Al-Silsila-tus-Sahiha Hadees # 2340 عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اند داخل ہوئے تو ایک بچے كے رونے كی آواز سنی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بچے كو كیا ہوا جو یہ رو رہا ہے؟ تم نے اس كے لئے نظر كا دم كیوں نہیں كروایا؟ _*Sahih Hadees*_
رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں: 1- سلام کا جواب دینا 2- اس کی دعوت قبول کرنا 3- اس کے جنازے میں شامل ہونا 4- مریض کی عیادت کرنا اور 5- جب وہ چھینک آنے پر ’’الحمدللہ‘‘ کہے تو اسے (یَرْحَمْکَ اللہ) کہہ کر دعا دینا۔ *حسن، ابن ماجہ:1435، مسند احمد: 2/ 332،*