جتنا زیادہ سوچو گے اتنی زیادہ اذیت میں رہو گے
یا تو اپنے آپ کو مضبوط کر لو یا مصروف کر لو
اداسیوں پہ راج ہے میرا مرشد
خوشیاں مجھے پسند نہیں ہے
ابھی تک الوداع نہیں کہا اس نے
انتظار کرنا لازمی ہے میرا
آنکھیں رہتی ہیں شام و سحر منتظر تیری
آنکھوں کو سونپ رکھا ہے انتظار تیرا
زندگی کب کی خاموش ہوگئی
دل تو بس عادتا دھڑکتا ہے
جب چوٹ اندر سے لگی ہو نا
دل باہر کی رونقوں سے بھی اُکتا جاتا ہے
میرے خیال میں اگر آنسو نہ ہوتے
تو انسان اپنے جذبات کی شدت سے پاگل ہو جاتا
کہاں ہے زندہ لاشوں کا قبرستان
مجھے خود کی تدفین کرنی ہے
تمہیں خیال نہیں کس طرح بتائیں تمہیں
کہ سانس چلتی ہے لیکن اداس چلتی ہے
کہنے لگى ہے اب تو تنہائی بهى مجھ سے
مجھ سے ہى کرلو محبت ميں تو بےوفا نہيں
زخم چھپانے کا ہنر سیکھو ورنہ یہاں
ہر دوسرا انسان ہاتھ میں نمک لئے پھرتا ہے
ہم نے سنا ہے کہ درد کا احساس اپنوں کو ہوتا ہے
لیکن جب درد ہی اپنے دے تو احساس کون کرے گا
اگر میرا درد تحریر ہوتا نا
تو میرے لفظوں کے جنازے اٹھتے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain