ہر خاموشی انا نہیں ہوتی🙂
کچھ خاموشیاں صبر بھی ہوتی ہیں🖤🥀
ھم تو موسم کا تغیر بھی نہیں سہہ پاتے
آپ , لہجے کو بدلتے ھوئے سوچا تو کریں .......!!!
خود کو میں تجھ سے کئی بار الگ کرتی ھوں
سانس رکتی ھے تو ... گھبرا کے پلٹ آتی ھوں .......☆
ایک صاحب فرماتے ہیں کہ میں جب انگلینڈ سے پڑھ کر گوجرانوالا لوٹا۔ اگلے روز ناشتے پر باپ نے پوچھا کیا پڑھا ہے تم نے۔
میں نے کہا ابا جی میں نے منطق کا علم حاصل کیا ہے۔
سادہ لوح باپ نے پوچھا اَیدا کی فَیدہ
میں نے جوش میں آ کر کہا ابا جی یہ میرے سامنے جو ایک انڈا پڑا ہوا ہے میں اپنے علم کی رُو سے ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ ایک نہیں بلکہ دو انڈے ہیں۔ اس کے بعد میں نے دلائل کے انبار لگا دئیے اور پھر بات ختم کرکے باپ کو فخریہ نظروں سے دیکھنے لگا۔
تب باپ نے میرے سامنے سے وہ انڈا اُٹھا کر اپنے منہ میں ڈال لیا اور بولا 'چنگا فیر اے میں کھا لیندا واں دُوجا جیڑا توں ثابت کیتا او تُوں کھا لے🙄
ایک دن ایک چرسی نے مجھ سے چرس کے لیے پیسے مانگے۔
میں نے کہا میں تجھے کھانا کھلاتا ہوں مگر چرس کے پیسے نہیں دوں گا۔
اس نے کہا کھانا کھلانے والا کوئی اور ہے - تم بس چرس کے لیے کچھ دو۔
نہ چاہتے ہوئے بھی میں نے اس کو چند روپے دے دیے۔ جب وہ چلا گیا تو میں اسے دیکھنے لگا کہ یہ کہا جاتا ہے اور کیا کرتا ہے۔
قریب میں کہیں شادی کا پروگرام تھا۔
لوگ کھانے کے برتن ادھر سے ادھر لے کے جارہے تھے۔ ایسے میں ایک آدمی کے ہاتھ سے ایک برتن چھوٹ کے گر گیا.اس نے اپنا برتن اٹھایا اور چل دیا۔
وہ چرسی اسی چاول کے سامنے بیٹھ گیا اور کھانے لگ گیا۔
جب اس کی نظر مجھ پہ پڑی تو اس نے ایک جملہ کہا جو آج بھی مجھے یاد ہے۔
اس نے کہا:
"اس کے ساتھ تعلقات آج کل کچھ خراب ہیں ورنہ برتن میں ھی دیتا ھے ،
کریم اتنا ہے کہ ناراض بھی ھو تو بھوکا نہیں دیکھ سکتا۔
copied
*مرنے والے انسان کو نہیں معلوم
کہ آپ نے اُس کے لئے
کتنے آنسو بہائے
لیکن زندہ انسان کو مرتے دَم تک یاد رہے گا
کہ آپ کی وجہ سے اُس نے کتنے آنسو بہائے...!*
*جو رشتے آپ کے پاس ہیں
ان کی قدر کیجئے،
اُنہیں احساس دلائیں
کہ وہ آپ کے لئے کتنے اہم ہیں
اور آپ کو اُن کی کتنی ضرورت ہے،
اُن سے کتنی محبت ہے...!*
🌻🌻🌻
دکھ کا باعث ہونا دکھ ہے
خود پر رو کے سونا دکھ ہے
جس تک رونے کو جاتے ہیں
گھر کا وہ اک کونا دکھ ہے ♡
اس کو پانا دکھ تھا پھر بھی
پا کے اس کو کھونا دکھ ہے
ماں کے ہوتے دیواروں پر
سر رکھ رکھ کر رونا دکھ ہے♡
دل آزاری کا باعث ہوں
ایسے رشتے ڈھونا دکھ ہے
دکھ ہے تیرا کھو جانا اک
اور اک میرا ہونا دکھ ہے♡
تم ہی دنیا لگتے تھے، تم بھی دنیا نکلے 🖤
ضبط ہی بڑھ گیا تھا کچھ اپنا ،
ورنہ اس درد میں کمی کب تھی ؟
بعض اوقات سب ٹھیک بھی ہوتا ہے بظاہر کوئی پریشانی نہیں ہوتی ، لیکن دل ڈوبا سا رہتا ہے جیسے کوئی بہت قیمتی شے چھن گئی ہو ۔۔
ایسا لگتا ہے کہ دل کسی بھاری سل تلے کرلا رہا ہے ۔۔ یوں کہ جیسے زندگی کی موت ہو گئی ہو۔۔!!
💔
ہم جو ٹوٹے تو اس طرح ٹوٹے
جیسے ہاتھوں سے گر کے پتھر پہ
کوئی شفاف آئینہ ٹوٹے
جیسے پلکوں سے ٹوٹتا آنسو
جیسے سینے میں اک گُماں ٹوٹے
جیسے امید کی نازک ڈالی
جیسے آنکھوں میں خواب کی ڈوری
وقتِ طویل میں الجھ جائے
جیسے پیروں تلے سے زمیں نکلے
جیسے سر پہ آسماں ٹوٹے
جیسے ایک شاخ پہ بھروسہ کیا
اس پہ جتنے تھے آشیاں، ٹوٹے
جیسے وحشت سے ہوش آ جائے
جیسے تا دیر میں دھیاں ٹوٹے
کس نے دیکھا تھا ٹوٹنا اپنا
ہم جو ٹوٹے تو رائیگاں ٹوٹے،،!!!
کبھی کبھی ہم اتنا ٹوٹ جاتے ہیں سمجھ نہیں آتا کہ ہم اکیلے رہیں خاموش رہیں روئیں یا پھر کسی سے اپنا دکھ بانٹیں😢🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain