رسول اللہ ﷺ کی سیرت مطہرہ سے ایک عجب دل پذیر پیغام یہ بھی ملتا ہے کہ بجائے بہادری کے نام پر خود کو پتھر ثابت کرنے کے غم کو غم سمجھ کر اس پر اشک بہانا بھی عین فطرت انسانی ہے گویا بہترین صبرو شکر تو وہی ہے جہاں رنج و الم میں آنسو تو بہے مگر دل اللہ کے حضور جھکے اور جھکے اور جھکے۔۔
کسی ان چاہے کے نام زندگی کا انتساب بھی بڑی تھکن کا باعث ہوتا ہے، ایک طویل جدوجہد انسان کا مقدر بن جاتی ہے، روزانہ خود سے جنگ کرنے والا کسی دوسرے کا کیا خاک مقابلہ کرے گا _ بس بےذایقہ اور روکھی پھیکی زندگی مقدر بن جاتی ہے _