط ہے عاصی~
تو خوش رہ سکتا ہے یہاں بے مروت و بے اخلاص ہو کر
جب تیرے شہر سے چلا جاؤں گا
پهر بہت یاد تجھے آؤں گا
نئے راستے پر چلوں گا جانب منزل
پرانے سبھی نقش مٹاؤں گا
نا ممکن نہ سہی مشکل تو ہو گا بهولنا
پهر آنکھ برسے گی پهر تمہیں رولاوں گا
وفا کے شہر میں میرا آخری سفر ہے عاصی~
وقت رخصت ہے پهر لوٹ نہ آؤں گا
سیلاب زدہ ہے خطہ آنکھوں کا
لگتا ہے آج پهر شہر دل میں بارش ہوئی ہے
ﭖ ﭘﻨﮑﮭﺎ ﮨﭩﺎ ﺩﯾﮟ ﮐﻤﺮﮮ ﺳﮯ
ﭘﮭﺮ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﯿﺎ ﺍﯾﺴﺎ
کبھی آغاز سے پہلے کبھی انجام کے بعد
میں اور جی کے بهی کیا کرتا دل ناکام کے بعد
دن تو خیر دن ہے کٹ ہی جاتا ہے
آنکهیں اشکوں سے تر ہوتی ہیں شام کے بعد
سوچا تها کار وفا پر لکھوں گا اک کہانی
پر کچھ بھی نہ لکھ سکا میں تیرے نام کے بعد
بظاہر تو قافلہ ساتھ تها مگر میں تنہا بہت تها
میرے لیے تو فقط تیرا ہی آسرا بہت تها
میرے خوابوں سے بهی خاموشی سے گزر جاتا ہے
کیسے مناتا اسے وہ مجھ سے روٹھا ہوا بہت تها
انجام سے پہلے ہی میں نے ہار مان لی تهی
زندگی کے اس عجیب سفر میں تهکا ہوا بہت تها
ہنس ہنس کر سہتا رہا دکھ زندگی کے عاصی~
تجھے دیکھا تو رو پڑا میں اندر سے ٹوٹا ہوا بہت تها
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain