دل کی وحشت بڑھنے لگی ہے
ہر آرزو اب مرنے لگی ہے
لذتِ ہجر کے ثمرات کا نہ گِنوا مجھ کو
میں نے جھیلا ہوا ہے یار ملاقات کا دکھ
مجھ سے چھینی ہے مہک بھیگی ہوئی مٹّی کی
پکّے آنگن نے دیا ہے مجھے برسات کا دکھ💦💔
مجھے یہ غم نہیں آئیندگی کا کیا ہوگا
سوال یہ ہے کہ اب اور ابھی کا کیا ہوگا؟
جو کام کی نا ہو اس شہ کو پھینک دیتے ہیں،،
اگر یہ سچ ہے تو میری موجودگی کا کیا ہوگا ..
ستم کی رات کو جب دن بنانا پڑتا ہے
چراغِ جاں، سرِ مقتل جلانا پڑتا ہے
اٹھانا پڑتا ہے پلکوں سے رتجگوں کا خمار
پھر اس خمار سے خود کو بچانا پڑتا ہے
محبت" دینے کے لیے "وسیع القلب "اور محبت پانے کے لیے" وسیع ا لظرف "ہونا بہت ضروری ہے ۔💖
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻋﯿﺐ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮧ ﮨﻢ
ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﯿﻤﺒﺮ تو ﮨﻮﻧﮯ وﺍﻟﮯ نہیں_____
.
کچھ خواب تم نے توڑ دیے
کچھ ہم نے دیکھنے چھوڑ دیے
میں شکایت کروں کہ پی جاؤں
کچھ رویّوں سے دل تو دُکھتا ہے
بِیس سے تِیس سال والی عمر
زندگی کا عجیب حصّہ ہے
-
تنہایوں میں سکون ہے صاحب
محفلوں میں دل ٹوٹ جاتے ہیں
مجھے آرزوئے سحر رہی،
یونہی رات بھر بڑی دیر تک
نہ بکھر سکا، نہ سمٹ سکا،
یونہی رات بھر بڑی دیر تک
ہیں بہت عذاب اور اکیلے ہم،
شبِ غم بھی میری طویل تر
رہی زندگی بھی سراب اور،
رہی آنکھ تر بڑی دیر تک
یہاں ہر طرف ہے عجب سماں،
سبھی خود پسند،
سبھی خود نما،
دل بےقرار کو نہ ملا،
کوئی چارہ گر بڑی دیر تک
مجھے زندگی ہے عزیز تر،
اسی واسطے میرے ہمسفر
مجھے قطرہ قطرہ پلا زہر،
جو کرے اثر بڑی دیر تک.
شکست کھا کے بھی توہین زندگی نا ہوئی
ہزار کام ہوئے ہم سے خودکشی نا ہوئی 🖤
میں یہ سوچوں کہ اسے یاد کراؤں بھی تو کیا
تھی محبت ...... تو کوئی بھول کہاں سکتا ھے .......☆
ھر چند نظر نے جھیلے ھیں ھر بار سنہرے گھاؤ بھی
ھم آج بھی دھوکہ کھا لیں گے تم بھیس بدل کر آؤ بھی .......
جو قلب نے سہہ لیا جو آنکھ سے بہہ گیا وہ ضبط رب کے سوا کوئی جان جائے یہ ممکن ہی نہیں ❤️
آنکھوں سے لہو ٹپک رہا ہے میرے دل اندر سے مر گیا شاید 🖤
شاید کل یا پرسوں یا شاید اَن گنت سالوں کے بعد، شاید کسی شام ہم غیر ارادی طور پر گزرتی ہوئی سڑک پر مل جائیں ۔۔ 💜
میرا ظرف سمجھو یا میری ذات کا پردہ
جب میں بکھرتا ہوں تو خاموش رہتا ہوں
وَہم سا لاحَق ہے ...
وہ بھی مُجھ بِن اُداس ہوگا !- 🙂🍂
محرم سب کے لیے ایک سا ہی ہوتا ہے۔۔
تم سینا پیٹ کر کہتے ہو یا حسین۔۔
اور ہم سینا تان کر کہتے ہیں واہ حسین۔۔۔
ہر وَقت تَیری یاد کے مَحور میں رہوں ...
سَوچوں تو بِکھر جاؤں، نِکلوں تو کِدھر جاؤں !- 🙂🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain