Damadam.pk
capt@in's posts | Damadam

capt@in's posts:

capt@in
 

* '' ♥️✨🎗 '' *
اِنسان کبِھی پٌورا______اَپنا بِھی نہیں ہوتا،
اور اُس نے یہ لِکھا ہے میں صِرف تُمھارا ہُوں...

capt@in
 

کون کہتا ہے کہ وقت تیزی سے گزرتا ہے🔥😢
صاحب __!!
کبھی کسی کا انتظار کر کے تو دیکھو 😭💔

capt@in
 

کہاں گئی وہ روشنی ، وہ رتجگــے کہاں گئــے؟؟
چـــــراغ جانے کیا ہوئے، وہ طاقچے کہاں گئــے؟
بُرا لگے نہ آپکو تو ، ایک سوال پُوچھ لوں ؟
مِرے تو خیر آپ تھے, پر آپ کے کہاں گئــے؟
#نین

capt@in
 

کچھ لڑکیاں امیر ہونے کی چاہت نہیں رکھتی ، ایکسپینسو یا برانڈڈ چیزوں کہ پیچھے بھی نہیں بھاگتی، وہ بس سادہ اور پرسکوں زندگی کی خواہش مند ہوتی ہے، اپنی زندگی میں کسی ایسے شخص کی چاہ رکھتی ہے ، جو اسکہ وجود کو خاص بنادے ،اسے سمجھے ، اسکی عزت کرے،اسکی باتوں کو ترجیح دے اسکہ ہر چھوٹے موٹے نازونخروں کو پورا کرے، اور سب سے اہم اسکی دنیا کو خوبصورت بنادے 🙂❤️✨

capt@in
 

بچهڑنے والے کا بهرم رکهنا تها
😢🤕
۔۔مرشد۔۔
سو ہم نے خود کو بےوفا لکها 🔥💔

capt@in
 

*من چاھا شخص ہر مرض کا علاج ہوتا ہے🥀🌚*
*🇲ʋяƧнα∂ 🇬✍🏻🦋*

capt@in
 

*ہم جیسے سر درد سے مر جائیں گے۔۔🍂💔*
*انــــــــت الحـــــیــات*✍🏻🦋

capt@in
 

غم زندگی،غم بندگی،غم دوجہاں ،غم کارواں💔
۔میری ہرنظر تیری منتظر، تیری ہر نظر،میرا امتحاں🥀
*انــــــــت الحـــــیــات*✍🏻🦋

capt@in
 

صرف مسکرا دیجئے ... اور کہہ دیجئے .😊 "میں ٹھیک ہوں" کیوں کہ کوئی بھی حقیقت میں پرواہ نہیـں کرتا .🖤
*انــــــــت الحـــــیــات*✍🏻🦋

capt@in
 

سمجھ کے اپنے بڑوں کی نشانی سنتے ہیں
جدید لوگ بھی غزلیں پرانی سنتے ہیں
ہماری آنکھ سماعت کا کام دیتی ہے
ہم اس کو دیکھتے رہتے ہیں یعنی سنتے ہیں
*انــــــــت الحـــــیــات✍🏻🦋*

capt@in
 

سمجھ کے اپنے بڑوں کی نشانی سنتے ہیں
جدید لوگ بھی غزلیں پرانی سنتے ہیں
ہماری آنکھ سماعت کا کام دیتی ہے
ہم اس کو دیکھتے رہتے ہیں یعنی سنتے ہیں
*انــــــــت الحـــــیــات✍🏻🦋*

capt@in
 

مصیبتیں سر برہنہ ہونگی عقیدتیں بے لباس ہونگی
تھکے ہووں کو کہاں پتہ تھا کہ صبحیں یوں بد حواس ہونگی
کہیں ملیں تم کو بھوری رنگت کی گہری آنکھیں، مجھے بتانا
میں جانتا ہوں کہ ایسی آنکھیں بہت اذیت شناس ہونگی
میں سردیوں کی ٹھٹھرتی شاموں کے سرد لمحوں میں سوچتا ہوں
وہ سرخ ہاتھوں کی گرم پوریں نجانے اب کس کو راس ہونگی
یہ جس کی بیٹی کے سر کی چادر کئ جگہ سے پھٹی ہوئ ہے
تم اس کے گاوں میں جا کے دیکھو تو آدھی فصلیں کپاس ہونگی

