عُجلت مِیں نہیں ھو گی تلاوت تیرے رُخ کی
آ بیٹھ میرے پاس .......... ذرا دیر سکوں سے
رات پھیلی ھے اور اس پر یہ تیرے ھجر کا غم
لذت درد کا ساماں ھے ............ خدا خیر کرے ..
درد میں لذت بہت اشکوں میں رعنائی بہت
اے غم ہستی ہمیں دنیا پسند آئی بہت
آساں نہیں تھا تجھ سے جدائی کا فیصلہ
پر مستقل وصال کی وحشت عجیب تھی ....
ابھی تو اور محبت کا لطف آئے گا
کہ اب تو جان چھڑانے پہ آ گیا ھے وہ ...
وہ مــجھے بـــھول بــھی ســکتا ہے
یہ بــات مــیں بـــھول گئ کـــیسے
پھر یوں ہوا کہ بات حدوں سے نکل گئی...
کچھ خواب رنجشوں کی حراست میں مرگئے
تم مرے ساتھ ہو یہ سچ تو نہیں ہے لیکن
میں اگر جھوٹ نہ بولوں تو اکیلی ہو جاؤں
یہ سانحہ ھے کہ اب ھم تمہارے بارے میں
گئے دنوں کی طرح خوش گماں نہیں رھتے ..
تُو کہ وہ تیز ھوا جس کی تمنا بے سُود
میں کہ وہ خاک جسے خود ھی بکھر جانا تھا🖤
✨ﮐﺒﮭـﯽ ﮐﺒﮭــﯽ ﺯﻧــﺪﮔـﯽ ﺍُﺱ ﺟﮕــﮧ ﺁ ﭘﮩﻨﭽﺘـﯽ ہـﮯ ﮐـﮧ ﺁﮔــﮯ ﮐـﻮئــی ﺭﺍﺳﺘــﮧ نہیــں ﺍﻭﺭ ﻭﺍﭘﺴـﯽ ﮐﺎ ﺗﺼــﻮﺭ ﻧﮩﯿــﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﮭــﺮ #ﮐــــُﻦ_ﻓَﯿَﮑــــﻮﻥ ﺳـﮯ ﺗﻘـﺪﯾـﺮ ﺑــﺪﻝ ﺟـﺎﺗﯽ ﮨـﮯ ﺑـﺲ ﺻﺒــﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﭘــﮧ ﺑﮭـﺮﻭﺳــﮧ ﺿــﺮﻭﺭﯼ ﮨــے.✨
یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئے
تمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے
مل گیا ردِّ محبت کا وظیفہ ، لیکن
یہ عمل کرتے ہوئے جان بھی جا سکتی ہے
کومل جوئیہ
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
تم ہو گاڑی میں سے تکتی ہوئی آنکھیں جاناں
میں وہ منظر ہوں جو کہیں پیچھے رہ جاتا ہے💔
وقت تو اِنسان کی اپنی شکل بدل دیتا ہے🥀
رِشتوں کا بدل جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے🖤✨
تُجھے اُداس کرے گی کیا میری یاد کبھی؟
مُجھے بھی قسم سے ایسا کوئی گُمان نہیں۔
اب تجھ سے کیا چُھپائیں، کہ تجھ سے بچھڑ کے ہم.!!
کوشش کے باوجود کبھی خوش نہیں رہے _!!🙂🖤
*وہ مجھے کیوں چاہے گا, کیوں پسند کرے گا*
*بلا یکطرفہ محبت کی بھی کوئی اوقات ہوتی ہے🎗
آساں نہی تھا تیری محبت سے یوں گریز۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن یہ فیصلہ تیری خواہش پر کر دیا میں نے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain