🌼 *اذان اور نماز کی فضیلت !* 🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اذان کہنے اور نماز پہلی صف میں پڑھنے سے کتنا ثواب ملتا ہے۔ پھر ان کے لیے قرعہ ڈالنے کے سوائے اور کوئی چارہ نہ باقی رہتا، تو البتہ اس پر قرعہ اندازی ہی کرتے اور اگر لوگوں کو معلوم ہو جاتا کہ نماز کے لیے جلدی آنے میں کتنا ثواب ملتا ہے تو اس کے لیے دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے۔ اور اگر لوگوں کو معلوم ہو جاتا کہ عشاء اور صبح کی نماز کا ثواب کتنا ملتا ہے، تو ضرور کولہوں کے بل گھسیٹتے ہوئے ان کے لیے آتے.*🔹 📗
لمحات لوگوں سے منسوب ہوتے ہیں ۔لوگ ساتھ رہیں یا نہ رہیں لمحے ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں ۔یادیں ہمیں زندہ رکھتی ہیں ۔کُچھ تلخ سی کُچھ میٹھی ۔یہ چلتی ہوئی سانس اور بس یادوں کا کبھی نہ ختم ہونے والا سلسہ۔بس یہی تو ہمارے پاس جانے والوں کی آخری نشانی ہوتی ہے اور کُچھ نشانیاں سینے سے لگائے رکھنے والی ہوتی ہیں ۔کیونکہ اُن لوگوں سے بے حد پیار ہوتا ہے ۔🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
اگر انسان میں ساتھ نبھانے کے گن نہ ہوں تو، کم ازکم اتنی ہمت ضرور ہونی چاہیئےکہ ساتھ چلنے والے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی بزدلی کو تسلیم کرے، اور اسے واپس اسی مقام پر چھوڑ کر آئے جہاں سے اسکی آنکھوں پر محبت کی پٹی باندھ کر سفر کا آغاز کیا تھا🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