میں باوفا فقط، اپنی کہانی میں ہوں۔۔!! ہر کہانی میں میرا یہ کردار نہیں ہے۔۔!! یہ عاجزی یہ نرم لہجہ بس تمہارے واسطے۔۔!! اس محبت کا کوئی اور حصے دار نہیں ہے۔۔!!
ہم نے ہر دکھ کو محبت کا تسلسل سمجھا ہم کوئی تم تھے کہ دنیا سے شکایت کرتے؟ ہم نے سوکھی ہوئی شاخوں پہ لہو چھڑکا تھا پھول اگر اب بھی نا کھلتے تو قیامت کرتے ہم اگر چپ ہیں تو اس کو غنیمت جانو ہم اگر صبر نہ کرتے تو قیامت کرتے کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا ہم اگر عشق نا کرتے تو حکومت کرتے۔