سائے ۔۔۔ کتنے ہی بڑے کتنے چھوٹے کتنے گہرے ہو جائیں اصل کو کم زیادہ نہیں کر سکتے ۔ اپنا اصل وجود اتنا مضبوط ہونا چاہئے کہ ڈر خوف گبھراہٹ ناکامی احساس کمتری وغیرہ کے سائے ۔۔۔۔ اسے بڑا چھوٹا نا کر سکیں ۔۔ ۔
کیا ہوگا؟؟ اگر میں تمہیں سچ بتا بھی دوں تو کیا ہوگا؟ مجھے نہیں علم کہ ہمارے بیچ کتنے لاکھوں قدم کا فاصلہ ہے پر یہ جانتا ہوں کہ تم مجھ سے اک دھڑکن کی دوری پر ہو۔ اور تم سے بات ختم ہونے سے لیکر تم سے بات کرنے کے دوران کا وقفہ ویسا ہی سخت ہے جیسے قیدی کے لیے آزادی کے دن کا انتظار۔