میری نظر میں احساس کا مر جانا
انسان کے مر جانے سے زیادہ تکلیف دہ ہے
میں جو چپ ہوں تو رہنے دو چپ مجھے
میں جو بولی تو دھجیاں اڑا دوں گی😎😎😎
لوگوں کی نظر میں خاموشی انا ہے
اللہ کی نظر میں خاموشی صبر ہے
موبائل کی بات تو چھوڑو
لوگوں کے تو دل بھی ڈارک موڈ پر ہیں
عورت غلطی کرے تو قصور وار صرف اور صرف عورت کو ٹھہرایا جاتا ہے
مرد غلطی کرے تو بات تربیت پر آجاتی ہے کہ ماں نے تربیت ہی ایسی کی ہے
واہ کیا سوچ ہے
داد دینی چاہئے لوگوں کی سوچ پر
تعجب یہ نہیں کہ لوگ بھٹکے ہوئے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ ہر بھٹکا ہوا شخص دوسرے کو راہ راست پر لانا چاہتا ہے
جو نیند رونے کے بعد آتی ہے
وہ نیند کی گولیوں سے بھی نہیں آتی
تعلقات جلد ٹوٹنے کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے کم اور پرکھتے زیادہ ہیں
میں جن کے دکھ بٹا نہ سکا ان سے معذرت
میں جن کے کام آ نہ سکا ان سے معذرت
بیمار جن کو تھی میری آمد کی آرزو
میں ان کے پاس جا نہ سکا ان سے معذرت
معاف کر کے زندگی بھر مزہ لیجیے
بدلہ لیکر صرف دو دن کا مزہ کیا لینا
کسی سے بدلہ لینے کا مزہ دو چار دن رہیگا
لیکن کسی کو معاف کرنے کا مزہ عمر بھر رہیگا
نماز روح کا سکون ہے
اور والدین زندگی سکون ہیں
زندگی میں جھوٹ بولنا چھوڑ دیجیے پھر دیکھئے
بات میں اثر اور دعاؤں میں قبولیت کیسے آتی ہے
سچ کو دلیلوں کی ضرورت نہیں ہوتی
جو لوگ حق پر ہوتے ہیں وہ صفائیاں پیش نہیں کرتے
کسی کو ہم راز مت بناؤ ورنہ بے راز ہو جاوگے یاد رکھو اللہ کے سوا کوئی بھی ہمارے راز نہیں چھپا سکتا
کامیاب لوگوں کا کردار بتاتا ہے کہ وہ کامیاب ہیں
وہ شور نہیں کرتے اپنی کامیابی کا
انسان جب تک دوسروں کے اشاروں پر ناچتا رہے تب تک بہت اچھا اور جب خود کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے تو اسے خود غرض کہا جاتا ہے
قصہ یہ پڑھا ہے پرانی کتاب میں
حسن محفوظ رہتا ہے ہمیشہ حجاب میں
زمین پر رہتی ہوں مگر آسمان جیسی ہوں
میں نرم دل کی لڑکی چٹان جیسی ہوں
زلفیں چاہے کتنی حسین کیوں نہ ہوں
دوپٹہ شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain