Damadam.pk
bintos's posts | Damadam

bintos's posts:

bintos
 

اگر آپ میرے ساتھ میرے خواب نہیں جی سکتے تو میں آپ کی موجودگی کی حقیقت جینے کی متمنی نہیں۔

bintos
 

یہ دل ایک دم سے خالی کیوں ہو جاتا ہے، امید کا پرندہ پر پھیلائے میری پہنچ سے باہر اڑان کیوں بھرتا ہے، آزمائش کا پھندا ہر لمحہ سکڑتا کیوں جاتا ہے؟ پتا نہیں، سوالوں کا جواب پا لینا اس قدر مشکل کیوں ہے۔

bintos
 

مجھے خلا سے محبت اس لیے نہیں ہے کہ مجھے ستارے (fascinating) لگتے ہیں بلکہ مجھے دنیا (suffocating) لگتی ہے۔
دنیا ایک (probability theory) کی طرح اپنے تمام ممکنہ حل پیش کر رہی ہے لیکن کوئی ایک جواب بھی درست نہیں۔
انسان بس کیچڑ میں کھیلتا رہتا ہے!
اب میں سینٹ ایگنیز کی شب محبوب کا خواب نہیں دیکھتی بلکہ میں اکارس کی طرح آزادانہ اڑنے کا خواب دیکھتی ہوں۔ میں چلا چلا کر کونجوں اور قمریوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ دیکھو دیکھو میں آزادی سے اڑ رہی ہوں۔ لیکن میں جیسے ہی سورج کے قریب جاتی ہوں میرے پروں کی گوند پگھل جاتی ہے۔ اور خوابوں کا لیس دار مادہ زمین پر گر جاتا ہے۔

bintos
 

کچھ سال پہلے میری گردن جلی تو کسی نے میری ماں سے کہا خبردار اس کی گردن پر کوئی داغ نہ ہو آخر یہ کسی کے گھر جائے گی۔ میں اسی دن سمجھ گئی کہ خود کو باہر سے جلانا درست نہیں ہے۔ سلگھنا جل کر فنا ہونے سے زیادہ زہریلا ہے مگر دوسرا کوئی آپشن نہیں کیونکہ ہمیں کسی کے گھر جانا ہے۔
آخر ہم اپنے گھر کب جائیں گے؟
میرا اعمال نامہ بائیں طرف سے بہت وزنی ہو گیا ہے۔ میرا کندھا حقیقت میں جھک گیا ہے کچھ دن پہلے میری ماں نے پوچھا یہ کیا ہوا ہے؟
میں نے کہا: اوہ یہ بستہ لگانے کی وجہ سے ہے!
میں اپنی محبت پر بھی عامیانہ تجربات لاگو ہونے پر افسردہ ہوں میں نے بھی سب کی طرح سوچا تھا کہ میں نے کوئی دائمی دیومالائی محبت کی ہے۔

bintos
 

میرا چہرہ ایک سرطانی کیفیت میں خالی خولی لگتا ہے اور سینہ ایک جانب سے دکھتا ہے۔ میرا وجود اپنی قوت نچوڑ کر پرانا گڑھا بن گیا ہے۔قدیم چیزوں میں بھی دلکشی ہوتی ہے مجھ میں نہیں ہے۔
میں نے نظمیں کہنے والوں سے محبت کی..ایک جگہ تو اعتراف بھی کیا مجھے لگا شائد اس طرح میں زندگی کو کلاسک مووی کی طرح گزار سکتی ہوں۔ لیکن میں نے سیکھا کہ زندگی سیلانی ہے اور یہ کسی فریم میں مقید نہیں رہ سکتی زندگی کا کام ہمارے بدنوں سے گزرنا ہے۔ زندگی کو گزرنے کے لئے نظم نہیں، انسولین کی ضرورت ہے۔ سرخ سفید خلیوں کے ٹھیک طرح کام کرتے رہنے کی اور مناسب تنخواہ کی ضرورت ہے۔ زندگی کو ان تین چار عورتوں کی ضرورت ہے جو سر سے پاوں تک دیکھ کر لڑکی کا انتخاب کریں۔

