میرے لئے ہر ساعت اپنے مزاج کے اسباق دوہرانے سے بہتر ہے کہ یا تو میرے اس بانکپنے کو اپنے ظرف کی چادر تلے ڈهانپ لو یا پھر اپنے واسطے کسی ہم مزاج، ہم عمر، حسین دوشیزہ کی تلاش جاری کر دو۔
دھند کے دھندلکوں میں سب دھندلا سا گیا ہے، میرا کوئی کام ایسا نہیں جو بغیر پیچیدگی کے مکمل ہو جاۓ، میں کامیاب ہوتے ہوئے بھی ناکامی کے بہت قریب سے گزرتی ہوں، اللہ، باہر نہ جاؤں تو بھی دهند کی یہ خوشبو کمرے تک پہنچ جاتی ہے۔
نور ہی نور سے مکھڑے پہ وہ نوری آنکھیں اسکے انجیل سے چہرے پہ زبوری آنکھیں ایک جادو ہے سبھی کا، کئی منتر لیکن،، سبز گو ہیں کہیں نیلی کہیں بھوری آنکھیں 💚🩰🕊️
آپ جو ایک سے الفاظ، دو مختلف لوگوں کو، مختلف اوقات میں، مختلف مقامات پر کہہ دیتے ہیں، آپ کا دِل نہیں کانپتا؟ کیا انسان اتنے ہی ارزاں ہیں کہ اُن کا محنت سے کمایا مقام کوئی بلا تردد اپنے ماتھے کا جھومر بنا لے؟