روز و شب یوں نہ اذیّت میں گزارے ہوتے چین آ جاتا اگر کھیل کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارے ہوتے خود سے فُرصت ہی میسّر نہیں آئ ورنہ ہم کسی اور کے ہوتے تو ۔۔۔۔۔۔۔ تمہارے ہوتے تجھ کو بھی غم نے اگر ٹھیک سے برتا ہوتا تیرے چہرے پہ خد و خال ۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ہوتے کُھل گئ ہم پہ محبت کی ۔۔۔۔۔ حقیقت ورنہ یہ جو اب فائدے لگتے ہیں ۔۔۔۔ خسارے ہوتے ایک بھی موج اگر میری ۔۔۔۔۔۔ حمایت کرتی میں نے اُس پار کئ لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُتارے ہوتے لگ گئ اور کہیں عمر کی ۔۔۔۔۔ پُونجی ورنہ زندگی ہم تری دہلیز پہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارے ہوتے خرچ ہو جاتے اسی ایک محبت ۔۔۔ میں کبیر دل اگر اور بھی سینے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ہوتے
یار روٹھے تو مناو، نہ مانے تو پھر مناو، پھر بھی نہ مانے تو پھر مناو____ رقص کرو، یا پھر سر تسلیم خم کرو محبت کا اصول یہی ہے محب پر اس رات کی نیند حرام ہے کہ جب اسکا محبوب اس سے روٹھا رہے!!!
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے نا ہم کسی کے آنلائن ہونے کے انتظار میں تین، تین، چار، چار گھنٹے بےمقصد آنلائن رہتے ہیں اور تین چار گھنٹوں کے جان لیوا انتظار کے بعد تھک ہار کر ہم آف لائن ہوجاتے ہیں، اور پھر ایک ڈیڑھ گھنٹے کے بعد جب ہم دوبارہ سے آنلائن ہوتے ہیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ جس گھڑی ہم نے لاگ آوٹ کیا تھا، اس کے ٹھیک پانچ منٹ بعد وہ آنلائن ہوا تھا یا ہوئی تھی، پھر ایک کاش لبوں پر رہ جاتا ہے کچھ لوگ ہوتے ہیں نا جن سے ہمیں یونہی بےنام سی الفت ہوتی ہے چاہے اس پروفائل سے ہمارے لئے کوئی پیغام آئے نا آئے، کبھی یوں بھی تو ہوتا ہے نا، کوئی ہمارے لئے نہیں ہوتا، مگر ہم اسی کیلئے ہوتے ہیں_*
کیسے عجیب لوگ تھے جِن کے یہ مشغلے رہے میرے بھی ساتھ ساتھ تھے،غیر سے بھی مِلے رہے تُو بھی نہ مِل سکا ہمیں، عُمر بھی رائگاں گئی تجھ سے تو خیر عِشق تھا،خود سے بڑے گِلے رہے دیکھ لے! دلِ نامُراد تیرا گواہ بن گیا ورنہ میرے خلاف تو میرے ہی فیصلے رہے تجھ سے مِلے بچھڑ گئے،تجھ سے بچھڑ کے مِل گئے ایسی بھی قُربتیں رہیں،ایسے بھی فاصلے رہے 🔥
ایک حد کے بعد انسان سب کُچھ چھوڑ دیتا ہے...!! شِکایت کرنا، منانا اور پِھر مَن ایسا ہو جاتا ہے...!! کوئی بات کرے تو بھی ٹھیک...!! کوئی نہ کرے تو بھی ٹھیک...
یاداشت بھی کتنی عجیب چیز ھے انسان ساری زندگی کسی کو بھولنے کی کوشش کرے اور وہ بھولتا نہیں کبھی کسی چھوٹی سی چیز کو یاد کرنے کی کوشش کرو تو وہ یاد نہیں آتی