bintos
 

جب کہ میری ساتھی ایک انٹرورٹ ہے۔ اسے بولنا عذاب لگتا ہے اور مجھے چپ رہنا۔ میں بول کر اسے بتانا چاہتی ہوں کہ سائن بورڈ کو دیکھ کر میں نے کیا سوچا.. سڑک کے کنارے ایک کبڑا بھیک مانگ رہا تھا اس کی آنکھوں میں زندگی کیسی لگتی ہے۔ بدبودار بسوں میں جھگیوں والیاں کیسے اپنی مالکن کی غیبت کرتی ہیں۔ ایک عورت روز مہندی اور نیل پینٹ لگا کر صفائی کرنے جاتی ہے۔ کتنے کمپلیکس جذبوں میں ڈوبے ہوئے یہ لوگ بیس اور تیس روپے کرائے پر لڑتے ہیں۔
میں اسے بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے چرچ میں جانے کا شدید شوق کیوں ہے۔ میں خدا کو منانے کی تمام رسمیں ادا کرنا چاہتی ہوں۔ اپنی ذات سے میری حقارت اب پاگل پن میں بدل رہی ہے۔

bintos
 

اکثر مجھے ہفتہ اتوار کا بہت انتظار ہوتا ہے اس دن میں تسلی سے تتلیوں کا پیچھا کرنا چاہتی ہوں مگر مجھے دیکھتے ہی میری ماں کے گھٹنوں میں تکلیف ہونے لگتی ہے۔ اس دن گندے برتن دیر تک پڑے رہتے ہیں پھر میں دھو دیتی ہوں اور تتلیاں میرے ہاتھوں سے اٹھنے والی سستے صابن کی بو سے اڑ جاتی ہیں.. سارے خیالات پھسل کر نالی میں بہہ جاتے ہیں۔
پھر یونیورسٹی میں بھی مجھے زندگی کبھی پیاری نہیں لگی۔ جوڑے قہقے لگاتے ہیں ہینگ آوٹ کرتے ہیں اور خوبصورت ریستورانوں میں عشائیے کا پلان بناتے ہیں۔
Lmao
Btw
Pov
Idk
Brb
Lol
Tbd...
....
جیسی سستی شارٹ فارمز والی گروپ چیٹس میں ایک دوسرے کے ڈارک ہیومر پر سبقت لے جانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

bintos
 

تمہیں بھی جی چاہتا ہو گا کہ سیڑھیوں پر بیٹھو اور شام کو گھورتی رہو.. بسوں میں نظمیں لکھو.. سڑک کے پانی میں پاوں مارو اور فٹ ہاتھ پر بیٹھ جاو۔
ہر چیز کو (romanticize) کرتی جاو لیکن پھر کوئی بائیک تمہارے پاس رکتی ہے اور کہتی ہے ہمارے ساتھ چلو گی؟ آو نا؟ ڈرتی کیوں ہو؟...اور تم پاوں سمیٹ لو گی۔ بیرئیر کے ساتھ مزید چپک جاو گی۔ تمہارے اندر ایک خلا بن جائے گا اور تم یک دم مہذب انداز سے سفر کرنا سیکھ جاو گی۔
پہلے مجھے ہمارے اندر بننے والے اس خلا کو (visualize) کرنے میں مسلہ تھا پھر میں نے بابا کی ایکسرے رپورٹ دیکھی۔ ان کی پسلی میں ایک سوراخ نما زخم ہے بلیک ہول جیسا دکھنے والا۔ وہ مسلسل کھانستے ہیں تاکہ اس سوراخ سے زندگی کی کترن نکل جائے۔

bintos
 

اب جب میری صورت پیلی زرد ہے تو وہ پریشان ہوتی ہیں میں ان کے سینے سے لگ کر انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ آج بھی میرے وجود پر نادیدہ رسیوں کی گانٹھیں ہیں اور میں ٹھنڈے فرش پر مسلسل لوٹ پوٹ ہو رہی ہوں۔
مجھے ایک جگہ پر دو بار جھاڑو لگا کر اور بستر کی چادر بالکل سیدھی بچھا کر بھی زندگی جینا نہیں آیا بلکہ میں کسان اور اس کے بیٹے کی طرح کندھوں پر اپنا گدھا اٹھا کر پہاڑی چڑھ رہی ہوں۔
میرے گھر میں کوئی گرماہٹ نہیں ہے..نشستیں اور بستر ٹھنڈے ہیں اور خواب گاہوں کے شیشے دھندلکے میں ڈوبے ہوئے..پہلے ایک کھڑکی سے آسمان نظر آتا تھا اب وہاں دیوار ہے۔
یہاں آسمان کی کوئی بھی اچھی تصویر نہیں آتی کیونکہ ہر تصویر میں تاریں ہیں۔ یہ مواصلاتی برقی ڈاکیے اور مصنوعی روشنی اپنے وجود کا کوئی مقصد نہیں رکھتے۔ انہوں نے وقت اور فاصلے کے بھیدوں کو برہنہ کر دیا ہے۔

bintos
 

ایک ایسی تحریر جو ہر طرح سے میری عکاسی کرتی ہے۔
------------------💚
نیلی روشنی کا ساز!
مجھے جمیلہ اپنی روحانی ماں کی طرح لگتی ہیں میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں.. انہوں نے مجھے سکھایا کہ بلوط کی شاخوں سے گیت لپٹتے ہیں..كائنات کی گھن گرج میں روحیں کھو جاتی ہیں..بوگن ویلیا کے سرخ پھول بکھر جاتے ہیں اور کنارے کے جھاڑیوں میں ملاحوں کی آواز الجھی رہتی ہے۔
(دنیا کا سب سے بڑا سچ اختتام ہے اور یہی سب سے مشکل حقیقت ہے)۔
میرا وجود ایک ہار گلاس میں بدل گیا ہے۔ اب میرے اندر مسلسل ریت گرتی رہتی ہے بغیر کسی بھی آہٹ کے میں روز اپنے اندر سے مسمار ہوتی ہوں..
ایک بار میں نے بچپن میں کوئی غلطی کی تو میری ماں نے مجھے باندھ دیا۔ میں ٹھنڈے فرش پر رسیوں میں جکڑی پڑی تھی اور مجھے مار پڑتی رہی۔

bintos
 

دنیا کا کوئی دروازہ نہیں ہوتا جسے کھول کر ہم اس سے باہر نکل جائیں۔ دنیا کی صرف کھڑکیاں ہوتی ہیں، جن سے ہم باہر جھانک سکتے ہیں۔ بعض دفعہ یہ کھڑکیاں دنیا سے باہر کے مناظر دکھاتی ہیں۔ بعض دفعہ یہ اپنے اندر کے منظر دکھانے لگتی ہیں۔ مگر رہائی اور فرار میں کبھی مدد نہیں دیتیں۔
امربیل

bintos
 

in my ghoom-ghumairaa era...
swirl babe swirl
la-la-la 💞

bintos
 

بے بس کی بے بسی ہی اس کے کسی انداز سے نہ چھلکے تو فائدہ؟

bintos
 

دیارِ خواب تھا، تُو تھا، تمام دنیا تھی
💚

bintos
 

وہ ایک شخص مجھے قدرتی پیارا ہے۔
✨💚

bintos
 

پھولوں سے لدھا مُسمّی کا پیڑ، شاخ پر بیٹھی فاختہ کی جوڑی اور ہوا میں پھیلی بھینی خوشبو۔ ۔
حسیات فاعل ہیں مگر خزاں دائمی۔

bintos
 

مزاج دھیمی آنچ پر پکتا ہے اور پھر جل جاتا ہے۔

bintos
 

فنا ہوئی خواہشوں اور مردہ خواب و خیال کے ساتھ، تم زندہ ہو؟ حیرت ہے۔

bintos
 

روح کی تھکن دل پہ حاوی ہے یا دل کا درد روح پہ بوجھ۔
سمجھنے سے قاصر ہوں۔

bintos
 

expressing emotions, just to suppress some.