capt@in
 

لازم ہےکہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوح ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
جب دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہل حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی

capt@in
 

ہر کسی سے کر چکا ہوں اچھی خاصی معذرت
مختلف ہونے پہ کرتا اور کتنی معذرت ؟
اس سے ملنے پر ہمیشہ ایک سی ترتیب تھی
ڈھیر سارا چوم کر کی ڈھیر ساری معذرت
(میثم عباس)

capt@in
 

اک اسم پڑھ رہا تھا کسی کو بُھلانا تھا
آنکھیں کُھلِیں تو پاؤں کے نیچے زمانہ تھا
دل لے کے رب کے سامنے میں آدھی رات تک
گر بیٹھتا نہ آج تو دل بیٹھ جانا تھا
نفرت بھی ٹوٹ ہی کے مجھے ہو رہی ہے دوست
اُس کو تو خیر عشق بھی بس درمیانہ تھا
اچھا کیا کہ اُس نے مجھے درگزر کیا
میں نے گلے لگا کے اُسے بھول جانا تھا
یہ جھوٹ ہے کہ میں بھی بچھڑنے پہ مَر گیا
میں نے تو رب کو آپ کا میسج دِکھانا تھا
تُو مستقل مقیم تھا گھر تو ترا گیا
میرا تو تیرے دل میں فقط آنا جانا تھا

capt@in
 

دعا رہے گی ہم ایسے خزاں رسیدوں کی
خدا کرے کہ تو سرسبز اور حسین رہے
ہمارے دل سے نکلتے ہوؤں کو سات سلام
وہ اس لئے کہ وہ اس حبس میں مکین رہے

capt@in
 

کیا ہوا ؟ کیسے ہوا ؟ آج نہ پوچھو ہم سے
آج سینے پہ دھری ہے کسی افسوس کی سِل
کل کا وعدہ ہے کوئی بات کریں گے , مگر آج !!
آج ہم رو نہ پڑیں؟ آج بہت زرد ہے دل ..
عمران فیروز

capt@in
 

میں ایک نقطے پہ مشتمل ہوں
میں واقعہ ہوں
ردیف ہوں نہ میں قافیہ ہوں
میرے تصور کے بین لفظوں کو چیرتے ہیں
میں اپنے موضوع پہ فاتحہ ہوں
سمندروں نے اچھال پھینکی ہے جو کہانی
میں اس کہانی کا مرثیہ ہوں
سمعیہ ملک

capt@in
 

درد اتنا تھا کہ اس رات دل وحشی نے
ہر رگ جاں سے الجھنا چاہا
ہر بن مو سے ٹپکنا چاہا
اور کہیں دور ترے صحن میں گویا
پتا پتا مرے افسردہ لہو میں دھل کر
حسن مہتاب سے آزردہ نظر آنے لگا
میرے ویرانۂ تن میں گویا
سارے دکھتے ہوئے ریشوں کی طنابیں کھل کر
سلسلہ وار پتا دینے لگیں
رخصت قافلۂ شوق کی تیاری کا
اور جب یاد کی بجھتی ہوئی شمعوں میں نظر آیا کہیں
ایک پل آخری لمحہ تری دل داری کا
درد اتنا تھا کہ اس سے بھی گزرنا چاہا
ہم نے چاہا بھی مگر دل نہ ٹھہرنا چاہا
فیض احمد فیض

capt@in
 

میرا کسی سے لڑنے کا دل کر رہا
لڑائی اتنی ہو کہ بس مجھے نیند آ جائے
🙈😂👊✊