اگر آپ کسی ایک انسان کی زندگی بہتر کر سکتے ہیں ' ایک درد کو دور کر سکتے ہیں یا پھر ایک پرندے کو اس کے گھونسلے تک لے جا سکتے ہیں ' تو آپ کی زندگی رائگاں نہیں گئ ' _''!🌸
کسی کو خود پر اتنا حاوی نہ کرلیں کہ لگے زندگی اس کے بنا رک جائے گی۔ اللّٰہ سے تعلق کو مضبوط کریں۔ زندگی میں بہت سی ایسی صورتیں درپیش ہوتی ہیں کہ قریب سے قریب تر لوگ ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ۔ اللّٰہ تنہا نہیں چھوڑتا اور بےشک زندگی اللہ کے ساتھ بہت خوبصورت ہے !💯۔
کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ لوگ اتنے بہرے کیوں ہو جاتے ہیں؟ لیکن لوگ بہرے نہیں ہوتے بلکہ وہ صرف وہی سُنتے ہیں جو وہ سُننا چاہتے ہیں ۔ شاید بات ساری ترجیحات کی ہوتی ہےکسی کی خاموشی بھی الفاظ بن کر سماعتوں میں اُترتی ہے۔ اور کسی کے بلند الفاظ بھی گُونگے ہو جاتے ہیں۔