میں دشت دشت رُسوا، تُو سراب سا مسلسل.. میں لمحہ لمحہ تنہا، تُو خُواب سا مسلسل.. مشہور ہیں نگر میں میری تشنگی کے قصے میں قریہ قریہ پیـاسا، تُو آب سا مسلسل.. میں عکسِ آشنائی، تُو سراپا دل لگی ہے.. میں خار خار زندگی، تُو گلاب سا مسلسل.. میں گلی گلی مسافر، تیرے قُرب کا دیوانا، میں کوچہ کوچہ بکھرا، تُو نایاب سا مسلسل.....!
میں بینک سے قرضہ لینے گیا بینک ایڈمن خاتون نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کیا کرتے ہیں؟ میں نے عاجزی سے جواب دیا کہ میں آپ کی طرح ایڈمن ہوں. بینک ایڈمن میرے احترام میں کھڑی ہوئی، میرا اور گھر والوں کا حال احوال پوچھا. پھر گھنٹی بجا کر چائے اور کیک لانے کے لئے کہا اس کے بعد مجھ سے پوچھا کہ آپ کہاں ایڈمن ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ میں وٹسپ گروپ کا ایڈمن ہوں. یہ سن کر بینک ایڈمن نے مجھے فوراً بینک سے باہر نکال دیا، حالانکہ میرا دل کیک میں اٹکا ہوا تھا جو بہت لذیذ نظر آرہا تھا !!!